INNA News Agency

INNA News Agency Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from INNA News Agency, Media/News Company, Karachi.

07/05/2026
سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سکرنڈ پ...
06/05/2026

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سکرنڈ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران سکرنڈ پولیس نے اہم کامیابی حاصل کی۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او سکرنڈ عبداللطیف تھہیم کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر تھانہ سکرنڈ کی پولیس ٹیم نے ناکہ بندی کر کے ایک مشکوک کرولا کار کو روکا اور تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔
پولیس نے “Zara” گٹکا ماوا کی 10 بوریاں برآمد کیں، جبکہ موقع سے دو اہم اسمگلرز جاوید رند اور شمس الدین رند کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کرولا کار اور منشیات کی مکمل کھیپ اپنی تحویل میں لے لی ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سکرنڈ میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 154/2026 درج کر لیا گیا ہے، جو سندھ گٹکا اینڈ مین پڑی ایکٹ (SGMA) کی دفعات 4/8 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر کارندوں تک بھی پہنچا جا سکے۔
ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات ہماری نسلوں کو تباہ کر رہی ہے، اور شہید بینظیر آباد پولیس ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بااثر منشیات فروش یا اسمگلر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)ہمدرد آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین گل محمد رند کی قیادت میں ہمدرد کا ایک وفد درگاہ شہید جئیو جن...
06/05/2026

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)
ہمدرد آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین گل محمد رند کی قیادت میں ہمدرد کا ایک وفد درگاہ شہید جئیو جنگ کے 209ویں عرس مبارک کے سلسلے میں درگاہ پر حاضری دینے پہنچا اور دعا کی۔
اس موقع پر گل محمد رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے جہاں سے ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام پھیلتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرائمری دور سے ہی شہید بابا کی مزار پر حاضری دیتے آ رہے ہیں اور یہاں آ کر روحانی سکون محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میلہ کمیٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ درگاہ شریف اور زائرین کے حوالے سے کسی بھی قسم کی ضرورت ہو تو ہمدرد آرگنائزیشن ہر وقت خدمت کے لیے تیار ہے۔
اس سے قبل درگاہ پہنچنے پر میلہ کمیٹی کے چیئرمین سید احسان علی شاہ، فقیر فدا حسین ملاح اور دیگر نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں روایتی لنگیوں کے تحائف پیش کیے۔ بعد ازاں قلندر بخش ملاح نے وفد کو میلے کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر ہمدرد سپورٹ پروگرام کے چیئرمین قاضی جاوید سنائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمدرد آرگنائزیشن کے کئی سماجی پہلو ہیں اور حال ہی میں روحانی دوروں کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ قلندر لال سائیں کی درگاہ پر حاضری دی گئی تھی اور اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آج شہید بابا کی درگاہ پر حاضری دی گئی ہے۔
وفد میں سکرنڈ پریس کلب کے سیکریٹری فنانس ولی محمد بھٹی، اقبال رند، امیر گل رند، دھنی بخش مگسی، عبدالغنی مگسی، نظیر حسین رند، عبدالغنی راہموں اور عطا محمد رند بھی شامل تھے

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)سماجی رہنما اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کے رہنما فیروز علی خاصخیلی کی آٹھویں برسی یوس...
06/05/2026

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)
سماجی رہنما اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کے رہنما فیروز علی خاصخیلی کی آٹھویں برسی یوسی مجید کیریو کی جانب سے محراب پور قبرستان میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
برسی کے موقع پر رہنماؤں اور کارکنان نے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں غلام مصطفیٰ کیریو، تعلقہ سکرنڈ کے صدر محمد ایوب کوسو، تعلقہ سیکریٹری محمد بچل دہیو، سٹی صدر پرویز احمد سومرو، یوسی صدر کیلا رام اوڈ، غلام مصطفیٰ ڈھلو، محمد علی کیریو، دیدار سولنگی، ایاز سولنگی، سجاول سولنگی، لاہوتی، شوکت حسین شاہ، اصغر تنہا، سید ماجد شاہ سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیروز علی خاصخیلی ایک بہادر، سچے اور اصول پسند رہنما تھے، جنہوں نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز بن کر جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی سیاسی و سماجی زندگی میں عوامی حقوق کے لیے کبھی سودے بازی نہیں کی اور ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ فیروز علی خاصخیلی جیسے کردار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور ان کی جدوجہد نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مرحوم کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جائے گی اور سندھ کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سکرنڈ کی جنرل باڈی کا ایک اہم اجلاس تحصیل صدر حاجی اللہ بخش لاکو کی...
06/05/2026

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)
پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سکرنڈ کی جنرل باڈی کا ایک اہم اجلاس تحصیل صدر حاجی اللہ بخش لاکو کی صدارت میں سید عذیر اختر شاہ کے جاموٹ فارم ہاؤس، درگاہ پیر اکبری پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شہید بینظیر آباد کے صدر محمد سالم خان زرداری، جنرل سیکریٹری سید علی حیدر شاہ، اطلاعات سیکریٹری راشد علی چانڈیو اور رابطہ سیکریٹری محمد دائود انڑ نے بطورِ خاص شرکت کی۔
اجلاس میں تحصیل سکرنڈ کی مختلف یونین کونسلوں کے کارکنان اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جو بعد ازاں ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گیا، جہاں سینکڑوں افراد کی موجودگی دیکھنے میں آئی۔ اس موقع پر تحصیل اور سٹی سکرنڈ کے عہدیداران کی جانب سے مہمانوں اور پارٹی رہنماؤں کو ٹوپیاں اور لونگیاں پہنا کر شاندار استقبال کیا گیا۔
نومنتخب صدر حاجی اللہ بخش لاکو نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اس سے قبل بھی 26 سال پہلے پارٹی کی صدارت سنبھال چکے ہیں، تاہم مختلف ادوار میں تنظیم کی غیر فعالیت کے باعث کارکنان اور عوام کو مشکلات کا سامنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ 12 سال بعد پارٹی قیادت نے دوبارہ ان پر اعتماد کیا ہے، جس پر وہ پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور کارکنان سمیت عوام کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
ضلعی صدر محمد سالم خان زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل سکرنڈ کی تنظیم پہلے مکمل طور پر تشکیل نہیں دی گئی تھی، تاہم اب وعدے کے مطابق مکمل باڈی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی اللہ بخش لاکو جیسے تجربہ کار رہنما کی قیادت میں تنظیم مزید مضبوط ہوگی۔
اجلاس سے سید علی حیدر شاہ، محمد دائود انڑ، میر ہالار خان جمالی، فرحان لغاری، سید عذیر اختر شاہ، نیاز چانڈیو، حاجی ارباب جلبانی، علی محمد جمالی، علی خان خاصخیلی، نثار کیریو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اجلاس میں رئیس غلام علی چانڈیو، رئیس شاہجہان خان انڑ، رئیس شبیر احمد مگسی، رئیس عبدالغنی انڑ، رئیس عطا محمد خان انڑ، رئیس غلام مصطفیٰ انڑ، عبداللطیف ملاح، ممتاز ملاح، امتیاز کیریو، رئیس ربانی زرداری، رئیس مجیب چانڈیو، رئیس شہزاد لاکو، عطا محمد سیال، حاجی عبید چانڈیو، اعظم رند، رئیس محسن لاکو، رئیس شیر لاکو، نانو محمد رمضان لاکو، اللہ بچایو بھٹی سمیت کئی پرانے کارکنان بھی موجود تھے

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظاما نی کی زیرِ صدارت آئندہ مون سون بارشوں کے پیشِ نظر م...
06/05/2026

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظاما نی کی زیرِ صدارت آئندہ مون سون بارشوں کے پیشِ نظر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈی سی آفس کے دربار ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیم نالوں، ڈسپوزل چینلز کی ڈی سلٹنگ اور لوڈشیڈنگ کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مون سون بارشوں سے قبل ضلع کے تمام سیم نالوں، برساتی نالوں اور ڈرینیج سسٹم کی صفائی (ڈی سلٹنگ) ہر صورت مکمل کی جائے تاکہ بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور شہری علاقوں کو اربن فلڈنگ سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نالوں میں جمع مٹی، کچرا اور دیگر رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور اس عمل کی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن اور ٹاؤن کمیٹیوں کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے عمل کو تیز کریں اور نکاسیٔ آب کے نظام کو مکمل طور پر فعال رکھیں۔ انہوں نے ایل بی او ڈی اور متعلقہ انجینئرنگ محکموں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے ڈسپوزل سسٹمز کو مکمل طور پر فعال بنائیں۔
اجلاس میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے حیسکو حکام کو ہدایت دی کہ مون سون کے دوران ڈسپوزل اور پمپنگ اسٹیشنز کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ نکاسیٔ آب کا نظام متاثر نہ ہو، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے متبادل انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں۔
انہوں نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور کسی بھی ممکنہ برساتی یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی حکمت عملی تیار کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں میئر قاضی محمد رشید بھٹی نے بتایا کہ مون سون بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کنٹینجنسی پلان تیار کیا جا رہا ہے، جس کے تحت مشینری کو فعال بنایا جائے گا اور عملے کی شفٹوں کے حساب سے ڈیوٹیاں مقرر کی جائیں گی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صدام حسین میمن، ایکسین حیسکو عزیز بھٹو، میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ، انجینئر یاسین بھنگوار، ایکسین پبلک ہیلتھ مظفر حسین زرداری، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد صابر اوٹھو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے  وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو 🇵🇰نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی و چیئرمین کور...
23/03/2026

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو 🇵🇰

نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی و چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو یوم پاکستان مبارک

اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ ہر مشکلات سے نکال کر ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرے۔ آمین

21/03/2026

*بریکنگ نیوز*

*کورنگی نورانی بستی میں کمسن بچے سے زیادتی پولیس کی فوری کارروائی، ملزمان گرفتار*

*کراچی کورنگی کے علاقے نورانی بستی (تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود) میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔*
*پولیس کے مطابق تقریباً 10 سالہ بچہ، جو اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کے ہمراہ عید منانے نانی کے گھر آیا ہوا تھا، محلے کے دو* *نوجوانوں کی جانب سے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔*
*واقعے کے بعد جب بچے کو زخمی حالت میں دیکھا گیا تو اہلِ خانہ نے فوری طور پر تھانہ زمان ٹاؤن کو اطلاع دی۔*

*پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،*

*جبکہ بچے کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ملزمان کا بھی میڈیکل معائنہ کرایا جا رہا ہے مزید تفتیش جاری ہے*

کراچی: سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) زبیر بٹ کے بھتیجے کا قتل، علاقے میں خوف و ہراسکراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود...
21/03/2026

کراچی: سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) زبیر بٹ کے بھتیجے کا قتل، علاقے میں خوف و ہراس
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) زبیر بٹ کے بھتیجے کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی لوکیشن ٹریس کر لی گئی ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
واقعے پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شدید ردعمل دیتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
ایڈووکیٹ افتخار احمد اعوان نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں۔
عبدالمنان خان دورانی نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی تشویشناک ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
شاہد قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے واقعات معاشرے میں خوف پھیلاتے ہیں، پولیس کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔
رفیق نیاز نے کہا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری ناگزیر ہے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔
کاشف بٹ نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف کے حصول تک آواز بلند کرتے رہیں گے۔
کاشف شیخ نے کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
اکبر چیمہ نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
حماد اعوان نے کہا کہ ایسے واقعات کسی بھی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
اذان اعوان نے کہا کہ حکومت کو فوری ایکشن لے کر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد اہم پیشرفت متوقع ہے۔

21/03/2026

Eid Mubarak

Address

Karachi

Telephone

+923009210956

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when INNA News Agency posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share