05/10/2025
آپ نے اگر کوئی معاہدہ کیا،
تو ہم کہیں گے یہ بہترین معاہدہ تھا
اگر آپ نے کوئی معاہدہ نہیں کیا
تو ہم کہیں گے واقعی بہتر یہی تھا کہ آپ نے معاہدہ نہیں کیا
اگر آپ نے جنگ روک دی
تو ہم کہیں گے آپ جیت گئے
اگر آپ نے طویل جنگ بندی پر اتفاق کیا
تو ہم کہیں گے یہی ممکن تھا
اگر آپ زندہ رہے
تو ہم کہیں گےآپ ہیرو ہیں
اگر اللہ نے آپ کو اپنے پاس بلا لیا
تو ہم کہیں گے آپ شہید ہیں۔م
اگر آپ نے جنگ بندی کی
تو ہم کہیں گے آپ نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی
اگر آپ نے جہاد جاری رکھا
تو ہم کہیں گے یہ بے مثال استقامت ہے
ہمیں خاطر میں نہ لائیں
کیونکہ پوری امت یا تو بے بس ہے
یا سازباز میں شریک
لیکن آپ۔۔♥️
آپ اس تاریک امت میں روشن چراغ ہیں۔
خدا کی قسم جو بھی آپ پر تنقید کے تیر چلاتا ہے وہ صرف ایک منافق ہے۔ جس کا نفاق واضح ہے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں اپنے دلوں، زبانوں، حمایت اور جانوں کے ساتھ۔اور آپ ہم سے ہمیشہ وہی دیکھیں گے جو آپ کو خوش کرے گا اور آپ کی آنکھوں کو ٹھنڈک دے گا، ان شاء اللہ۔
مترجم مع ترمیم