Hina munawar

Hina munawar All

17/08/2025

اللہ اکبر کبیرا

قیامت صغری کا عالم ہے۔بونیر کی فضا آج اعلانات
سے لرز رہی ہے۔

پہلا اعلان؛ قریبی گاؤں کے لوگو مدد کو آؤ کہ قبریں کھودنے والے ہاتھ کم پڑ گئے ہیں۔

دوسرا اعلان ؛ کفن ختم ہوگئے ہیں، تو اب جو چادرمیسر ہو وہ پہنچاؤ تاکہ لاشیں کم از کم بے کفن نہ رہیں۔

تیسرا اعلان ؛ مرنے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں کی ہے۔ اے بستی کی بیٹیو! غسل دینے کے لیے ہسپتال پہنچو۔

؛چوتھا اعلان
Aziz Khan
کی صدا، بونیر کے نوجوان ختم ہوگئے ہیں، صوابی اور مردان والو! اپنے جگر کے ٹکڑے مدد کو دو، ہمارے کندھوں کو سہارا دو، ہماری قبروں کو مٹی دو۔
یہ مناظر، یہ اعلان۔۔۔ کسی سانحے کی نہیں بلکہ قیامت کے اتر آنے کی گواہی دیتے ہیں۔

منقول

کلائوڈ برسٹ کیا ہوتا ہے؟کلائوڈ برسٹ نے خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی، طوفانی بارش، آندھی، سیلاب، مگر یہ کلائوڈ برسٹ ہوت...
16/08/2025

کلائوڈ برسٹ کیا ہوتا ہے؟

کلائوڈ برسٹ نے خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی، طوفانی بارش، آندھی، سیلاب، مگر یہ کلائوڈ برسٹ ہوتا کیا ہے؟

بادل پھٹ پڑے، بونیر، مانسہرہ، سوات، شانگلہ، بٹگرام، باجوڑ ہر طرف تباہی اور بربادی کی داستان بکھری پڑی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سیلاب نے خوفناک تباہی مچائی اور وجہ ہے کلائوڈ برسٹ۔

جب آسمان سے گھنٹوں میں برسنے والا پانی چند منٹوں میں برس پڑے اسے کلائوڈ برسٹ کہتے ہیں۔ کلائوڈ برسٹ ایسا موسمی واقعہ ہے جس میں محدود علاقے میں بہت ہی کم وقت میں کئی گنا بلکہ کئی سو گنا بارش ایک ساتھ برس پڑے۔ اس کے باعث صرف سیلاب نہیں بلکہ لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف تباہ کاریاں جنم لیتی ہیں۔ بپھرا ہوا پانی بالخصوص پہاڑوں سے آنیوالا سیلاب کسی سمندری طوفان سے بھی زیادہ طاقتور بن جاتا ہے جو گائوں کے گائوں اجاڑ دیتا ہے، راستے میں آنیوالی عمارات کو تنکوں کی طرح بکھیر دیتا ہے۔

اسکی وجہ کیا ہوتی ہے؟

موسمی تبدیلی، بڑھتی گرمی اور ماحولیاتی توازن کا بگڑنا مرکزی وجوہات میں شامل ہے۔ عام طور ہر پہاڑی علاقوں میں بادل پھٹنے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ گرم اور مرطوب ہوائیں پہاڑوں سے ٹکرا کر بادلوں تک پہنچتی ہیں اور ٹھنڈی ہوائوں کیساتھ ملکر بارش کا سبب بنتی ہیں۔ جب یہ بوجھ بڑھ جاتا ہے تو بادل ایک ساتھ سارا پانی زمین پر انڈیل دیتے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی کے باوجود کلائوڈ برسٹ کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے، کیونکہ یہ مختصر دورانیے میں ہونیوالا ایسا واقعہ ہوتا ہے جسے سیٹلائٹ یا موسمی ریڈارز کے ذریعے پکڑا نہیں جا سکتا۔

پہاڑی علاقوں میں کلائوڈ برسٹ ایک خوفناک اور تباہ کن طوفان بن جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ قدرت کیساتھ چھیڑ چھاڑ اچھی نہیں ہوتی، قدرت جب انتقام لیتی ہے تو انسان بے بس ہوتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ پہاڑ سے آنیوالا سیلاب یا پانی صدیوں سے ایک ہی راستے اترتا ہے۔ جب انسان قدرتی راستوں پر بسیرا کر لیتا ہے، عمارات، ہوٹل اور گائوں بس جاتے ہیں جو ایسے سانحات کو المناک بنا دیتے ہیں۔ سیلاب اپنی راہ میں آنیوالی بلند و بالا عمارات کو تنکوں کی طرح بکھیر دیتا ہے۔

یہ ایک دل دہلا دینے والا منظر تھا۔🥹🥹🥹بونیر کے خوبصورت اور پرسکون علاقے پیر بابا میں اچانک آسمان نے قہر برسایا۔ پہاڑوں سے...
16/08/2025

یہ ایک دل دہلا دینے والا منظر تھا۔🥹🥹🥹
بونیر کے خوبصورت اور پرسکون علاقے پیر بابا میں اچانک آسمان نے قہر برسایا۔ پہاڑوں سے آنے والے پانی کے طوفانی ریلے نے سب کچھ تہس نہس کر دیا۔ ایک ہی خاندان، جن کے گھر میں کبھی ہنسی کی گونج سنائی دیتی تھی، آج موت کی خاموشی میں ڈوب گیا۔

باپ اور بیٹے کسی معجزے سے بچ گئے، مگر ان کی آنکھوں کے سامنے ان کی ماں، بہنیں، بھائی، بچے اور بزرگ—کل 40 عزیز و اقارب—پانی کے بے رحم بہاؤ میں بہہ گئے۔ ان کے ہاتھ بڑھتے رہے، مگر لہریں اور تیز ہو گئیں۔

گھر جو کبھی محبت اور سکون کی پناہ گاہ تھا، اب ملبے اور کیچڑ کا ڈھیر ہے۔ باپ اور بیٹے کی سسکیاں اس وادی میں گونج رہی ہیں، اور بونیر کی فضاء بھی اس المیے پر رو رہی ہے۔

یہ صرف ایک خاندان کی کہانی نہیں، بلکہ سیلاب کے بے رحم وار کی وہ چیخ ہے جو سننے والوں کے دل تک چیر دیتی ہے۔
AAftab Khan

15/08/2025

جانا ضروری ہے کیا؟ شاید ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن لوٹ کر ضرور آنا

*♦️دنیا کے 7 ارب لوگوں کے 14 ارب انگھوٹے ہیں، جن میں ایسا ڈیزائن بنا ہوا ہے کہ ہر ایک ڈیزائن 14 ارب انسانوں کے ڈیزائنوں ...
11/08/2025

*♦️دنیا کے 7 ارب لوگوں کے 14 ارب انگھوٹے ہیں، جن میں ایسا ڈیزائن بنا ہوا ہے کہ ہر ایک ڈیزائن 14 ارب انسانوں کے ڈیزائنوں میں سے کسی سے نہیں ملتا۔۔۔۔۔!!!* 🥺
`وَفِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ ؕ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ`
*اور خود تمہاری ذات میں بھی ہماری قدرت کی کئی نشانیاں ہیں ، تو کیا تم دیکھتے نہیں ۔۔۔۔۔* 😔💫...

لاگن کی آخری خواہش – جب 20,000 موٹر سائیکل سوار فرشتے بن گئےچھ سال کا لاگن، ایک چھوٹے سے امریکی قصبے کا خوبصورت، ہنستا ک...
09/08/2025

لاگن کی آخری خواہش – جب 20,000 موٹر سائیکل سوار فرشتے بن گئے

چھ سال کا لاگن، ایک چھوٹے سے امریکی قصبے کا خوبصورت، ہنستا کھیلتا بچہ تھا۔ سپر ہیروز، کھلونے اور موٹر سائیکلوں کی آوازیں اسے بے حد پسند تھیں۔ لیکن قسمت نے اسے صرف چار سال کی عمر میں خطرناک بیماری، لیوکیمیا میں مبتلا کر دیا۔

علاج نے اس کے بال چھین لیے، اس کی طاقت کمزور کر دی، لیکن اس کی معصوم مسکراہٹ باقی رہی۔

اس کی صرف ایک خواہش تھی — کہ وہ اپنی کھڑکی کے قریب بیٹھ کر موٹر سائیکلوں کی آواز سن سکے۔

ایک رات اس کے والدین نے فیس بک پر صرف یہ لکھا:
اگر کوئی موٹر سائیکل سوار ہفتے کے دن ہمارے گھر کے سامنے سے گزر سکے تو لاگن بہت خوش ہوگا۔ وہ کافی دنوں سے اداس ہے۔ یہ اس کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔"

انہیں امید تھی کہ 5 یا 10 موٹر سائیکلیں آئیں گی...
مگر جو ہوا، وہ ناقابل یقین تھا۔
تقریباً 20,000 موٹر سائیکل سوار امریکہ بھر سے جمع ہو گئے۔
ریٹائرڈ فوجی، نرسیں، دادی اماں چمڑے کی جیکٹوں میں، اور مکمل بائیکر گینگ — سب ایک خاموش قافلے میں لاگن کے گھر سے گزرے۔
لاگن نے کھڑکی پر ہاتھ رکھا اور آہستہ سے پوچھا:
کیا یہ سب میرے لیے آئے ہیں؟"

جی لاگن، یہ سب تمہارے لیے ہی آئے تھے۔
وہ چار ماہ بعد دنیا سے رخصت ہو گیا، لیکن اُس دن، وہ بیمار بچہ نہیں بلکہ ایک سپر ہیرو تھا
تحقیق و ترجمہ: راشد حسین


ایک آدمی نےاخبار میں اشتہاردیا۔۔۔۔میں ڈائنوسار🦖 مارنے میں ماہر ہوں۔۔۔۔اس کے جسم میں سے ایک ہیرا نکلتا ہے، جو 25 کروڑ ڈال...
29/07/2025

ایک آدمی نےاخبار میں اشتہاردیا۔۔۔۔میں ڈائنوسار🦖 مارنے میں ماہر ہوں۔۔۔۔اس کے جسم میں سے ایک ہیرا نکلتا ہے، جو 25 کروڑ ڈالر کا بکتا ہے۔۔
جسےسیکھناہو دو ہزار ڈالر فیس دے کر میرے کورس میں داخلہ لے لے۔۔
بہت سے چنو منو جمع ہوگئے، فیس دے کر بیٹھ گئے۔
استاذ جی نے ڈائنوسار کو پکڑنےاورمارنےکےبہت اعلی اعلی طریقے اسکرین پر سکھائے۔۔۔۔امتحان لیا اور جو ٹاپ اسٹوڈنٹس تھے ان کو سرٹیفیکیٹ بھی دیا۔۔
ایک ٹاپر اسٹوڈنٹ کورس کرنےکےبعد نکلا، پانچ برس تک ڈائنوسار ڈھونڈنے کے لیے جنگل جنگل دریا دریا پھرتا رہا۔۔
ڈائنوسار نہ ملنا تھا نہ ملا۔۔۔۔بہرحال یہ ضرور پتا چل گیا کہ ڈائنوسار دنیا سے ختم ہوگیے ہیں۔۔
ساری جمع پونجی لٹا کر۔۔۔۔۔۔خستہ حال لٹا پٹا واپس پہنچا تو استاذ جی کے گھر گیا۔ پوری رام کتھا سنائی اوربولا کہ جب ڈائنوسارہیں ہی نہیں تو آپ نے مجھے مارنے کا طریقہ کیوں سکھایا،میں تو بھوکامر رہا ہوں آپ کے دیے گیے علم سے پیسے کیسے کماؤں؟؟
استاذ جی بولے "پتر تجھے کس نے بولا تھا ڈائنوسار ڈھونڈنے نکل جا؟
شاگرد: پھر ہیرا کیسے ملے گا؟
بیٹا لوگوں کو ڈائنوسار مارنا سکھایا کر۔ یہی اصل گر ہے ہیرا پانے کا۔۔۔اور ہاں جی ياد آیا جو لوگ کہتے ہیں آئیں آپکو آنلائن کام سکھاتے ہیں وہ بھی یہی تعلیم دیتےہیں انکا بھی یہی کام ہے۔۔۔🤣🤣

ماں میرا قصور نہیں تھااک چاچو سے ٹافی ہی تو لے لیبابا سا وہ لگتا تھامجھے بولا تم بیٹی ہو میرج اس کے پہلو میں بیٹھ گئی می...
27/07/2025

ماں میرا قصور نہیں تھا

اک چاچو سے ٹافی ہی تو لے لی

بابا سا وہ لگتا تھا

مجھے بولا تم بیٹی ہو میرج

اس کے پہلو میں بیٹھ گئی میں

ٹافی کھاتی باتیں کرتی

ہاتھ میرے جو سر پر پھیرا

میں سمجھی تھی انسان ہی ہوگا

اس کی بھی کوئی بیٹی ہوگی

شاید وہ میرے جیسے ہوگی

کھینچ کے اس نے چوما مجھ کو

میں بھی خوش ہوکر گلے سے لگ گئی

ماں میرا قصور نہیں تھا

اک چاچو سے ٹافی لے لی.

دس کا نوٹ بھی پکڑایا تھا

مجھکو جیسے بابا یاد آیا

خوشی لیکر سوچا میں نے

چاچو کے پیسوں سے دورپے کی

ٹافی ہے میں نے اور بھی لینی

تین روپے بھئیا کو دونگی

پانچھ کی گڑیا لینے ہے میں نے

ایسے میں وہ باتیں کرتا

مجھ کو گھر سے دور لے آیا

ماں میرا قصور نہیں تھا

اک چاچو سے ٹافی لے لی

مجھ کو کچھ بھی سمجھ نا آیا

اس نے اچانک لہجا بدلا

مجھ ہے زمین پر لٹایا

منہ میرا جو بند کیا تو

مجھ پھر معلوم نہیں تھا

چھوٹی تھی میں سہہ نا پائی

چاچو کا بوجھ تھا مجھ پر

چلا کر تجھ کو بلانا چاہا

ماں میرے معصوم جسم کو

چاچو نے گوشت کا ٹکڑا سمجھا

کتے کی طرح کاٹا مجھکو

بلی کی طرح وہ دیکھ رہا تھا

ماں اب میں سہہ نا پائی

تیری آج کلی مرجھاگئی

ماں میرے ہاتھ میں دیکھو

اک ٹافی تو کھا لی میں نے

اک ٹافی ہاتھ میں ہوگی

ماں اب کے بار گر پیدا ہوؤں میں

مجھ کو خود سے دور نا کرنا

ماں میں گوشت کا ٹکڑا تھی کیا؟

میں نے کیا مانگا تھا؟

اک ٹافی کے بدلے؟

ماں میں جان گوا کر آئی،

ماں میں چڑیا تھی تیری

اک دانے پر جان گوائی

ماں اب کے بار گر پیدا ہوؤں میں

مجھ کو خود سے دور نا کرنا!!!

مجھ کو خود سے دور نا کرنا!!!

😭😭😭😭😭

ہم کوسٹر میں 17 افراد سوار تھے ۔ جب ہم کوسٹر سے اترے تو شروع میں ہلکی پھلکی سی بارش ہونے لگی ۔ پھر اچانک سے تیز ہوا اور ...
25/07/2025

ہم کوسٹر میں 17 افراد سوار تھے ۔ جب ہم کوسٹر سے اترے تو شروع میں ہلکی پھلکی سی بارش ہونے لگی ۔ پھر اچانک سے تیز ہوا اور پھر زمین ہلنے لگی ۔ ہم نے دیکھا ہمارے بلکل ہی قریب سیلابی ریلا پہنچ چکا تھا ۔ پتھر ، مٹی اور لکڑی ریلے کے ساتھ بہہ رہی ہیں ۔ میں نے اپنے والد محترم کا ہاتھ پکڑ لیا اور پہاڑ پر چڑھنے لگا ۔ اس وقت میری والدہ محترمہ کو بھائی نے ہاتھ سے پکڑا تھا جبکہ میری مسز ڈاکٹر مشعل اور پانچ سالہ بیٹے ہادی کو میڈ نے ۔
پھر اچانک ہم سب ایک دوسرے کی نظروں سے اوجھل ہو گئے۔ اور اوسان خطا ہو گے۔
یہ درد بھری داستان لودھراں سے تعلق رکھنے والے شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کے مالک سعد اسلام ریجنل ہسپتال چلاس کے آپریشن تھیٹر سے متصل راہداری میں جب ہمیں سنا رہے تھے تو ہم درجن بھر لوگ وہاں موجود تھے ۔سعد اسلام جب آپ اپنی کہانی سنا رہے تھے وہاں پہ موجود سب لوگوں کی آنکھیں نم ہو گئی تھی اور وہ اپنی داستاں سناتے ہوئے بار بار آنکھیں صاف کرتے تو وہاں موجود لوگوں کی حالت دیکھنے کی قابل تھی ۔ شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کے مالک سعد نے کہا کہ زندگی میں پہلی بار ہمیں اس طرح کی صورتحال کا سامنا ہوا تھا ۔ سیلابی ریلے کے ساتھ ہم سب جب ایک دوسرے کے نظروں سے اوجھل ہو گئے تو میں والد محترم کا ہاتھ تھامے پہاڑ پر سیلابی پانی میں کھڑا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ مجھ سے چھٹ گیا ۔ میں نے والد محترم کو آواز دی۔ کہ نیچے بیٹھنے کی کوشش ہرگز نہ کریں کیونکہ وہاں پہ زمین کچی ہے۔۔
پلک جھپکتے ہی دیکھا کہ والد محترم میرے آنکھوں کے سامنے سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔۔ میرے والد دل کے مریض بھی ہیں ۔ میرے آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا ۔ میں بےبسی کی تصویر بنا بیٹھا ہوا تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے پانی کم ہونے لگا ۔ میں پہاڑ سے اترا ، میرے جوتے سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے ۔میں زرا سا آگے گیا تو والدہ نے آواز دی بیٹا آگے مت جاؤ ۔ میں نے کہا آپ سب خیریت سے ہیں ناں؟
انہوں نے کہا جی ہم سب خیریت سے ہیں ۔ پھر میں نے آگے دوڑ لگائی تاکہ سیلابی ریلے میں اپنے والد محترم کو تلاش کروں ۔ میں آگے دوڑتے جا رہا تھا پاؤں میں جوتی نہ ہونے کی وجہ سے میرے پاؤں بری طرح زخ می ہوئے تھے ۔ تقریباً دو کلومیٹر تک پیدل آگے گیا تو ریسکیو 1122 کی گاڑی میرے والد محترم کو ریسکیو کرکے چلاس ریجنل ہسپتال کی طرف منتقل کر رہی تھی میں نے آواز دی کہ یہ میرے والد محترم ہیں گاڑی روکیں ۔ شاید انہوں نے میری آواز نہیں سنی اور وہ آگے بڑھے ۔اور ریسکیو والوں نے جس انداز میں اسے ریسکیو کیا ہے وہ ان کا کمال تھا ۔ اس وقت ان کے لئے مجھ سے زیادہ میرے والد محترم کی زندگی عزیز تھی اس لئے وہ انتہائی تیز رفتاری سے ہسپتال پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن سڑک پر پتھر اور کیچڑ سے جس انداز میں گاڑی نکال رہے تھے وہ ان کا کمال تھا ۔اس کے باوجود میں ان کے پیچھے دوڑتے ہوئے آگے آنے لگا ۔ کافی آگے پہنچ کر ان لوگوں نے گاڑی روک لی اور ہم ریجنل ہسپتال چلاس پہنچے ۔ والد محترم کو ابتدائی طبی امداد دی گئی پھر مرہم پٹی میری بھی کی گئی تو میں واپس اپنی فیملی سے ملنے تھک ویلی کی طرف روانہ ہوا ۔ اس وقت لوگوں کی ایک بڑی تعداد شاہراہِ بابوسر ناراں پہ ریسکیو میں مصروف نظر آرہی تھی ۔ میں تھک ویلی پہنچ گیا اور امی سے ملا تو امی نے پہلے بھائی کی خبر سنائی کہ آپکے بھائی فہد اسلام سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے ۔ پھر کچھ لمحوں بعد والدہ نے کہا کہ آپکی مسز ڈاکٹر مشعل فاطمہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے ۔اس وقت میری جو حالت تھی وہ ناقابل بیان ہے ۔اسی وقت ہی والدہ نے میرے ننھے بیٹے ہادی کی بھی خبر دی کہ ہادی جب سیلابی ریلے میں بہہ گیا تو اسکو بچانے کے لئے ڈاکٹر مثل فاطمہ پھر ڈاکٹر مثل فاطمہ کو بچانے کے لئے فہد اسلام سیلابی ریلے کے بے رحم موجوں کا شکار ہوئے ۔
اس وقت میرا ذہن ماؤف ہو چکا تھا سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو چکی تھی ۔ اسی وقت انتظامیہ کے آفیسران ، پولیس آفیسران اور مقامی لوگوں نے ہمیں جس انداز میں حوصلہ دیا ، ہمت بڑھائی ، اپنائیت دی ، عزت و احترام دیا اس کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔ ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ریٹائرڈ عطاء الرحمان کاکڑ ہماری پوری فیملی کو اپنے گھر لے گئے اور پھر ہمارے ساتھ صبح سے لیکر رات گئے تک میرے لخت جگر سمیت و دیگر لاپتہ افراد کے ریسکیو آپریشن میں مصروف رہے ۔
سیلابی ریلے کے شکار ہونے والے ہر فرد کی کہانی الگ الگ ہے لیکن دکھ ، پریشانی یکساں ہیں ۔ کوئی اپنوں کو کھو کر پریشان ہے تو کوئی اپنا گھر ، زمین ، فصلیں اور باغات کو صفحہ ہستی مٹتے ہوئے دیکھ کر دکھی ۔
دنیا دھوکے کا گھر ہے ۔ نہ خوشیاں تاحیات ہوتی ہیں اور نہ دکھ تا حیات ۔ اس لئے جب تک جو فرد حیات ہے وہ کبھی
کسی کے لئے برا نہ سوچیں ۔۔۔زرا سوچیئے ۔۔۔میری سوچ ۔۔۔

Copied

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hina munawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share