INNTV

INNTV News, Reports Articls Research and Analysis Education Social Journalism for all.

18/09/2026
پریس ریلیز :11 ستمبر 2026 امامیہ چیف اسکاؤٹ برادر غیور عباس کا سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی ہیڈکوارٹر کا دور...
12/09/2026

پریس ریلیز :
11 ستمبر 2026

امامیہ چیف اسکاؤٹ برادر غیور عباس کا سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی ہیڈکوارٹر کا دورہ

برادر غیور عباس کی صوبائی سیکرٹری سید اختر میر سے خصوصی ملاقات، دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد

ملاقات میں نوجوانوں کی تربیت، باہمی تعاون اور مستقبل کے مشترکہ پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال

کراچی(پ-ر) امامیہ چیف اسکاؤٹ برادر غیور عباس نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن (SBSA) کے صوبائی ہیڈکوارٹر کا باضابطہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے صوبائی سیکرٹری سید اختر میر سے خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پر برادر غیور عباس نے سید اختر میر کو آئندہ تین سال کے لیے دوبارہ صوبائی سیکرٹری سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران باہمی تعاون کے فروغ، مستقبل کے مشترکہ پروگرامز اور نوجوانوں کی فکری و عملی تربیت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری نے امامیہ اسکاؤٹس کی کارکردگی اور معاشرتی فلاح و بہبود میں ان کے مثبت کردار کو سراہا۔

بعد ازاں برادر غیور عباس نے ہیڈکوارٹر کے مختلف حصوں اور وہاں موجود سہولیات کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ لیڈر ٹرینر (ALT) برادر اشفاق منگی اور اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ کراچی برادر کونین مصطفیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اعزازات قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں، جب یہ سرمایہ غیر مستحق ہاتھوں میں چلا جائے تو قوم کا حوصلہ ٹوٹتا ہے، مسعود حسین جعفریتمغ...
17/08/2026

اعزازات قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں، جب یہ سرمایہ غیر مستحق ہاتھوں میں چلا جائے تو قوم کا حوصلہ ٹوٹتا ہے، مسعود حسین جعفری

تمغہ امتیاز ریاست کا وہ اعزاز ہے جو قربانی، علم، فن اور وطن سے وفا کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ جب یہ تمغہ میرٹ کے بجائے سفارش، تعلق اور سیاسی مفاد کی بنیاد پر بانٹا جائے تو یہ اعزاز نہیں رہتا بلکہ ایک مذاق بن جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں جو تقسیم ہوئی اس نے قوم کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ان عناصر کو تمغوں سے نوازا گیا جن کا ماضی داغدار رہا۔ وہ لوگ جن کے فیصلوں سے وطن عزیز کو معاشی، سیاسی اور سماجی نقصان پہنچا، جن کی پالیسیوں سے ادارے کمزور ہوئے اور عوام کا اعتماد گرا، آج سینے پر تمغے سجائے قوم کے سامنے کھڑے ہیں۔ جب تاریخ کے مجرموں کو ہیرو بنا دیا جائے تو نئی نسل کیا سبق سیکھے گی؟ یہ عمل نہ صرف تمغہ امتیاز کی ناقدری ہے بلکہ اس ادارے کی بے عزتی ہے جس کے نام پر یہ دیا جاتا ہے۔ اس منظر پر پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔اس سے بھی بڑا المیہ تعصبی رویہ ہے جو اس تقریب میں عیاں ہوا۔ دیگر صوبوں کی خدمات، قربانیاں اور صلاحیتیں یکسر نظر انداز کر دی گئیں۔ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سے ایسے نام تھے جو اس اعزاز کے اصل حقدار تھے، مگر فہرست میں انہیں جگہ نہ مل سکی۔ اس کے برعکس وفاق اور پنجاب کی بناوٹی قیادت کو خصوصی طور پر مدعو کر کے ایک ایک ایسا فیصلہ سامنے آیا جس نے فاصلوں کو مزید گہرا کر دیا اور عوام کو مایوس کر دیا۔فیلڈ مارشل کے عہدے سے توقع تھی کہ وہ قوم کو جوڑنے والا، حوصلہ دینے والا پیغام دیں گے۔ قوم کو لگا تھا کہ شاید یہ موقع اتحاد، مساوات اور میرٹ کے فروغ کے لیے استعمال ہوگا۔ لیکن ہوا اس کے برعکس۔ ایک ایسا فیصلہ سامنے آیا جس نے فاصلوں کو مزید گہرا کر دیا اور عوام کو مایوس کر دیا۔ اعزازات قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ جب یہ سرمایہ غیر مستحق ہاتھوں میں چلا جائے تو قوم کا حوصلہ ٹوٹتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آئندہ تمغہ امتیاز کی تقسیم شفاف، غیر سیاسی اور تمام صوبوں کی نمائندگی کی بنیاد پر ہو، تاکہ یہ اعزاز اپنی کھوئی ہوئی عزت واپس پا سکے۔

تمغہ امتیاز ریاست کا وہ اعزاز ہے جو قربانی، علم، فن اور وطن سے وفا کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ جب یہ تمغہ میرٹ کے بجائے سفارش، تعلق اور سیاسی مفاد کی بنیاد پر بانٹا جائے تو...

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when INNTV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to INNTV:

Shortcuts

Share