D Tv

D Tv Latest Breaking News With Young Reporters

09/01/2022

سپریم کورٹ نے کراچی میں ایک پارک میں تعمیر کی گئی مدینہ مسجد کو مسمار کرنے سے روکنے سے متعلق وفاقی حکومت کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ زمینوں پر قبضے کرنے کے لیے مذہب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عوام کا کیا رد عمل ہے جانئے Ajaz Ur Rehman Journalist ,کے اس رپورٹ میں۔

04/01/2022

سولہواں عالمی کتب میلہ کراچی۔
تفصیلی ویڈیو کے لئے ہمارے فیسبک پیج سے جڑے رہیں۔
#عالمی #کتب #میلہ

29/06/2020

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ 4 دھشتگرد گاڑی میں سوار ھو کر اندر داخل ہوئے۔
4 شہری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید جبکہ گارڈ سمیت متعدد زخمی۔
پولیس،رینجرز کی بروقت کارروائی 4 دھشت گردوں کو مقابلے میں مار کر اسٹاک ایکسچینج کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

29/06/2020
انا لله وانا اليه راجعونجامعہ بنوریہ کے مہتمممفتی نعیم صاحب انتقال کر گئےاللہ تعالیٰ مفتی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی م...
20/06/2020

انا لله وانا اليه راجعون
جامعہ بنوریہ کے مہتمم
مفتی نعیم صاحب انتقال کر گئے
اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو انگلینڈ ٹور کیلۓ بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔
09/06/2020

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو انگلینڈ ٹور کیلۓ بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

Comparision Corona Case
21/03/2020

Comparision Corona Case

17/03/2020

M***i Taqi Usmani Sahab About

Courtesy: Samaa TV

16/03/2020

کورونا کی صورتحال سنگین، ایک دن میں20 نئے کیس، پاکستان میں تعداد 53، وائرس141ممالک تک پھیل گیا،مسجد اقصیٰ سمیت دنیا میں عبادتگاہیں اور مقدس مقامات متاثر.

(اسٹاف… رپورٹر، خبرایجنسیاں،جنگ نیوز) کوروناسے صورتحال مزید سنگین ہوگئی،ایک دن میں20نئے کیسز رپورٹ، پاکستان میں تعداد 53 ہوگئی،سندھ میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ ، پنجاب میں پہلا کیس، دفعہ 144نافذ، بلوچستان میں عدالتیں ،دفاتر بند، پختونخوامیں بھی حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

دوسری جانب وائرس 141ممالک تک پھیل گیا، مسجد اقصیٰ سمیت دنیا میںعبادتگاہیں اور مقدس مقامات متاثر،ہلاکتیں ساڑھے6ہزار ہوگئیں،اٹلی میں ایک روز میں 368،ایران میں 113،اسپین میں 100 اموات،دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 67ہزار ہوگئی۔

بھارت نے بھی پاکستان سے متصل سرحد سیل کردی ہے،جرمنی نے فرانس، آسٹریا ، سوئٹزرلینڈ کیساتھ سرحدیں بند کرنیکا فیصلہ کرلیا،پرتگال،آسٹریا نے اجتماعات پر پابندیاں لگادیں،ترکی نےسعودی عرب سے آنیوالے ہزاروں زائرین کو قرنطینہ کردیا۔

فرانس میں مزید 31افراد ہلاک، تعداد 93 ہوگئی، حکومت نے طویل فاصلے کے بس،ٹرین سفر اور پروازوں کو محدود کردیا،ٹوکیو اولمپکس بھی خطرے میں، اجلاس طلب کرلیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 20کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 53 تک جاپہنچی ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سکھر سے آئے ہوئے 40سیمپلز ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 13 مثبت آئے ، سکھر میں 293 زائرین تفتان سے آئے ہیں ۔

سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی ہے، اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سندھ سے 35، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور لاہور میں ایک مریض ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 35ہو گئی جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہو کر گھر جا چکے ہیں، لاہور میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،4 روز قبل دبئی سے لاہور آنے والے ایک مسافر نے شبہ ہونے پر ٹیسٹ کرایا، نجی لیبارٹری نے مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی۔

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت چیمہ نے بھی صوبے میں پہلے کیس کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کو میو اسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ اس کے اہل خانہ اور گھر کے ملازمین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

دوسری جانب چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے جب کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

صوبے میں تمام پارکس، تفریحی مقامات اور چڑیا گھر کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ 4 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی ہو گی تاہم گھروں کی چار دیواری میں شادی بیاہ کی تقریبا کی اجازت ہو گی۔

کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر بلوچستان حکومت نے 5 محکموں کے علاوہ دیگر تمام صوبائی محکموں کے دفاتر 22 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان حکومت کے فیصلے کے مطابق صرف محکمہ نظم ونسق، داخلہ، صحت، خزانہ اور محکمہ ترقیات کے دفاتر کھلے رہیں گے، اس کے علاوہ عدالتوں سمیت تمام سرکاری محکموں کے دفاتر بند رہیں گے۔

پشاور میں کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے تحت ضلعی انتظامیہ اور ٹائون تھری انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن 40 شادی ہالز اور 150 گرلز اینڈ بوائز ہاسٹل سیل کردئیے ، بھارت نے پاکستان کیساتھ سرحدیں بھی سیل کردی ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس اب 141ممالک تک پھیل گیاہے،مجموعی طور پر 6 ہزار455اموات دیکھی گئی ہیں جس میںسے صرف یورپ میں 2ہزار ہلاکتیں ہوئی جبکہ ایک لاکھ 67ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہےجن میں سے 76ہزار مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب مسجد اقصیٰ سمیت دنیا بھر میں عبادتگاہیں اور مقدس مقامات بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔اٹلی میں ایک روز کےدوران368اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 1,809ہوگئیں۔

ایران میں وائرس سے 24گھنٹے کےدوران113افراد ہلاک ہوگئےجس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 724 ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 14ہزار ہوگئی ہے۔حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حکومتی احکامات پر عمل کریں۔

اسپین میں وائرس سے 100ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں جس کے ساتھ ہی مجموعی ہلاکتیں 288ہوگئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 7ہزار 754ہوگئی،اسپین میں بھی لاک ڈائون کیا جاچکا ہے۔

جرمنی نے بھی آج سے فرانس، آسڑیا اور سوئٹزر لینڈ کیساتھ اپنی سرحدیں بند رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔جرمنی میں3ہزار800افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 8 اموات دیکھی گئی ہیں۔

پرتگال نے بھی وائرس کے پھیلائوں کو روکنے کیلئے بڑے اجتماعات پر پابندی لگادی ہے، ابھی تک پرتگال میں 245کیسز سامنےآچکے ہیں جبکہ 2200مشتبہ کیسز بھی دیکھے گئے ہیں۔

یورپی ملک آسٹریا میں اتوار تک 800کیسز اور2ہلاکتیں ریکارڈ ہوچکی ہیں ، حکومت نے 5 افراد کے زائد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ کیفے، ریستوران،کھیلوں کے میدان اور مقامات بھی وائرس کے باعث بند رہیںگےجبکہ برطانیہ، نیدرلینڈ،روس اور یوکرین کیساتھ بھی سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد تعداد 6 ہوگئی، حکومت نے سعودی عرب سے آنے والے10 ہزارزائرین کو قرنطینہ منتقل کردیا۔

فرانس میں مزید 31ہلاکتیں، طویل فاصلے کی بسوں،ٹرینوں کے سفر اور پروازوں کو محدود کردیاگیا۔ الجزائر نے فرانس کیساتھ سمندری اور فضائی رابطے منقطع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ادھر ٹوکیوں اولمپکس بھی خطر ے میں ہے ، جس کے حوالےسے فیصلہ لینے کیلئے آج اجلاس طلب کیاگیاہے۔

لبنان نے بدھ سے اپنے ایئرپورٹ بند کرنے کافیصلہ کیاہے۔جنوبی افریقہ نے ان تمام ممالک کے شہریوں کیلئے سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیاہےجہاں کورونا کا زیادہ خطرہ ہے۔

قطر نے بدھ سے غیرملکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ کیاہےکہ جبکہ وائرس سے نمٹنے کیلئے 23ارب ڈالرز مختص کیے ہیں۔

16/03/2020

حکومت نے میڈیا کے 6؍ارب کے بقایا جات روک لئے، صحافتی تنظیمیں.

کراچی (سی ایم ڈی ڈیسک) پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن اور آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نے میڈیا کے چھ ارب روپے کے بقایا جات روک رکھے ہیں ان میں سے تین ارب روپے کے بقایا جات تصدیق شدہ اور آڈٹ شدہ ہیں۔

Address

Tariq Road
Karachi
75500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when D Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category