26/09/2025
*اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا جذباتی انداز، ڈائس پر مکّے برسادیے*
اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان پر اس کے منفی اثرات اور نقصانات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے ان نقصانات سے نمٹنے کے لیے ہم مزید قرض لیں۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ کسی صورت انصاف نہیں ہے، آپ کسی ترقی پذیر ملک سے جو ہر سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب کا سامنا کرتا ہو یہ کیسے امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ مزید قرضے لے جبکہ موسمیاتی تبدیلی میں اس کا کوئی کردار بھی نہ ہو۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ قرضے لینا بہتر نہیں ہوگا ہم قرضے لیے بغیر محنت کرکے اور خون پسینہ ایک کرکے پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔
یہ کہتے ہوئے وزیر اعظم نے جذباتی انداز میں ڈائس پر مکّے مارے جس پر ہال میں تالیاں بج اٹھیں۔