News Alerts Karachi

News Alerts Karachi NEWS ALL OVER PAKISTAN

23/11/2025

کراچی میں 40 ہزار چنگچی رکشہ کیلئے 20 بڑی شاہراؤں پر پہلے سے پابندی عائد ہے اب ٹریفک پولیس کی جانب سے اہم سڑکیں پر مزید 5 روٹس بند کرنے کی سفارش کی جارہی ہے۔ جس کے اگلے مرحلے میں چنگچی رکشہ کی فٹنس پر بھی پابندی لگے گی۔

روزنامہ جنگ (23 نومبر ، 2025) کی رپورٹ کے مطابق ملیر ہالٹ سے گلشن حدید تک نیشنل ہائی وے، شیریں جناح کالونی سے کیماڑی اور کیماڑی سے کھارا در جماعت خانہ تک، نارتھ ناظم آباد سے نمائش چورنگی تک لیاقت آباد نمبر 10 سے نمائش چورنگی تک کے روٹ پر چنگچی رکشہ چلانے پر پابندی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق یہ وہ شاہرائیں ہیں جہاں پر چھوٹی اور بڑی بسیں سفری سہولت فراہم کر رہی ہیں وہاں چنگچی رکشہ کے روٹ کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے متعلقہ محکمے کو سفارشی خط بھیجا جا رہا ہے۔

22/11/2025

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بیوی بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم قانون ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 منظور کر لیا گیا۔

قومی اسمبلی سے ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 کی منظوری کے بعد اب بل کا مسودہ سینیٹ میں پیش ہوگا، بل میں بیوی، بچوں یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو گالی دینا جرم قرار دیا گیا۔متن کے مطابق بیوی، بچے یا گھر میں موجوددیگر افراد کو جذباتی، نفسیاتی طور پر پریشان کرنا بھی جرم ہوگا، مرتکب افراد کو تین سال تک کی سزا، ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔

مسودے کے مطابق بیوی، بچوں کے علاوہ گھر میں معذور افراد یا بزرگ افراد کا تعاقب کرنا بھی جرم ہوگا، بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا بھی قابل سزا جرم ہوگا، خاندان کے افراد کی پرائیویسی یا عزت نفس مجروح کرنا بھی جرم قرار دیا گیا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ بیوی یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو جسمانی تکلیف پہنچانے کی دھمکی بھی قابل سزا جرم ہوگا، گھر میں ایک ساتھ رہنے والے کسی بھی فریق پر الزام لگانے پر بھی سزا ہوگی، بیوی بچوں یا گھر میں رہنے والی دیگر فریق کا خیال نہ کرنا بھی قابل سزا جرم ہے۔

قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے ڈومیسٹک وائلنس بل میں جنسی اور معاشی استحصال کو بھی کور کیا گیا ہے، بل کا اطلاق بیوی، بچوں، گھر کے بزرگ افراد، لے پالک، ٹرانس جینڈر جو ایک ساتھ رہتے ہوں ان پر ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے یہ بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔

کراچی: نیپا سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گاکراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروگ...
10/11/2025

کراچی: نیپا سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا

کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروگرام (KWSSIP) نے اعلان کیا ہے کہ کے فور منصوبے کے تحت پانی کی لائن بچھانے کے باعث نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک مرکزی شاہراہ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

ترجمان KWSSIP کے مطابق پہلا مرحلہ نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک 2.7 کلو میٹر طویل پائپ لائن کی تنصیب پر مشتمل ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک لائن بچھانے کا کام مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے دوران 96 انچ اور 72 انچ قطر کی پانی کی لائنیں بچھائی جائیں گی۔

حکام کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک کو نیپا چورنگی سے الہ دین پارک کی سمت متبادل راستے سے گزرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور سفر میں ممکنہ تاخیر کے پیش نظر اپنے شیڈول میں مناسب وقت رکھیں۔

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا آج 148واں یومِ پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے برصغیر...
09/11/2025

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا آج 148واں یومِ پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری پیدا کی اور ایک علیحدہ وطن کا خواب پیش کیا جو پاکستان کی صورت میں حقیقت بنا۔ علامہ اقبالؒ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد شیخ نور محمد اور والدہ امام بی بی علم و عبادت سے گہری وابستگی رکھتے تھے۔ اقبالؒ نے اردو و فارسی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں خودی، ایمان اور عمل کی روح پیدا کی، جب کہ ان کے فلسفیانہ نظریات نے برصغیر کی سیاست اور فکری سمت متعین کی۔ مفکرِ اسلام کے یومِ ولادت پر مزارِ اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی فرائض سنبھالے۔

ای چالان اگر گاڑی کے سابق مالک کو موصول ہوجائے تو وہ کیا کریں؟ویب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ایڈمن کراچی ٹریفک پو...
09/11/2025

ای چالان اگر گاڑی کے سابق مالک کو موصول ہوجائے تو وہ کیا کریں؟

ویب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ایڈمن کراچی ٹریفک پولیس کاشف ندیم نے بتایا کہ یہ مسئلہ اس لیے پیدا ہوتا ہے کیونکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا نظام اس وقت تک گاڑی کا مالک ظاہر کرتا رہتا ہے جب تک ملکیت کی منتقلی باضابطہ طور پر مکمل نہیں ہوجاتی۔

نتیجے کے طور پر نئے مالک کی جانب سے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کا چالان بیچنے والے شخص کو موصول ہوتا ہے۔

ڈی ایس پی کاشف ندیم نے گاڑی فروخت کرنے کے بعد ای چالان وصول کرنے والوں کے لیے درج ذیل اقدامات کا مشورہ دیا، کراچی کے کئی علاقوں میں واقع قریبی ٹریفک پولیس سہولت سینٹر پر جائیں۔

گاڑی کو فروخت کی تاریخ کے بارے میں مطلع کریں اور اپنے نام سے گاڑی کی ملکیت کو ہٹانے کی درخواست کریں۔

سہولت سینٹر کا افسر گاڑی کے نمبر کو ’انکوائری موڈ‘ کے تحت رکھ کر سیف سٹی سسٹم میں تفصیلات کو پنچ کرے گا جو ای چالان کے عمل کو 8 سے 10 دنوں تک روک دیتا ہے۔

دستاویزات کونسی درکار ہیں؟
اس مدت کے اندر، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سہولت سینٹر پر جائیں، فروخت کا ثبوت (رسید، حلف نامہ، یا ٹرانسفر سلپ)، خریدار کے شناختی کارڈ کی کاپی، گاڑیوں کی رجسٹریشن کی دستاویزات اس کے بعد ایکسائز اہلکار آپ کے دعوے کی تصدیق کریں گے اور سابقہ مالک کی مفت بائیو میٹرک تصدیق کریں گے۔

تصدیق مکمل ہونے کے بعد سیف سٹی سسٹم پچھلے مالک کو ای چالان بھیجنا بند کردے گا اور ملکیت کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرے گا۔

ڈی ایس پی کاشف ندیم نے اس بات پر زور دیا کہ اگر سابقہ ​​مالک فروخت کا درست ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہتا ہے تو یہ عمل مکمل نہیں ہو سکتا، انہوں نے واضح کیا کہ ایف بی آر کے دفتر یا کسی تھانے جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس مسئلے کو مکمل طور پر ٹریفک پولیس اور ایکسائز سہولت مراکز کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

ڈی ایس پی نے متنبہ کیا کہ ایکسائز رولز کے تحت موجودہ مالک گاڑی خریدنے کے 30 دنوں کے اندر اپنے نام پر منتقل کرنے کی پوری ذمہ داری کا حامل ہے۔ تعمیل کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں بھاری جرمانے ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہیں۔

کراچی : ملیر ہالٹ سے سپرہائی وے روڈ ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور کمشنر کراچی کی منظوری سے پابندی کا نوٹیفکیشن جار...
09/11/2025

کراچی : ملیر ہالٹ سے سپرہائی وے روڈ ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور کمشنر کراچی کی منظوری سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کی وجہ سے قائد آباد سے ملیر ہالٹ اور ملیر ہالٹ سے سپر ہائی وے تک بدترین ٹریفک جام رہتا تھا۔

اس کی وجہ سے سڑک کو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے جب کہ ہدایت کی گئی ہے کہ ہیوی ٹریفک سسی ٹول پلازہ کاٹھور سے ایم نائن سپر ہائی وے استعمال کرے۔

اسلام آباد: سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کردیا گیا ۔بل وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پیش کرتے ہوئ...
09/11/2025

اسلام آباد: سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کردیا گیا ۔

بل وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترمیمی مسودے پر تمام جماعتوں سے مشاورت جاری رہے گی، سو فیصد اتفاقِ رائے تک فیصلہ نہیں ہوگا۔

کراچی میں فضائی آلودگی شدت اختیار کر گئی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج تیسرے نمبر پر آگیا ۔کراچی میں ایئر کوالٹی انڈی...
25/10/2025

کراچی میں فضائی آلودگی شدت اختیار کر گئی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج تیسرے نمبر پر آگیا ۔

کراچی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 225 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ "انتہائی غیر صحت بخش" (Very Unhealthy) زمرے میں آتا ہے۔
اس وقت شہر میں فضا میں موجود PM2.5 کی مقدار 150.2 µg/m³ ہے، جو عالمی معیار سے کئی گنا زیادہ ہے۔

🚨 شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر:
غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
باہر جانے کی صورت میں N95 یا اینٹی اسموگ ماسک لازمی پہنیں۔
کھڑکیاں بند رکھیں اور اگر ممکن ہو تو ایئر پیوریفائر استعمال کریں۔
بزرگ، بچے اور سانس یا دل کے مریض خاص طور پر احتیاط کریں۔

25/10/2025

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کا دوبارہ سے آغاز 🚔

ٹیکس ڈیفالٹرز، فینسی نمبر پلیٹس، نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایسی تمام گاڑیاں قانون کے مطابق ضبط کرلی جائیں گی۔

محکمہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس ادائیگی کے قوانین کی پاسداری کریں اور چیکنگ کے دوران عملے سے مکمل تعاون یقینی بنائیں۔

21/10/2025

🩺 اہم عوامی اطلاع

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا ہے جو 21 اکتوبر سے 31 دسمبر 2025 تک نافذالعمل رہے گا۔

🔹 نئی کم شدہ قیمتیں:

آئی سی ٹی ملیریا ٹیسٹ: Rs 600 (پہلے Rs 3050)
ڈینگی این ایس1 (ICT/ELISA): Rs 1100 (پہلے Rs 4550)
ڈینگی IgM/Combo ٹیسٹ: Rs 1500 (پہلے Rs 4150)
سی بی سی ود اسمئیر: Rs 500 (پہلے Rs 1250)

مندرجہ ذیل لیبارٹریز نے عوام الناس کے وسیع مفاد میں اوور دی کوٹ قیمتوں پر ٹیسٹ کرانے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے: - عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 21 اکتوبر سے 31 دسمبر 2025 تک نیچے دی گئی لیبارٹریز سے کم قیمتوں پر بہتر اور معیاری ٹیسٹ کراسکتے ہیں۔

آغا خان یونیورسٹی اسپتال
ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر
راہیلہ ریسرج اینڈ ریفرینس لیبارٹری
حسینی بلڈ بینک اینڈ لیبارٹری
جے ایس ایم یو ڈائیگناسٹک لیبارٹری
ناریا ہارٹ انسٹیٹیوٹ
سندھ لیب ڈائیگناسٹک (صرف کراچی)
ایوانس لیب
سٹی لیب کراچی

کراچی سمیت ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔ شہر قائد میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا ہوگیا۔ شہ...
21/10/2025

کراچی سمیت ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔

شہر قائد میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 500 سے 600 روپے کلو میں ٹماٹرفروخت ہونے لگا۔ سرکاری نرخ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 322 روپے مقرر ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹرکی قیمت میں اضافہ نئی فصل نہ ہونے کی وجہ سے ہوا۔ اس کےعلاوہ ایران سےکم سپلائی اور افغانستان سے سپلائی متاثر ہونے اور دوسری جانب طلب میں اضافے کی وجہ سے بھی ٹماٹر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔

آپ کے علاقے میں ٹماٹر کی کس قیمت پر فروخت ہورہی ہے، کمینٹ کریں؟

21/10/2025

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ج کوثر نیازی کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ایک شخص نے گھریلو مالی مشکلات کے باعث اپنی دو بیٹیوں کی جان لے لی۔

ڈان نیوز کے مطابق حیدری مارکیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا اور مختلف کمیٹیوں کے واجبات ادا نہ کر سکنے کے باعث ذہنی دباؤ میں تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے 6 بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور 5 بیٹیاں شامل ہیں، واقعے میں جاں بحق بچیاں زینب اور عالیہ تیسری اور چوتھی نمبر کی بیٹیاں تھیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Alerts Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share