
03/08/2022
مون سون بارشوں کا نیا طویل دورانٸیے کا سلسلہ جس کا نام پاکستان ویدر اپڈیٹ نے بُراق یعنی بجلیوں سے بھرا ہوا رکھا ہے خلیج بنگال سے انڈیا اور اب کراچی کی طرف بڑھتا ہوا۔۔
سلسلے کا پہلا اسپیل 05 اگست سے داخل ہونے کا امکان ہے۔۔ یہ سسٹم سلسلہ وار روزانہ کی بنیاد پر بارشیں برسا سکتا ہے۔۔ اہم ایام یعنی عاشورہ پر بھی بارش اور 14 اگست تک بھی بارش برسا سکتا ہے۔۔ ابھی تک کے ماڈل کے مطابق یہ طاقت اور شدت کیساتھ کراچی کی طرف رُخ کٸے ہوٸے ہے مگر اس کی طاقت اور رُخ کا درست اندازہ قریب آنے پر منحصر ہے موسمی تغیرات کی بناء پر یہ مزید طاقتور یا کمزور ہوسکتا ہے۔۔ سازگار موسمی صورتحال دیکھتے ہوٸے کمزور ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔۔
واللہ اعلم۔۔
اللہ پاک رحمت نازل فرماٸے سب کے جان و مال کی حفاظت فرماٸے۔۔آمین.