نیو مسلم آباد کا یہ پیج صرف اپنے علاقے و یوسی کے مسائل اور ان کے حل کے لیے بنایا گیا ہے جزاکم اللّٰہ
(2)
01/07/2025
جن درختوں کی ٹہنی زمین میں دبانے سے پودا اُگتا ھے یا ٹہنی پھوٹ کر پودا بنتی ہے، وہ مندرجہ ذیل ہیں،
اور باقی کے درخت جن کا نام اس لسٹ میں نہیں وہ ظاہر ہے بیج سے اُگتے ہیں۔
جلدی کریں مون سون اسٹارٹ ہو چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی شجر کاری شروع ہو جائے گی،۔ انشاء اللہ،۔
1.انگور
2.انار
3.گلاب
4.مٹھا (ٹنل میں)
5.سکھ چین
6.موتیا
7.پاپولر
8.پلکن
9.شیشم
10.سوھانجنا(مورنگا)
11.انجیر
12.بوگن ویلیا
13.املوک جاپانی پھل
14.شہتوت
15 امرود
16 پپل
17 برگد
30/06/2025
29/06/2025
موصول شدہ پیغام – ایک باشعور بھائی کی طرف سے
"کل رات 2 بجے تک مسلم آباد کالونی میں مسلسل ہوائی فائرنگ ہوتی رہی... ایسا لگ رہا تھا جیسے اسرائیل یا بھارت نے حملہ کر دیا ہو۔
مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ شادی میں ہوائی فائرنگ کر کے آخر حاصل کیا کیا جاتا ہے؟
یہ تصویر میں نظر آنے والا کارتوس مسجد ابوبکر صدیقؓ کے صحن سے ملا ہے۔
سوچیں اگر خدانخواستہ اُس وقت مسجد میں تبلیغی جماعت یا کوئی مہمان قیام پذیر ہوتا، تو کیا ہو سکتا تھا؟
پوری رات لوڈشیڈنگ بھی رہی، ایسے میں اکثر لوگ صحن میں ہی سو جاتے ہیں۔
ہم سب سے عاجزانہ درخواست ہے کہ خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک عمل سے گریز کریں۔
صرف ایک لمحہ سوچیں... اگر وہ گولی آپ یا آپ کے کسی عزیز کو لگ جاتی تو؟"
ہم متعلقہ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ علاقے میں امن قائم رہ سکے۔
28/06/2025
🔴بارانِ رحمت، ریڑھی روڈ کے رہائشیوں کے لیے بارانِ زحمت بن گئی!
ریڑھی نالہ اوور فلو ہو کر سڑک پر بہنے لگا، جس کی وجہ سے جامع مسجد صدیقیہ اور جامع مسجد مدینہ میں نمازیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔ سڑک پر پانی، کیچڑ اور کچرے نے لوگوں کی آمد و رفت مشکل بنا دی ہے۔
ہم نے جامع مسجد مدینہ کے چند نمازی بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی مدد آپ کے تحت پل کے نیچے سے کچرا نکالا، تاکہ پانی کا بہاؤ بحال ہو اور لوگ آسانی سے نماز کے لیے جا سکیں۔
📣 عوام کا کہنا تھا کہ وہ ٹاؤن چیئرمین نظیر بھٹو صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ ریڑی نالے پر جلد از جلد کام شروع کروایا جائے۔ ٹھیکیدار جس نے ٹینڈر لیا ہے اور متعلقہ SE (سپرنٹنڈنگ انجینئر) سے درخواست ہے کہ پہلے نالے کا کام مکمل کروایا جائے، سڑک بعد میں بھی بن سکتی ہے۔
📌 ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے صاحبان نے الیکشن کے وقت وعدہ کیا تھا کہ مسائل گھر کی دہلیز پر حل کریں گے، لیکن آج وہ کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔
ہم اہلِ علاقہ کی طرف سے ایک آخری گزارش ہے:
آئیے، علاقے کا دورہ کریں، اپنے وعدے نبھائیں… ہم کچھ نہیں کہیں گے۔ لیکن اگر آپ نے آنکھیں بند رکھیں، تو ان مساجد کے نمازیوں کی بددعائیں خاموش نہیں رہیں گی۔
28/06/2025
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، فالٹ دور نہ ہوسکا، کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر
کراچی والے پانی احتیاط سے استعمال کرے
26/06/2025
بارش اللّٰہ کی رحمت ہے اسے زحمت نہ بنائیں
گھریلو کچھرا پانی میں پھینکنے پر عام عوام کو ہی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ کچھرا آگے جاکر مختلف سیوریج لائنوں اور نالوں کو بند کردیتا ہے اپنے گلی محلے کو صاف رکھنا ہمارا فرض ہے
26/06/2025
مورخہ 25 جون 2025 بروز بدھ ضلع ویسٹ تھانہ منگھو پیر سے لاوارث بچہ ملا ہے ، بچہ اپنا نام ابوبکر والد کا نام شیربہادر عمر تقریباً 10 سے 11 سال بتاتا ہے کالے رنگ کی قمیض شلوار پہنے ہوئے ہے ذہنی توازن درست ہے جس شخص کو بھی بچہ کے والدین کے متعلق معلومات ہو فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 ،ڈیوٹی آفیسر ASI غلام حسین صاحب یا نیچے دیئے گئے نمبرز پر رابطہ کیجئے.
03122866916
03133658718
26/06/2025
یہ باباجی 2 دن سے جناح ہسپتال میں داخل ہے پوچھنے پر مکی مسجد وارڈ 2 کا ایریا بتا رہا ہے برائے مہربانی جس کسی کو بھی معلومات ہو نیچے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کرے۔
Fazal Battgrami
03092652450
25/06/2025
ائیر سیال سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں انتقال کرنے جانے والے شہریوں کی میت (ڈیڈباڈی)
کو انکے آبائی علاقوں کے قریب واقع ائیرپورٹ تک منتقلی کے لئے ضروری ہدایت
تمام شہریوں کو ضروری معلومات دینے کے لئے یہ پوسٹ لگائی جارہی ہے،
اکثر دیکھا گیا ھے کہ مختلف علاقے کے لوگ جو کہ روزگار کے لئے کراچی آئے ہوئے ہیں اور اس گرمی کے موسم میں بھی اپنے پیاروں کی ڈیڈ باڈی بذریعہ روڈ لیکر جاتے ہیں اور عموماً جنازے اپنی منزل پر پہنچ کر خراب ہو جاتے ہیں،
اس سلسلے میں عوام الناس کو آگاہی کے لئے معلومات دی جارہی ہیں کہ جب کسی کا انتقال ہو جائے تو ایئر سیال کے کاؤنٹر پر فوراً رابطہ کریں،
ایک ڈیڈ باڈی کے ساتھ ایک مسافر بالکل مفت سفر کرے گا اور ٹیکس کی مد میں کراچی سے اسلام آباد کے صرف 2170 روپے ادا کرنے ہوں گے،
ایک فلائٹ میں دو جنازے بمعہ دو مسافر فری میں جا سکتے ہیں،
خداناخواستہ اگر کوئی ڈیتھ واقع ہو جائے تو درج ذیل اوریجنل کاغذات کے ساتھ ایئر سیال کے کاؤنٹر پر رجوع کریں ۔۔۔
1. پولیس راہداری
2. ڈیتھ سرٹیفکیٹ
3. متوفی کا شناختی کارڈ
4. ہمراہ جانے والے مسافر کا شناختی کارڈ
جب ڈیڈ باڈی لیکر ایئر پورٹ آئیں تو فلائٹ سے دو گھنٹے قبل ایدھی یا چھیپا وغیرہ کے کاغذات کے ہمراہ ڈومیسٹک کارگو پر ڈیڈ باڈی ان کے حوالے کر دیں۔۔۔
کسی بھی وقت بکنگ یا معلومات کے لئے ائیر سیال کی ہلیپ لائن پر رابطہ کریں
Be the first to know and let us send you an email when New Muslimabad Colony Landhi Karachi UC 6 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Business
Send a message to New Muslimabad Colony Landhi Karachi UC 6: