MMC News HD

MMC News HD Digital Media News Channel in Pakistan. Pulse of News

قومی کرکٹ ٹیم ایک سال کیلئے معطل؟لندن: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان ٹیم کی بہتری کیلئے پوری ٹیم کو  ایک برس تک مع...
25/02/2025

قومی کرکٹ ٹیم ایک سال کیلئے معطل؟

لندن: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان ٹیم کی بہتری کیلئے پوری ٹیم کو ایک برس تک معطل کردینے کا مشورہ دے دیا۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت پڑے تو اسے ایک برس تک معطل کردیناچاہیے، اچھی کرکٹ ٹیم تنقید سے نہیں بلکہ اچھے فیصلوں سے بنے گی۔

دوسری جانب پاک افواج پر تنقید کرنے والوں سے متعلق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر تنقید کرنے والے ملک دوست نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کا دورہ اپنی مرضی سے کررہا ہوں، چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کریں، آج تک کرپشن کا کوئی الزام مجھ پر نہیں لگا۔


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئےمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے...
25/02/2025

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے۔

اسپتال حکام کے مطابق لفٹ چوتھی منزل سے تیزی سے پہلی منزل پر آکر پھنس گئی تھی جس میں میئر اور ڈپٹی میئر سمیت 15 سے زائد افراد موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ میئر سمیت تمام افراد 5 سے 10منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے تاہم تمام افراد لفٹ میں محفوظ رہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کرنے عباسی شہید اسپتال پہنچے تھے۔


مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کی سہولتکاری کس نے کی؟ تحقیقات میں انکشافکراچی: مصطفیٰ اغوا اور قتل کیس کی تحقیقات میں مزید ...
25/02/2025

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کی سہولتکاری کس نے کی؟ تحقیقات میں انکشاف

کراچی: مصطفیٰ اغوا اور قتل کیس کی تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق مبینہ طور پر ارمغان کی سہولت کاری پولیس اہلکار نے کی اور مذکورہ اہلکار گزری تھانے میں تعینات ہے جسے تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا۔

حکام کا بتانا ہے کہ پولیس اہلکار کا ارمغان کے ساتھ کال ڈیٹا ریکارڈ ملا ہے، ملزم ارمغان نے مصطفیٰ سے قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی پر تشدد سے متعلق ارمغان کے خلاف کارروائی نہ کرنے میں اہلکار ملوث تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ملوث اہلکار کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، اے ایس آئی ندیم کو اے وی سی سی نے حراست میں نہیں لیا، اے ایس آئی ندیم واقعے کے وقت گزری تھانے میں ڈیوٹی افسر تھا، اہلکار کی انکوائری کے لیے ایس پی کو کہا ہے، انکوائری مکمل ہونے کے بعد اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

چیمپئنز ٹرافی کا بڑا مقابلہ: پاکستان کا بھارت کو 242رنز کا ہدفچیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھا...
23/02/2025

چیمپئنز ٹرافی کا بڑا مقابلہ: پاکستان کا بھارت کو 242رنز کا ہدف
چیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں پویلین لوٹ گئی۔

اوپنرز کے ابتدائی نقصان کے بعد کپتان رضوان اور سعود شکیل نے پاکستان کو مشکل صورتحال نکالا تاہم پھر دونوں کی پے در پے وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم پھر مشکل کا شکار ہو گئی اور آدھی ٹیم 165پویلین لوٹ گئی۔

قومی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا۔ تاہم ٹیم کی نصف سنچری سے قبل ہی دونوں اوپنرز آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم جو بڑی اننگ کھیلنے کے موڈ میں دکھائی دے رہے تھے وہ ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کاٹ بی ہائینڈ ہوگئے۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 23 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کی مختصر اننگ میں پانچ چوکے شامل تھے۔

اس کے فوری بعد امام الحق ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 10 رنز بنائے۔

47 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز کے پویلین لوٹنے کے بعد کپتان محمد رضوان اور نوجوان بیٹر سعود شکیل نے کریز سنبھالی۔ ابتدا میں دونوں نے محتاط انداز اختیار کیا تاہم ٹیم کی سنچری مکمل ہونے کے بعد دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 104 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم کی۔

اس دوران سعود شکیل نے بھارت کے خلاف پہلی اور کیریئر کی چوتھی ون ڈے نصف سنچری مکمل کی۔

پاکستان کا اسکور 151 رنز پر پہنچا تو رضوان کو نصف سنچری مکمل کرنے سے قبل اکشر پٹیل نے بولڈ کر دیا۔ انہوں نے 77 گیندوں پر 46 رنز اسکور کیے۔ اس کے کچھ دیر بعد سعود شکیل بھی 62 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ طیب طاہر صرف چار رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انہیں رویندر جڈیجا نے بولڈ کیا۔

جارح بلے باز خوشدل شاہ نے 38 رنز کا اضافہ کیا جس میں دو چھکے شامل تھے جب کہ حارث رؤف نے 8 اور نسیم شاہ نے 14 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر کلدیپ یادیو نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، ہاردک پانڈیا نے 2 جب کہ جڈیجا، اکشر پٹیل اور ہرشت رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے جب کہ بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آج کا میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ کھلاڑی دبئی کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔

محمد رضوان نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل کر اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اس پچ پر ہدف کا تعاقب آسان نہیں۔ گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہمیں بھی ہدف کے تعاقب میں مشکل پیش آئی تھی۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان:

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد۔

بھارت:

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، ہرشتھ رانا، محمد شامی، کلدیپ یادیو۔

واضح رہے کہ پاکستان کو افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 60 رنز سے شکست ہوئی تھی جب کہ بھارت نے میگا ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا چکی ہے۔

پاکستان جو ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔ اس کو اپنے اعزاز کے دفاع کی مہم جاری رکھنے کے لیے اس کو آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں کے باہمی مقابلے میں پاکستان کا ریکارڈ بھارت سے بہتر ہے۔ دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک پانچ میچز کھیل رکھے ہیں۔ تین میچز میں گرین شرٹس جب کہ دو میچز میں بلیو شرٹس کامیاب رہی ہے۔

2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

بابر اور ویرات کی ملاقات کا دل چھو لینے والا لمحہقومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی دوستان...
23/02/2025

بابر اور ویرات کی ملاقات کا دل چھو لینے والا لمحہ
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی دوستانہ ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

دل کو چھو لینے والا عزت اور احترام کا یہ لمحہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت اور پاکستان کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی خیز مقابلے کے دوران تاریخ کی حسین یادوں میں درج ہوگیا۔

جہاں ایک طرف دونوں ٹیمیں جیت کے لیے بھرپور محنت کر رہی تھیں وہیں ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان ایک خوبصورت لمحہ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

میچ کے پہلے اوور میں بھارتی کرکٹ لیجنڈ ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو گرمجوشی سے گلے لگایا۔

یہ لمحہ دونوں ممالک کے شائقین کے لیے بے حد خاص تھا، جس نے کھیل میں روایتی حریفوں کے درمیان عزت و احترام اور کھیل کی اصل روح کو اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کی صلاحیتوں کے معترف ہیں اور کئی مواقع پر ایک دوسرے کی تعریف کرتے نظر آئے ہیں۔

ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے گلے ملنے کا لمحہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کی یہ محبت اور عزت اس بات کا ثبوت ہے کہ کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے والا ایک ذریعہ بھی ہے۔

جم کر کھیلو! مریم نواز کا پاکستان ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہاروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک ...
23/02/2025

جم کر کھیلو! مریم نواز کا پاکستان ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم کی جیت کے لیے مریم نواز بھی پُرامید ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی اسٹار ہے جو آج چمکے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا روایتی حریف سے میچ ہائی وولٹیج اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ کی روح ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایسے ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں جو اکیلے ہی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں، مجھے یقین ہے پاکستان ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں نئی تاریخ رقم کرے گی۔


پاک بھارت ٹاکرا: پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئیچیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہل...
23/02/2025

پاک بھارت ٹاکرا: پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی
چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا جبکہ بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر محمد شامی نے پہلا اوور کرایا۔

پاکستانی اوپنرز نے ذمے داری اور محتاط طریقے سے اننگ کا آغاز کیا اور 6 اوورز میں ٹیم کا اسکور 26 رنز تک پہنچایا۔

ایک موقع پر بابر اعظم نے شاندار کور ڈرائیوز لگانا شروع کیں تو بھارتی کھلاڑیوں میں پریشانی کے آثار نظر آنے لگے لیکن اسی دوران پاکستان کی پہلی وکٹ 8.2 اوورز میں 41 رنز پر جبکہ دوسری وکٹ 47 رنز پر گر گئی۔

بابر اعظم 26 گیندوں پر 23 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 10 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

اس سے قبل دبئی میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

محمد رضوان نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فخر زمان کی جگہ امام الحق ٹیم میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی یہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں، آئی سی سی ٹورنامنٹ کا ہر میچ اہم ہوتا ہے، پِچ آج سلو ہوسکتی ہے، شام میں اوس پڑنے کا امکان کم ہے۔

بعدازاں بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کرتے، پاکستان کے ٹاس جیتنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، آج کی پِچ بھی پچھلے میچ ہی جیسی ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ ہمارے پاس تجربہ کار بیٹرز موجود ہیں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، آج کے میچ میں تمام کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا ضروری ہے۔

پاکستان ٹیم
بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے آج بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف میدان میں اترے ہیں۔

بھارتی ٹیم
آج کے میچ کے لیے روہت شرما، شُبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، حرشت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادو ٹیم کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ اس ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ ہوگا۔ پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے اپنا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف جیتا تھا۔

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے خفیہ طور پر شادی کرلی، دلہا کون ہے؟بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے س...
23/02/2025

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے خفیہ طور پر شادی کرلی، دلہا کون ہے؟

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ نے حال ہی میں لاس اینجلس میں خفیہ طور پر شادی کی ہے جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نیا نویلا جوڑا شادی کے بعد ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں ہے۔

دوسری جانب جوڑے کی جانب سے شادی کی کوئی بھی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر نہیں کی گئی اور نہ ہی دونوں میں سے کسی نے شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

ٹونی بیگ کون ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس فخری اور ٹونی بیگ 3 سال سے ڈیٹ کررہے ہیں، ٹونی بیگ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وہ لاس اینجلس میں مقیم کشمیری نژاد بزنس مین ہے۔

نرگس فخری کا اعتراف
اداکارہ نرگس فخری نے شادی سے قبل بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹونی بیگ کا نام لیے بغیر کسی سے تعلق میں ہونے کا اعتراف کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ’میں تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی لیکن میری زندگی میں کوئی ہے اور میں بہت خوش ہوں‘۔

واضح رہے کہ امریکا سے تعلق رکھنے والی نرگس فخری بالی وڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جن میں مدراس کیفے، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، میں تیرا ہیرو، ساگاسم، اظہر، ڈشوم اور تورباز جیسی فلمیں شامل ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ: پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ شروعچیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے ک...
23/02/2025

چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ: پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ شروع
چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے کا میدان دبئی اسٹیڈیم میں سج گیا ہے پاکستان نے روایتی حریف بھارت کیخلاف بیٹنگ شروع کر دی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑے مقابلے کا میدان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں سج گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور بابر اعظم نے اننگ کا آغاز کیا ہے جب کہ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے بولنگ کی شروعات کی ہیں۔

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے جب کہ بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آج کا میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ کھلاڑی دبئی کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔

محمد رضوان نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل کر اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اس پچ پر ہدف کا تعاقب آسان نہیں۔ گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہمیں بھی ہدف کے تعاقب میں مشکل پیش آئی تھی۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان:

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد۔

بھارت:

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، ہرشتھ رانا، محمد شامی، کلدیپ یادیو۔

واضح رہے کہ پاکستان کو افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 60 رنز سے شکست ہوئی تھی جب کہ بھارت نے میگا ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا چکی ہے۔

پاکستان جو ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔ اس کو اپنے اعزاز کے دفاع کی مہم جاری رکھنے کے لیے اس کو آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں کے باہمی مقابلے میں پاکستان کا ریکارڈ بھارت سے بہتر ہے۔ دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک پانچ میچز کھیل رکھے ہیں۔ تین میچز میں گرین شرٹس جب کہ دو میچز میں بلیو شرٹس کامیاب رہی ہے۔

حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی تدفین آج ہوگیحزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی تدفین آج لبنان کے...
23/02/2025

حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی تدفین آج ہوگی

حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی تدفین آج لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنازے کا اجتماع پاکستانی وقت شام 4 بجے بیروت کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، شہید حسن نصر اللّٰہ کو بیروت میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سپردِ خاک کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کے ساتھ شہید ہونے والے ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی جائے گی، ہاشم صفی الدین بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

سربراہ حزب اللّٰہ نعیم قاسم کے مطابق شہید حسن نصر اللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہو گی۔

27 ستمبر 2024ء کو اسرائیلی حملے میں شہید ہونے پر حسن نصر اللّٰہ کی امانتاً تدفین کی گئی تھی، سول ایوی ایشن کے مطابق بیروت ایئر پورٹ جنازے اور تدفین کے وقت دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک بند رہے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کی تدفین سے قبل بغداد سے بیروت کی پروازوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کی نمازِ جنازہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید حسن نصر اللّٰہ کی تدفین میں ایران، عراق اور یمن کے اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے جبکہ ایران میں بھی حسن نصر اللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی یاد میں تقریبات ہوں گی۔

مصطفیٰ قتل کیس: مقتول کی قبرکشائی مکملکراچی: دوست کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائ...
21/02/2025

مصطفیٰ قتل کیس: مقتول کی قبرکشائی مکمل

کراچی: دوست کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کرلیے گئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر سُمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے۔

مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جب کہ نمونے حاصل کرنےکے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

3 سے 7 دن میں ڈی این اے کی رپورٹ آجائیگی: پولیس سرجن

تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پولیس سرجن ڈاکٹر سُمیہ سید نے بتایا کہ ڈی این اے کے لیے نمونے لے لیے گئے ہیں، لاش بہت زیادہ جلی ہوئی ہے اس لیے وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکے گا، نمونے لینے کے لیے بھی بہت زیادہ مشکل ہوئی تاہم 3 سے 7 دن میں ڈی این اے کی رپورٹ آجائے گی۔

مقتول کی لاش ایدھی حکام کے حوالے

دوسری جانب مصطفیٰ عامر کے نمونے لینے کے بعد لاش ایدھی حکام کے حوالے کردی گئی اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط بھی لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہےکہ ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رہے گی، رپورٹ مثبت ہوئی تو لاش لواحقین کے حوالے کردی جائے اور اگر رپورٹ مثبت نہیں آئی تو دوبارہ لاوارث قبرستان میں تدفین کی جائے۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان نے مقتول کو اغوا کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اسی کی گاڑی میں ڈال کر حب لے جاکر جلایا۔

پولیس کے مطابق ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو حب میں گاڑی کے اندر آگ لگاکر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

نواز شریف کو غلط نکالا گیا، کس نے نکلوایا ؟ شیر افضل مروت پھر کھل کر بول پڑےاسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو غلط...
19/02/2025

نواز شریف کو غلط نکالا گیا، کس نے نکلوایا ؟
شیر افضل مروت پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو غلط نکالا گیا، کس نے انہیں نکلوایا ۔۔؟ شیر افضل مروت پھر کھل کر بول پڑے

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو غلط نکالا گیا۔ نواز شریف کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور ثاقب نثار نے مل کر نکلوایا، اس میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مجھ میں ایک مماثلت ہے۔ نواز شریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا گیا؟ اور مجھے کیوں نکالا؟ یہ بات مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آئے گی۔آج اسمبلی کے فلور پر بھی نعرہ لگایا کہ مجھے کیوں نکالا؟

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو عدت اور سائفر کیس میں سزائیں سنائی گئیں تو (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کے کیمپ میں مٹھائیں تقسیم ہوئیں، جب نواز شریف کو نکالا گیا تو پی ٹی آئی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ کسی کو کوئی شک نہیں کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ مل کر نواز شریف کو نکلوایا۔ نواز شریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا، انہیں ایون فیلڈ، پاناما پر نکالتے تو اور بات تھی، انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔

Address

Block L North Nazimabad
Karachi
74600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MMC News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share