02/12/2025
تاج لالا گراؤنڈ پشین میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے زیراہتمام خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 52ویں برسی اور دیگر شہداء کی یاد میں ایک شاندار ضلعی کانفرنس و جلسہ منعقد ہوا۔ اس عظیم الشان اجتماع میں پارٹی کارکنوں، عمائدینِ علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔