Aur Sunao

Aur Sunao To keep up with Pakistan's affairs, check out the most recent news on AurSunao. "Aur Sunao" is your go-to website for news, entertainment, music, and fashion.

We have the most recent information to keep you informed about the situation in Pakistan. We provide you with timely breaking news and entertainment business videos.

ISLAMABAD: The Federal Investigation Agency (FIA) has intensified its crackdown on illegal currency dealers in a bid to ...
10/09/2023

ISLAMABAD: The Federal Investigation Agency (FIA) has intensified its crackdown on illegal currency dealers in a bid to control the rising value of the dollar and the devaluation of the Pakistani rupee.

Since January this year, the FIA has conducted 257 raids and arrested 361 suspects across the country. The agency has also seized a total of $478,620 and other foreign currency worth Rs 177 million. In the past two weeks alone, the FIA has conducted 48 raids and arrested 59 suspects, while seizing $106,800 and Rs 20 million in other foreign currencies.

FIA officials said that special raiding teams have been formed across the country to crack down on illegal currency dealers. The officials said that those involved in the smuggling of foreign currency will be punished to the fullest extent of the law.

FIA crackdowns on illegal forex business, huge quantity of currency seized

The FIA has also seized the data of the dealers involved in the illegal exchange and is using all resources to arrest the accused. The agency is also seeking intelligence-based assistance from other institutions in the operations.

The crackdown on illegal currency dealers is part of the government’s efforts to stabilize the economy and control the rising value of the dollar. The government has also taken other measures, such as raising interest rates and imposing import restrictions, to achieve this goal.

The FIA’s crackdown has been welcomed by the business community, which has said that it will help to restore confidence in the economy. The business community has also urged the government to take further measures to stabilize the economy.

KARACHI: The police arrested a couple in Karachi on Sunday for brutally torturing their teenage daughter. The incident c...
10/09/2023

KARACHI: The police arrested a couple in Karachi on Sunday for brutally torturing their teenage daughter. The incident came to light after a video of the torture, went viral on social media.

The video shows the stepmother branding the 12-year-old girl’s body with iron rods.

The police said that they took action after the video was brought to their attention. They arrested the couple and registered a case against them on charges of torture and child abuse.

Read more: Fugitive father of ‘murdered’ Sara Sharif will be caught today, claims Pakistani police

The girl has been shifted to a civil hospital for treatment. She is said to be in a stable condition.

People have taken to social media to condemn the torture and demand justice for the girl. INP

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ایس ایس پی ملیر ن...
10/09/2023

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر نے عثمان ڈار کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

ادھرعثمان ڈار کی والدہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے اورجنہوں نے اغوا کیا، ہمیں نہیں پتہ وہ کون ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری اور گھر سیل

انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ بیٹے کو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ وہ الزامات کا دفاع کرسکے، میری عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے میری اپیل کو سنا جائے۔

دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سادہ لباس اہلکار عثمان ڈار کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر چلے گئے ہیں، انہیں بازیاب کروا کر فوری عدالت میں پیش کیا جائے۔

ISLAMABAD: The dengue outbreak in Punjab continues to escalate, with 82 new cases reported in the last 24 hours, as disc...
10/09/2023

ISLAMABAD: The dengue outbreak in Punjab continues to escalate, with 82 new cases reported in the last 24 hours, as disclosed by the Secretary of Health in an official statement.

So far this year, Punjab has recorded a staggering 810 confirmed cases of dengue. Lahore, the provincial capital, witnessed a surge in cases with 36 new infections reported within the past day.

Dengue cases surge in the capital: 45 new cases in 24 Hours

In Rawalpindi, 19 new dengue patients were diagnosed yesterday, further underscoring the growing concern. Multan has also been grappling with the virus, with a total of 232 dengue cases reported so far this year.

In addition to these cities, new cases emerged in Gujranwala, Bahawalnagar, and Chakwal, with two dengue patients identified in each of these locations, as stated by the spokesperson.

اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات مزید فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 ڈا...
10/09/2023

اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات مزید فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو کر 88 سے 93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 10 فیصد کی کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بلند ہوتی قیمتیں پاکستان میں مہنگائی کے نئے طوفان کے خدشات کو جنم دے رہی ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں مزید کمی نہ ہونے کی صورت میں 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

LAHORE: In a contempt case for arresting Chaudhry Parvez Elahi despite Lahore High Court orders against it, the court ha...
04/09/2023

LAHORE: In a contempt case for arresting Chaudhry Parvez Elahi despite Lahore High Court orders against it, the court has ordered that Elahi be produced before the court tomorrow.

Justice Amjad Rafique was hearing a petition of Parvez Elahi’s wife Qaisara against the arrest of her husband despite high court orders against it in any other case and not transferring him home safely

Earlier the court had summoned the Punjab police chief (IGP), the Lahore CCPO and other officers at along with their replies.

During the hearing of the case, the government lawyer told the court that the DIGs of operations and investigation had proceeded on an official visit to Balochistan.

The legal DSPs submitted responses on behalf of both the officers.

The court remarked that if both the officers did not show up today, they will be issued show-cause notices.

Meanwhile, Parvez Elahi suddenly fallen ill in Attock Jail where he was being kept after being arrested under MPO despite the Lahore High Court ordering his release.

According to jail sources, Elahi was shifted to the PIMS hospital in Islamabad where after having a checkup he was sent back to Attock Jail.

عالمی بینک کے مطابق رواں 2023 سے 24 اگست 2023 تک دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں افغانی کرنسی مستحکم اور بہتر ہوئی ہے۔...
04/09/2023

عالمی بینک کے مطابق رواں 2023 سے 24 اگست 2023 تک دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں افغانی کرنسی مستحکم اور بہتر ہوئی ہے۔

ایرانی کرنسی کے مقابلے میں 41.2 فیصد، پاکستانی روپے کے مقابلے میں 29.3 فیصد، امریکی ڈالر کے مقابلے 7.3 فیصد، یورو کے مقابلے 4.9 فیصد اور چینی یوآن کے مقابلے میں 6 فیصد کی بہتری آئی۔

اس سلسلے میں بتایا کہ بھارتی روپے کے مقابلے میں بھی افغانی کرنسی مستحکم ہے جبکہ 24 اگست 2023 تک ایک امریکی ڈالر 83.1 افغانی کرنسی کا تھا اور اس کا مطلب ہے کہ 15 اگست 2021 کے مقابلے میں افغان کرنسی کی قدر میں 3.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ڈالر کو بریک لگ گئے ، 22 پیسے سستا ، 305.25 روپے کا ہو گیا

ڈالر کے مقابلے میں افغان کرنسی میں یہ بہتری مقامی سطح پر لین دین کے دوران غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی، زیادہ ترسیلات زر اور اقوام متحدہ کی ڈالر کی شپمنٹ سے ممکن ہوئی، اقوام متحدہ نے 2022 میں 1.8 ارب ڈالر اور 2023 میں 1.2 ارب ڈالر دیے تھے۔

ورلڈ بینک نے بتایا کہ مارچ 2023 سے ہنرمند اور غیر ہنرمند افراد کے لیے نوکری کے مواقع میں اضافہ ہوا، موزوں موسم کی بدولت زراعت کے شعبے میں کاشتکاری، آمدن اور مزدوروں کی مانگ میں اضافہ ہوا جبکہ طلب میں اضافے کے سبب اجرت میں اضافہ ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا 15 اکتوبر کو لندن سے پاکستان روانگی متوقع ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اسلام آبا...
04/09/2023

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا 15 اکتوبر کو لندن سے پاکستان روانگی متوقع ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اسلام آباد کے بجائے لاہور لینڈ کرنے کا امکان ہے، نواز شریف مسافر طیارے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔

نواز شریف کا فوری واپس نہ آنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے قیادت کو ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں ، پارٹی کی چیف مریم نواز استقبال کے معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ کے اکثر رہنمائوں نے نواز شریف کو لاہور آنے کی تجویز دی ہے تاہم کچھ رہنما چاہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد لینڈ کریں۔

وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے ماہ رواں میں کسی وقت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4روپے 9...
03/09/2023

وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے ماہ رواں میں کسی وقت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4روپے 96پیسے فی یونٹ اضافے پر غور کر رہی ہے جس کا بوجھ صارفین پر پڑیگا۔

لیسکو نے بجلی کے بلوں پر دیا گیا ریلیف ختم کر دیا

ویسے تو خانہ کعبہ سے  عقیدت ومحبت  ہر مسلمان ہی رکھتا ہے لیکن ان دنوں اس محبت کے  منفرد  اظہار نے سوشل میڈیا صارفین کی ت...
31/08/2023

ویسے تو خانہ کعبہ سے عقیدت ومحبت ہر مسلمان ہی رکھتا ہے لیکن ان دنوں اس محبت کے منفرد اظہار نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان کو ہزاروں کی تعداد میں موجود کیوبس کی مدد سے خانہ کعبہ کی تصویر بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ویڈیو میں موجود نوجوان کیوبس کو حل کرنے کا ماہر ہے جس نے کیوبس کے ذریعے خانہ کعبہ کا پورٹریٹ بنایا ہے۔

یاد رہے کیوبس حل کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن نوجوان نے خانہ کعبہ کی تصویر کے مطابق کیوبس کو حل کیا اور ایک شاندار پورٹریٹ بنادیا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے تاہم نوجوان کا تعلق کس ملک سے ہے اور اس کا کیا نام ہے یہ بات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ایشیا کپ 2023 کے اہم ترین مقابلے میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ س...
31/08/2023

ایشیا کپ 2023 کے اہم ترین مقابلے میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سری لنکا کے شہر پالے کیلے میں 2 ستمبر بروز ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دو دن سے پالے کیلے میں بارش ہو رہی ہے اور موسم کا حال بتانے والے مختلف ادارے ہفتے کے روز شدید بارش کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

موسم کا حال بتانے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق ہفتے کو سری لنکن شہر پالے کیلے میں بارش کا 72 فیصد امکان ہے۔

بارش کی اس خبر نے کرکٹ شائقین کو کافی مایوس کر دیا ہےکیونکہ پاکستان اور بھارت صرف ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کے بڑے میچز میں ہی آمنے سامنے آتے ہیں۔

سری لنکا میں اگست سے ستمبر کے دوران دھوپ اور صاف موسم کی توقع کم ہی کی جاتی ہے اور ان دو مہینوں میں کم سے کم کرکٹ میچز شیڈیولڈ ہوتے ہیں۔

پالے کیلے اب تک11 سال کے عرصے میں 33 ون ڈے میچز کی میزبانی کر چکا ہے اور ان میں سے صرف تین میچز اگست اور ستمبر کے دوران کھیلے گئے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ میچز کی تاریخ مون سون کے موسم میں رکھنے سے گریز کیا جاتا ہے۔

لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ پھر ایسے موقع پر ایشیا کپ کیوں کھیلا جا رہا ہے؟ دراصل یہ فیصلہ آخری لمحات میں کیا گیا تھا۔

جب یہ واضح ہو گیا کہ بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کے میزبان ملک پاکستان جانے کے لیے تیار نہیں تو ایشین کونسل کے پاس ہائبرڈ ماڈل کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا، اسی لئے موسم کی پیش گوئی کے باوجود ایشیا کپکے زیادہ تر میچز سری لنکا منتقل کرنے پڑے۔

اگر پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہوئی تو کیا ہوگا؟
50 اوور پر مشتمل ون ڈے میچ کا فائدہ یہ ہو سکتا ہے کہ بارش کی صورت میں گراؤنڈ اسٹاف کو کافی وقت مل جاتا ہے کہ وہ کم سے کم اوورز کا کھیل ممکن بنا سکیں اور اگر جم کر بارش برسی تو پاکستان بھارت میچ 20 اوور پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو پایا تو دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹس شیئر کریں گی، پاکستان خود بخود سُپر 4 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا کیونکہ وہ پہلے ہی نیپال کو شکست دے چکا ہے جب کہ بھارت کو اگلے راؤنڈ میں جانے کے لیے اپنے گروپ فکسچر میں نیپال کو ہرانا ہوگا۔

سری لنکا کے پالے کیلے اسٹیڈیم کی بچ کیسی ہے؟
پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم بڑے سکورز کے لیے جانا جاتا ہے جہاں میدان میں اترنے والی پہلی ٹیم کو عام طور پر فائدہ ہوا ہے۔

اس اسٹیڈیم نے اب تک 33 میچوں کی میزبانی کی ہے جن میں سے 18 مرتبہ پہلے فیلڈنگ کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کی۔

پالے کیلے سٹیڈیم کی پچ عام طور پر اننگز کے شروع میں تیز گیند بازوں کا ساتھ دیتی ہے لیکن جیسے جیسے میچ آگے بڑھتا ہے تو اسپنرز آہستہ آہستہ اس کی سطح سے فائدہ اٹھانا شروع کرتے ہیں۔

ایشیا کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف اپنا دوسرا میچ 2 ستمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا، اس موقع پر حارث رؤف نے بھارت کے تما...
31/08/2023

ایشیا کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف اپنا دوسرا میچ 2 ستمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا، اس موقع پر حارث رؤف نے بھارت کے تمام کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف سے مومن ثاقب نے گفتگو کی جس کی مختصر ویڈیو اداکار نے انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہوں نے حارث رؤف سے پاکستان کے دوسرے میچ بارے سوال کیا۔

انہوں نے پوچھا کہ آپ پاک بھارت میچ کے لئے کیا خواہش رکھتے ہیں اور اس بار بھارت کی کتنی وکٹیں لیں گے۔

جس کے جواب میں حارث رؤف نے کہاکہ میرا دل تو کرتا ہے کہ بھارت کے 10 کے 10 کھلاڑی میں ہی آؤٹ کروں لیکن ایسا نہیں ہوتا کیوں کہ ہمارے باقی کھلاڑی بھی آئے ہیں وہ بھی وکٹیں حاصل کریں گے۔

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ہائی پریشر میچ ہے جس میں ہر کھلاڑی پر پریشر ہوتا ہے لیکن جو پرفارم کرتا ہے اس کو سراہا جاتا ہے۔

کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے کھڑی فیملی کو کچل دیا، حادثے کا مقدمہ درج کرلیا لیکن پولیس تاحا...
31/08/2023

کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے کھڑی فیملی کو کچل دیا، حادثے کا مقدمہ درج کرلیا لیکن پولیس تاحال گاڑی اور اس کے مالک ڈھونڈ نہیں سکی۔

حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور موقع پرموجود افراد نے گاڑی کو روکنے کی بھی کوشش کی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جس میں غفلت، لاپروائی اور تیز رفتاری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمہ زخمی سجاد حسین کی مدعیت میں تھانہ گلشن اقبال میں درج کیا گیا ہے اور مدعی نے کہا کہ اپنی بہن، دو بیٹیوں ایک بھانجی کو اتوار بازار لایا تھا۔

مدعی نے کہا کہ واقعہ کے بعد بے ہوش ہوگیا، ہوش آیا تو اسپتال میں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی تمام افراد نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں فلم میں آئٹم کا ہمیشہ غلط مطلب لیا جاتا ہے، ہمارے لوگ اپنی فلموں م...
31/08/2023

معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں فلم میں آئٹم کا ہمیشہ غلط مطلب لیا جاتا ہے، ہمارے لوگ اپنی فلموں میں آئٹم سانگ کو تنقید جبکہ انڈین فلموں کے آئٹم سونگ کو خوب پسند کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ ہمارے ہاں آئٹم سانگ کا مطلب غلط لیا جاتا ہے ایسے گانوں پر پرفارمنس کرنے والی بھارتی اداکاروں کی تعریفیں اور پاکستانی اداکاراؤں پر تنقید کی جاتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستانی گانوں میں بابرہ شریف اور ریشم جیسی اداکارائیں آئٹم سانگس پر پرفارمنس کرتی تھیں اور شائقین ان پر تنقید کیے بغیر ان کے رقص سے محظوظ ہوا کرتے تھے۔

عائشہ عمر کے مطابق اب آئٹم سانگ کا مطلب غلط لیا جاتا ہے اس کا نام سنتے ہی لوگوں کے ذہن میں عریانیت اور بولڈ لباس میں ڈانس کرتی خواتین آجاتی ہیں مگر ایسا نہیں ہے ایسے گانوں میں شامل رقص کو عریانیت سے جوڑنا غلط ہے۔

کراچی میں بلوچ کالونی پُل کے مقام پر مہنگی بجلی اور پانی کی عدم دستیابی پر شہریوں کے احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگ...
31/08/2023

کراچی میں بلوچ کالونی پُل کے مقام پر مہنگی بجلی اور پانی کی عدم دستیابی پر شہریوں کے احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

شدید ٹریفک جام کے باعث ٹریفک جام میں اسکول وین اورگاڑیوں میں پھنسے طلباء کی حالت غیرہوگئی۔

اس روٹ پر کئی اسکول واقع ہیں اورقرب وجوار کے طلباء بھی گھرواپسی کے لیے یہیں سے گزرتے ہیں جس کے باعث بڑی تعداد میں نجی گاڑیوں اور اسکول وینز میں موجود طلباء شدت سے ٹریفک کھلنے کے منتظرہیں۔

اس روٹ پراحتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوئے تین گھنٹے سے زائد گزرجانے کے باوجود ٹریفک پولیس کا کہیں نام ونشان ن ہیں۔

کورنگی صنعتی ایریا، شہید ملت روڈ، شارع فیصل کے علاوہ پرمحمودآباد، منظور کالونی کی گلیوں میں بھی سیکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

احتجاج کرنے والے اطراف کے رہائشیوں نے کے الیکٹرک کاعلامتی جنازہ بھی نکالا۔

جاری متنازعہ ڈرامہ 'حادثہ' ایک غیر حساس پلاٹ/سٹوری لائن کی تمام غلط وجوہات کی بنا پر سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔شازیہ ...
31/08/2023

جاری متنازعہ ڈرامہ 'حادثہ' ایک غیر حساس پلاٹ/سٹوری لائن کی تمام غلط وجوہات کی بنا پر سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

شازیہ وجاہت اور وجاہت رؤف کی پروڈیوس کردہ اور زنجبیل عاصم شاہ کی تحریر کردہ، 'ہدسا' بنانے والوں کو ریپ سے بچ جانے والی لڑکی کی حقیقی کہانی کو پیش کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اب ڈرامہ بنانے والے وجاہت رؤف پر عصمت دری سے متاثرہ لڑکیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔ ڈرامے کا دفاع کیا اور ڈرامے کی کہانی سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔

انہوں نے اس الزام کی تردید کی ہے کہ یہ ڈرامہ موٹر وے واقعے پر مبنی ہے اور کہا کہ پلاٹ میں صرف وہی چیز ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

وجاہت رؤف نے کہا کہ یہ ڈرامہ موٹروے کے واقعے پر مبنی نہیں ہے۔ مرکزی کردار، اس کا شوہر، اس کے 3 بچے، خاندانی حرکیات، جرم کی تفتیش کرنے والے پولیس افسران، جرم کے پیچھے کی وجہ اور مقدمہ سب فرضی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "کہانی میں صرف ایک چیز مشترک ہے وہ اس جگہ (ہائی وے) کا حصہ ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔" رؤف کے مطابق، ڈرامے میں جس جرم کو اجاگر کیا گیا ہے وہ ہمارے معاشرے میں موجود ایک بہت سنگین مسئلہ ہے اور ہم ایسے مواد تیار کرنا چاہتے ہیں جو اس اور دیگر گھناؤنے جرائم کے بارے میں آگاہی پیدا کرے۔

انہوں نے ان سوالوں کا بھی جواب دیا جو عصمت دری کے متاثرین کے ساتھ معاشرے کے سلوک کی بدصورت تصویر کشی کے بارے میں پوچھے گئے تھے۔ سوال کے جواب میں، "کیا آپ کو نہیں لگتا کہ 'عزت واپس نہیں آئے گی' جیسے مکالمے استعمال کرنا بے حسی ہے جبکہ ہمیں ایک ایسا بیانیہ بنانا چاہیے کہ اس کی عزت بالکل ضائع نہیں ہوئی اور یہ شرم ان کے نہیں مجرموں کے پاس ہے؟ "

وجاہت رؤف نے لکھا، ’’آخری چیز جو ہم کرنا چاہیں گے وہ ہے کسی ایسے شخص کے لیے بے حس ہونا جو اس وحشیانہ جرم کا شکار ہوا ہو۔ ہماری رائے ہے کہ اگر ہم نے مذمتی لہجہ اختیار نہ کیا تو یہ متاثرین کے تئیں کہیں زیادہ بے حسی ہوگی۔ اس صورت میں، کوئی یہ دلیل دے سکتا ہے کہ ہم اس صدمے سے بالکل واقف نہیں ہیں جس سے عصمت دری کا شکار ہوتا ہے۔"

رؤف نے کہا، "ہمارے مصنف نے اصل متاثرین سے بات کی جو اپنے صدمے کے بارے میں بات کرنے کے لیے تیار تھے اور آخر کار انھوں نے اس سے کیسے نمٹا اور یہی چیز ڈرامے میں جھلکتی ہے۔ کسی کردار کو اس کے پورے کردار کو دیکھ کر پرکھنا چاہیے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پوسٹس کی ایک جھلک کی بنیاد پر فیصلہ نہیں دیا جانا چاہیے۔ "مصنف اور ہدایت کار ایک ایسے کردار کی طویل مدتی طاقت کو ظاہر کرنے کے لیے عارضی کمزوری دکھا سکتے ہیں جو ترقی کرتا ہے۔ براہ کرم اسے ایک ترقی پذیر کہانی کے طور پر دیکھیں اور صرف آخر میں فیصلہ کریں اگر آپ کو ضروری ہے، "انہوں نے کہا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ملتان سے کولمبو پہنچ گئی، قومی ٹیم کل سے کینڈی میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔سری لنکن...
31/08/2023

پاکستان کرکٹ ٹیم پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ملتان سے کولمبو پہنچ گئی، قومی ٹیم کل سے کینڈی میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاونٹ سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کولمبو پہنچنے کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ کولمبو پہنچنے کے بعد اب قومی ٹیم بس کے ذریعے کینڈی پہنچے گی جہاں ٹیم آج آرام کرے گی۔

گزشتہ روز ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف یک طرفہ مقابلے کے بعد ہی قومی ٹیم ملتان سے خصوصی پرواز سے کولمبو روانہ ہوگئی تھیں۔ آج آرام کے بعد قومی ٹیم کل پالے کیلے اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، پریکٹس سیشن کل شام 6 سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینڈی میں شیڈول ہے۔ موسم کا حال دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ 2 ستمبر کو کینڈی میں 80 فیصد بارش کا امکان ہے جس کے باعث میچ متاثر ہوسکتا ہے۔

بھارت ایشیا کپ میں اپنا دوسرا میچ 4 ستمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔ نیپال کیلئے ٹورنامنٹ میں رہنے کیلئے بھارت کے خلاف فتح ضروری ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں عمارت میں آگ لگنے سے 63 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ جنوبی ...
31/08/2023

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں عمارت میں آگ لگنے سے 63 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 63 افراد جان گنواچکے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جوہانسبرگ میں لگنے والی آگ میں 43 مزید زخمی ہوئے، جو آدھی رات کو لگی تھی۔

ایمرجنسی سروسز کے ترجمان رابرٹ مولاؤدزی نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ مزید افراد اندر پھنس سکتے ہیں۔

رابرٹ کا کہنا ہے کہ مجھے 20 سال سے ذائد سروس میں ہوں لیکن میں نے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔

فائر فائٹرز فی الحال منزل سے دوسری منزل تک کام کر رہے ہیں۔

فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد مکینوں کو نکال لیا لیکن اب بھی کارروائی جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے لیکن عمارت کی کھڑکیوں سے دھواں اب بھی نکل رہا ہے۔

Address

Karachi
75200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aur Sunao posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aur Sunao:

Share