13/03/2024
مجھے نہیں معلوم کہ امامِ حرمِ مکی رمضان میں مسلمانوں کے جمع غفیر کے درمیان سورۂ توبہ، انفال ، الاحزاب اور سورۂ محمد کیسے پڑھیں گے؟
مجھے نہیں معلوم وہ کیسے پڑھیں گے:
”قَاتِلُوهُمْ “! ( تم ان سے لڑو)
اللہ کو اس سوال کا کیا جواب دیں گے:
( أَتَخْشَوْنَهُمْ فَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ تَخْشَوْهُ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ )
” تو کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟ پس اللہ اس کا زیادہ حقدار ہے کہ تم اس سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو“.
کیسے تلاوت کریں گے :
( اِنْفِرُوۡا خِفَافًا وَّثِقَالًا وَّجَاهِدُوۡا بِاَمۡوَالِكُمۡ وَاَنۡفُسِكُمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ؕ ذٰ لِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ )
(اللہ کی راہ میں) نکلو خواہ ہلکے ہو کر خواہ بوجھل ہو کر اور اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کرو، یہ تمہارے لیے بہت بہتر ہے اگر تم جانتے ہو
بلکہ وہ کیسا محسوس کریں گے جب پڑھیں گے:
( أَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الحَرام كَمَنْ آمَنَ بِاللَّهِ واليَوْمَ الْآخِرِ وَجَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَسْتَوُونَ عِنْدَ اللَّهِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ )."
” كیا تم نے حجاج کے پانی پلانے کو اور مسجد حرام کے آباد کرنے کو اس شخص (کی نیکیوں) کی مثل کردیا جو اللہ اور روز قیامت پر ایمان لایا اور اس نے اللہ کی راہ میں جہاد کیا، اللہ کے نزدیک یہ برابر نہیں ہوں گے اور اللہ ظلم کرنے والے لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا“۔
#غزہ
#فلسطین