VOT News HD 24/7

VOT  News HD 24/7 Voice of truth provide credible and reliable news

وفاقی پولیس نے صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ صنم جاوید کو جمعرات...
15/07/2024

وفاقی پولیس نے صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کیا جائے۔

ہائیکورٹ کی صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دی اور حکم دیا کہ صنم جاوید اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت اپنا آرڈر واپس لے لے گی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل میاں علی اشفاق کو ہدایت کی کہ صنم جاوید گھر جائے اور خاموش رہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ جمعرات تک صنم جاوید اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ جائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھاکہ ورکنگ ڈیز میں ہم اس کیس کا فیصلہ کریں گے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے صنم جاوید کےخلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔پیشی کے دوران صنم جاوید کے اہلخانہ بھی موجود رہے۔

راولپنڈی۔15جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 5 کارروائیوں میں 86 کلوگرام منشیات برآمدکرکے11...
15/07/2024

راولپنڈی۔15جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 5 کارروائیوں میں 86 کلوگرام منشیات برآمدکرکے11 ملزمان گرفتار کرلئے۔اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی سے جاری گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کی گئی انسداد منشیات آپریشنز کی تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 810 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ پشاور میں کالج کے قریب ملزم سے 150 عدد نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں۔

قصورمیں دو گاڑیوں سے 15.6 کلوگرام افیون، 8.4 کلوگرام چرس اور 7 کلوگرام آئس برآمدکی گئی اور7 ملزمان گرفتار کئے گئے ۔فیصل آباد میں 34.8 کلوگرام افیون، 17.1 کلو گرام چرس اور ایک کلوگرام مشکوک مواد برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کئے گئے ۔الآصف سکوائر کراچی میں ملزم سے 2.2 کلوگرام ویڈ برآمدکی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز دیا گیا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے نے اسرا...
15/07/2024

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے نے اسرائیل میں حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے اسے اپنے والد کے خلاف اشتعال انگیزی کو روکنے کا کہا ہے اور اپنے والد پر بھی ٹرمپ کی طرح کا حملہ ہونے کے خوف کا اظہار کیا ہے۔یائر نیتن یاہو نے پلیٹ فارم "ایکس" فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے اسرائیل میں اپوزیشن پر شدید تنقید کی اور لکھا کہ بائیں بازو اور میڈیا کی طرف سے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف بڑھکانے کا عمل اب بند ہوجانا چاہیے۔ لیکوڈ پارٹی کے ترجمان گائے لیوی نے بھی ’’ ایکس‘‘ پر کہا کہ امریکہ میں اشتعال انگیزی کی وجہ سے ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی حالانکہ امریکہ میں اشتعال انگیزی اسرائیلی میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف اشتعال انگیزی کی خطرناک مہم کے مقابلے میں کم تھی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ نتن یاہو کے خلاف اشتعال انگیزی کی مہم تقریبا دو سالوں سے جاری ہے اور اس میں کروڑوں ڈالر کی فنڈنگ کی گئی ہے۔ اس مہم کی قیادت سابق جرنیلوں، گہری جڑوں والے اشرافیہ کے ارکان اور اسرائیلی میڈیا کے بڑے شعبے کر رہے ہیں۔ لیوی نے مزید کہا کہ یہ اشتعال انگیزی حکومت کے قانونی مشیروں اور قانون نافذ کرنے والے ایجنٹوں کی طرف سے مشتعل افراد کو حاصل استثنیٰ کی روشنی میں ممکن ہے۔ اپوزیشن ارکان کی غیر قانونی حوصلہ افزائی کے ساتھ۔ اگر ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تو اس خون کی ذمہ داری بھی انہیں پر عائد ہوگی۔ میں صدر ٹرمپ کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کرتا ہوں۔متعدد اسرائیلی وزراء نے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف غصے کا موازنہ ٹرمپ کے خلاف دھمکیوں سے کیا اور خبردار کیا ہے کہ اسرائیل میں بڑھتی ہوئی بے چینی کے تناظر میں نیتن یاہو کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہو سکتا ہے۔اخبار ’’ ٹائمز آف اسرائیل‘‘ کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے سکریٹری یوسی فوچس نے اتوار کے روز یروشلم میں کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران حکومتی ناقدین کو نیتن یاہو کے خلاف اشتعال انگیز نعروں پر مشتمل ویڈیو کلپس دکھائے۔ ویڈیو میں غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائے گئے بیٹے کی بیوی سمجھی جانے والی ایک خاتون کی آواز سنائی دے رہی ہے جس میں کہ رہی ہے ہم نیتن یاھو کا پھانسی کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔یہ پیش رفت نیتن یاہو کے خلاف غصے میں حالیہ اضافے کی روشنی میں سامنے آئی ہے۔ مبصرین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اسرائیل میں ایسی دھمکیاں وزیراعظم کے قتل کا باعث بن سکتی ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ابھی تک ففتھ جنریشن (5 جی) ٹیکنالوجی متعارف نہیں ہوسکی مگر ایک ملک اس سے بھی زیادہ ...
15/07/2024

پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ابھی تک ففتھ جنریشن (5 جی) ٹیکنالوجی متعارف نہیں ہوسکی مگر ایک ملک اس سے بھی زیادہ جدید سیلولر ٹیکنالوجی لانچ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

چین کے ٹیلی کام انجینئرز نے 6 جی ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت کرتے ہوئے دنیا کا پہلا فیلڈ ٹیسٹ نیٹ ورک نصب کیا ہے۔

آئندہ نسل کی وائرلیس کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے اس تجرباتی نیٹ ورک نے 4 جی انفرا اسٹرکچر پر 6 جی ٹرانسمیشن کو یقینی بنایا۔

اس کے ساتھ ساتھ فیلڈ نیٹ ورک کوریج، افادیت اور دیگر شعبوں میں 10 گنا بہتری کا مظاہرہ بھی کیا۔

اسے بیجنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز نے تیار کیا۔

اس فیلڈ نیٹ ورک سے سائنسدانوں کو 6 جی ٹیکنالوجی پر تحقیق اور مختلف پہلوؤں کو جانچنے کا موقع ملے گا۔

6 جی ٹیکنالوجی کے بارے میں ابھی کچھ زیادہ تفصیلات تو موجود نہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے ہولوگرافک کمیونیکیشن کو سائنس فکشن سے نکال کر حقیقت بنانے میں مدد ملے گی۔

اس وقت چونکہ 6 جی اسٹینڈرڈ طے نہیں ہوئے تو یہ واضح نہیں کہ یہ ٹیکنالوجی کیسی ہوگی۔

مگر ماہرین کے مطابق 6 جی ٹیکنالوجی سے موبائل نیٹ ورک پر سائبر سکیورٹی مضبوط ہوگی جبکہ اس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مبنی زیادہ فیچرز موجود ہوں گے۔

6 جی اسٹینڈرڈ آئندہ سال طے کیے جانے کا امکان ہے اور چین کی جانب سے 6 جی کو کمرشل بنیادوں پر متعارف کرانے کے لیے کافی کام کیا جار ہا ہے۔

چین کی خواہش ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو دنیا میں سب سے پہلے 2030 تک اپنے ملک میں متعارف کرا دے۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو اسلام آباد کی حدود سے باہر لے جانے سے روک دیا،عدال...
15/07/2024

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو اسلام آباد کی حدود سے باہر لے جانے سے روک دیا،عدالت نے آئی جی اسلام آباد ،ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر لیا،آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو ساڑھے 5بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا، عدالت نے کہاکہ ساڑھے 5 بجے صنم جاوید کو پیش کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ صنم جاوید کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صنم جاوید کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے ،صنم جاوید کو غیر قانونی حراست سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا جائے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صنم جاوید کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی ہدایت کی جائے ،صنم جاوید کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی کو روکا جائے ،درخواست میں صنم جاوید کو حراست میں لئے جانے یا اغوا کے عمل کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

واشنگٹن: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن مہم کے دوران ایک انتخابی ریلی میں حملہ آور کی فائرنگ میں بال بال بچ گ...
15/07/2024

واشنگٹن: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن مہم کے دوران ایک انتخابی ریلی میں حملہ آور کی فائرنگ میں بال بال بچ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر پر حملہ آور نے اُس وقت گولی چلائی جب ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیج پر کھڑے تقریر کر رہے تھے۔ گولی ان کے کان کو چھو کر گزر گئی تھی۔

ٹرمپ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے فوراً جھک گئے اور خود کو ڈیسک کے پیچھے چھپا لیا۔

اسی دوران ان کے سیکورٹی محافوں نے لپک کر سابق صدر کو حصار میں لیا اور جب تک حملہ آور کو جوابی فائرنگ میں مار نہیں دیا گیا۔ جسمانی ڈھال بنے رہے۔

حملہ آور کے مارے جانے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیسک سے اُٹھایا اور گاڑی کی جانب لینے جانے لگے۔

سابق صدر نے سیکیورٹی اہلکاروں کو کہا کہ تھوڑی دیر رکو میں اپنا جوتا پہن لوں۔ اس کے بعد ٹرمپ مکا لہراتے ہوئے اُٹھے اور گاڑی تک گئے۔

اس دوران شرکا بھی جذباتی ہوگئے اور فائٹ فائٹ فائٹ کے نعرے لگانے لگے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے تاہم حملے کے محرکات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

فائرنگ میں ایک اور شخص بھی ہلاک ہوا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

جامعہ بنوریہ  میں قونصل جنرل انڈونیشیا کے اعزاز میں الوداعی تقریب پاکستان اور انڈونیشیا کے مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی روا...
15/07/2024

جامعہ بنوریہ میں قونصل جنرل انڈونیشیا کے اعزاز میں الوداعی تقریب
پاکستان اور انڈونیشیا کے مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی روابط ہیں ، ڈاکٹر جون کنکورو
تھائی لینڈ کے قونصل جنرل نورت سنترو ڈوم، ذیشان لویا اور انڈونیشیا کے طلبہ کی شرکت
کراچی (15 جولائی 2024)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس مولانا ڈاکٹر نعمان نعیم کی جانب سے قونصل جنرل انڈونیشیا، ڈاکٹر جون کنکورو کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنکورو نے اعزازی تقریب کے انعقاد پر رئیس بنوریہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور انڈونیشیا اسلامی برادری کے اہم ارکان ہیں اور ان کے درمیان گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط ہیں، تعلیمی میدان میں بھی دونوں ممالک کے درمیان گہرا تعاون ہے، ہزاروں پاکستانی طلبہ انڈونیشیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جبکہ انڈونیشیا سے بھی بہت سے طلبہ پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں،جامعہ بنوریہ میںان طلبہ کو گھر جیسا تعلیمی ماحول فراہم کرنے پر بنوریہ کی انتظامیہ کو مشکور ہوں،پاکستان میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران مجھے بہت محبت ملی جسے میں کبھی نہیںفراموش نہیں کرسکتااپنے وطن واپس جاکر بھی پاکستان اور بنوریہ کے ساتھ یہ تعلق قائم رہے گا،رئیس الجامعہ بنوریہ عالمیہ، ڈاکٹر مولانا نعمان نعیم نے انڈونیشیا کے ساتھ سفارتی تعلقات، تعلیمی تبادلے اور دوطرفہ معیشت میں انڈونیشین قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنکورو کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں پڑھنے والے انڈونیشین طلبہ انتہائی محنتی اور باصلاحیت ہیں،ان طلبا کے ساتھ ہمیشہ سے ہی انڈونیشین قونصل جنرل کا تعاون رہا ہے اور ڈاکٹر جون کنکورو کے مشکور ہیں کہ وہ ہمیشہ کی طرح آج یہاں تشریف لائے ہیں،تھائی لینڈ کے قونصل جنرل جناب نورت سنترو ڈوم نے جامعہ بنوریہ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات سے متعلق گفتگو کی۔تقریب میںر معروف بزنس مین ذیشان الطاف لویا ِ، انڈونیشین قونصلیٹ کے اراکین اور جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بیرون کے ڈائریکٹر شیخ فرقان ، کلیة الحدیث بنوریہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سروادہ اور جامعہ بنوریہ بیرون امور کے مفتی زین حسن فیروز اور جامعہ میں زیر تعلیم انڈونیشیا کے طلبہ بھی موجود تھے۔

ممبئی: ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی ...
05/07/2024

ممبئی: ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے جسٹن بیبر کو 83 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2 ارب 76 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) معاوضہ دیا جائے گا۔

آج یعنی 5 جولائی کو امبانی خاندان کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں اننت اور رادھیکا کے سنگیت کی تقریب منعقد ہوگی جس میں جسٹن بیبر اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جسٹن بیبر، امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر ممبئی پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں مکیش امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے لیے تین روزہ پری ویڈنگ تقریبات کا انعقاد کیا تھا، یہ تمام تقریبات بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں منعقد ہوئی تھیں۔

پری ویڈنگ تقریبات میں دنیا بھر کی چند بااثر شخصیات اور نامور بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی جن میں سماجی، سیاست، کاروباری، شوبز اور کھیلوں کی دنیا کی معروف شخصیات شامل تھیں۔

ان تقریبات میں امریکی گلوکارہ ریانا نے بھی پرفارم کیا تھا، اُنہوں نے اپنی پرفارمنس کے لیے 74 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا تھا۔

اس کے علاوہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا دوسرا جشن 29 مئی سے یکم جون تک اٹلی اور جنوبی فرانس میں کروز پر منایا گیا تھا جبکہ امبانی خاندان نے اننت اور رادھیکا کی شادی سے قبل 50 غریب جوڑوں کی شادی بھی کروائی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے بیٹے نے ثمر علی خان سے اُن کی تیسری شادی ...
05/07/2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے بیٹے نے ثمر علی خان سے اُن کی تیسری شادی کروائی۔

عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کُھل کر بات کی۔

سینیئر اداکارہ نے کہا کہ میری اپنے دوسرے شوہر جاوید کے ساتھ 16 سال تک شادی رہی، ہماری ایک بیٹی بھی ہے اور ہم نے بڑے ہی مہذب انداز میں علیحدگی کی۔

اُنہوں نے کہا کہ دوسری شادی کے اختتام کے چند سال بعد ایک فیملی ایونٹ کے دوران ثمر علی خان اور میری ملاقات ہوئی تھی، ہماری وہ ملاقات کافی اچھی تھی۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اُس کے بعد، ثمر علی خان سے کافی اچھی دوستی ہوگئی تھی، میرے گھر والوں کو بھی ثمر پسند تھے، تو ایک روز میرے بیٹے بلال نے مجھ سے کہا کہ آپ مشکل زندگی گزار رہی ہیں، ثمر علی خان اچھے انسان ہیں، وہ آپ کو پسند بھی کرتے ہیں، آپ دونوں کو شادی کرلینی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے بیٹے کی بات سُن کر کہا کہ بیٹا! تمہاری دو بہنیں بھی ہیں اور وہ مجھے ثمر کے ساتھ بالکل پسند کرتیں جس پر بیٹے نے یقین دہانی کروائی کہ بہنوں کی طرف سے بےفکر رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کی یقین دہانی کے بعد، میں نے ثمر علی خان کو چائے پر مدعو کیا اور پھر وہاں اُنہیں شادی کی پیشکش کی جو اُنہوں نے قبول کرلی تھی۔

واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی 15 سال کی عُمر میں ہوئی تھی، یہ شادی 10 سال تک چلی تھی، پہلی طلاق کے بعد اداکارہ نے اپنی مرضی سے دوسری شادی کی تھی لیکن اُن کی یہ شادی بھی 16 سال کے عرصے کے بعد ختم ہوگئی تھی۔

دو شادیوں میں ناکامی کے بعد، عتقیہ اوڈھو نے جون 2012 میں ثمر علی خان سے تیسری شادی کی۔

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور مشیروزیراعظم راناثناءاللہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف...
05/07/2024

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور مشیروزیراعظم راناثناءاللہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی 9 مئی میں ملوث نہیں تو ثبوت لائیں اور بیٹھ کر بات کریں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کے دیگر لوگوں کی رہائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں عمران خان پر شدید تنقید کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’بانی پی ٹی آئی پاکستان کے چہرے کو داغدار کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ان کی یہ سوچ کہ وہ ہیں تو پاکستان ہے اور وہ نہیں تو پاکستان نہیں ہے تو اس سوچ سے انہیں نکلنا ہوگا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ پی ٹی آئی نو مئی کے واقعات کو سیاسی احتجاج کا رنگ دینا چاہتی ہے اور کہتی ہے نو مئی سازش تھی اور وہ ملوث نہیں بلکہ یہ پلانٹ کیا گیا تو پھر ثبوت دیں کیونکہ ہمارے پاس بھی ثبوت ہیں۔‘

رانا ثنا اللہ کے مطابق ’بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنے عمل کا مواخذہ اور حساب تو دینا چاہیے اور دینا ہو گا۔‘

ایک اور سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ’بانی پی ٹی آئی کو حق حاصل ہے کہ وہ باہر آنے کی پوری کوشش کریں، اسی طرح پراسیکیوشن کو بھی اپنے مقدمات کی پیروی کا حق حاصل ہے تاہم ان کے باہر آنے سے کوئی طوفان نہیں آجائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں۔ نو مئی میں جو انہوں نے لوٹ مار کی اور دفاعی اداروں پر حملہ آور ہوئے، ملکی تنصیبات کو نقصان پہنچایا تو ہم اس میں ان کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔‘

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے مقابلوں کے دوران لیاری گینگ وار کارندے سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس...
05/07/2024

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے مقابلوں کے دوران لیاری گینگ وار کارندے سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق کلری پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عذیر بلوچ گروپ سے ہے، جو بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔

کلری پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ماڑی پور روڈ پرانا ٹرک اڈا کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 31 سالہ محمد افضل شاہ ولد غلام مصطفیٰ کے نام سے کی گئی ۔

گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ۔ گرفتار ملزم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ گروپ کا کارندہ اور بھتہ خوری میں ملوث رہا ہے ۔ ملزم عذیر بلوچ کے نام پر بلڈرز ، تاجروں اور دیگر سرمایہ داروں سے بھتہ وصولی و دھمکیاں دیا کرتا تھا ۔ ملزم بھتے اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے ۔ گرفتار ملزم کے خلاف بغدادی ، کلری ، عید گاہ اور نپئیر تھانوں میں اسلحہ ایکٹ ، بھتہ خوری ، ڈکیتی اور منشیات فروشی سمیت دیگر دفعات کے تحت 8 مقدمات درج ہیں ۔

دریں اثنا پاپوش نگر پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاپوش قبرستان امجد صابری قوال مزار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شبیر احمد ولد گلزار کے نام سے کی گئی ، دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام راشد اقبال ولد ظفر اقبال بتایا. گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے . گرفتار ملزمان سے ایک نائن ایم ایم اور ایک 30 بور پستول بمعہ گولیاں ، 3 موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گی ۔

برطانیہ کے عام انتخابات میں کابینہ کے وزرار کی ریکارڈ تعداد پارلیمان میں اپنی سیٹیں دوبارہ جیتنے میں ناکام رہی۔خبر رساں ...
05/07/2024

برطانیہ کے عام انتخابات میں کابینہ کے وزرار کی ریکارڈ تعداد پارلیمان میں اپنی سیٹیں دوبارہ جیتنے میں ناکام رہی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزیراعظم رشی سونک کی کابینہ کے نو ارکان کو شکست ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل 1997 کے عام انتخابات میں سات ارکان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہارنے والوں میں کابینہ کے ہائی پروفائل رکن اور سیکریٹری دفاع گرانٹ شیپس بھی شامل ہیں جنہوں نے لندن کے شمالی علاقے ویلوین ہٹ فیلڈ کی سیٹ لیبر پارٹی کے نمائندے کے مقابلے میں کھو دی۔

کنزرویٹو پارٹی کے دیگر ارکان اور وفاقی وزرا جنہیں حالیہ انتخابات میں شکست کا سامنا رہا،ان میں سیکریٹری تعلیم گیلین کیگن، سیکریٹری انصاف الیکس چاک، سیکریٹری ثقافت لوسی فریزر، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اینڈ سائنس میشعل ڈونیلن بھی شامل ہیں۔

ویٹرن افیئرز کے وزیر جانی مرسر اور بریگزٹ یعنی برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے ہامی رہنما جیکب ریس موگ بھی انتخابی دوڑ میں ہار گئے۔

دوسری جانب لندن ریفارم یو کے پارٹی کے قائد اور بریگزٹ کی مہم میں اہم کردار ادا کرنے والے نائجل فراج آٹھویں مرتبہ کوشش کے نتیجے میں پارلیمان میں ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب رہے۔

کلیکٹن سے 46 فیصد ووٹوں سے نشست جیتنے والے نائجل فراج نے کہا ’آئندہ چند سالوں میں میرا قومی سطح پر تحریک شروع کرنے کا پلان ہے اور امید ہے یہ اتنی بڑی ہو کہ 2029 میں عام انتخابات کو ٹھیک طریقے سے چیلنج کر سکیں۔‘

انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی جلد ہی مشکل میں ہوگی اور ان کے ووٹرز کو ٹارگٹ کریں گے۔

Address

Office No. 313, 5th Floor, Amber Medical Center , Main M. A. Jinnah Road
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOT News HD 24/7 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share