14/08/2024
السلام علیکم،
جناب،
ہم دریاء ہوٹل کے قریب کے رہائشی ہیں اور ہمیں آپ سے ایک اہم شکایت کرنی ہے۔ ہمارے علاقے میں نیشن اسکول کے پاس جو ٹرانسفارمر لگا ہوا تھا، وہ پچھلے دو ماہ سے خراب تھا۔ جب یہ ٹھیک ہوا تو صرف پانچ دن کے بعد ہی دوبارہ خراب ہوگیا۔ اس کے بعد سے ہمارا علاقہ بجلی سے محروم ہے۔
اب جب دریاء ہوٹل کے قریب والے ٹرانسفارمر نے کام چھوڑ دیا تو پورے علاقے کا لوڈ سٹی 5 کے ٹرانسفارمر پر آگیا، اور اب وہ بھی خراب ہوچکا ہے۔ اس دوران کچھ لوگ دریاء ہوٹل کے قریب غیر قانونی طور پر بجلی چوری کرکے اسے 1000 روپے فی گھر کے حساب سے بیچ رہے ہیں۔ اس کام کو روکنے یا پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔
کنڈی ڈال کر بجلی استعمال کرنے والے لوگ ماہانہ 1000 روپے دے کر بجلی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ جو لوگ میٹر کے ذریعے باقاعدہ بل ادا کر رہے ہیں، وہ بجلی سے محروم ہیں۔
ہماری آپ سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس غیر قانونی سرگرمی کو روکا جائے، تاکہ میٹر والے صارفین کے ساتھ انصاف ہو اور انہیں بجلی فراہم کی جا سکے۔
شکریہ۔
آواز دریاء ہوٹل کے رہائشیوں کی طرف سے