29/10/2025
انجمنِ ارائیاں سندھ پاکستان کے وفد کا نوابشاہ، ضلع شہید بینظیر آباد کا دورہ
انجمنِ ارائیاں سندھ پاکستان کے صدر چوہدری افتخار احمد ارائیں کی سربراہی میں مرکزی وفد نے نوابشاہ، ضلع شہید بینظیر آباد کا دورہ کیا۔
وفد میں نائب صدر میاں عبد الخالق ارائیں، جنرل سیکریٹری نصیر احمد ارائیں اور سوشیل سیکریٹری رضوان شاہد ارائیں شامل تھے۔
اس موقع پر انجمنِ ارائیاں ڈویژن نوابشاہ کے سرپرستِ اعلیٰ چوہدری حاجی ظفر حسین ارائیں، ضلع شہید بینظیر آباد کے صدر ذوالفقار علی ارائیں، سینیئر نائب صدر چوہدری شبیر ولی ارائیں، جنرل سیکریٹری میاں محمد طاہر ارائیں، تعلقہ دوڑ و باھندی کے صدر ڈاکٹر اقبال ارائیں، تعلقہ نوابشاہ کے نائب صدر شفیق شریف ارائیں، جنرل سیکریٹری محمد ساجد جمیل ارائیں اور فنانس سیکریٹری شاہد جاوید ارائیں سمیت دیگر عہدیداران نے مرکزی وفد کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا۔
مرکزی وفد کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور سندھ کی روایتی ثقافت کی علامت "اجرک" پیش کی گئی۔
دورے کے دوران ایک میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں 7 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والے سندھ کے سب سے بڑے ارائیں کنوینشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نوابشاہ کے عہدیداران نے کنوینشن کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ مرکزی وفد نے پروگرام کو مزید مؤثر، منظم اور کامیاب بنانے کے لیے متعدد اہم تجاویز پیش کیں۔
میٹنگ میں یہ بھی طے پایا کہ پروگرام سے قبل ہر 15 دن بعد کنوینشن کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی جائے گی۔
یہ ملاقات انجمنِ ارائیاں سندھ پاکستان کے تنظیمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور آئندہ ہونے والے عظیم الشان کنوینشن کی تیاریوں میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔