DEEN E HAQ

DEEN E HAQ Deen e Haq shares authentic Islamic teachings to guide and inspire true faith 🔥

31/07/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhammad Shahzad, Rana Nadeem, Hamza Abbasi, Mahaboob Hussain, Imraan Quadir, Khalequezzaman Pramanic, Shabbir Tinwala, Salik Ershad, Shahzaib Yousfani, Zulfi Shaikh, Syed Irfan, Saleem Qureshi, Abbu Jamadar, Md Irshad Ansari, Robert Thanos, Ehtesham Ahmad, محمد مدثر خلیلی, Mahi Akhtar, Nasir Mahmood, Sultan Mahmood, DrAnwer Alam, Mohd Ishaq Mir, Nazir Shafiq, Waqar Hadder, Razeem Khan, Unique Rihan, Farman Khan, Bhat Ishfaq, Md Imran, Faizan Sarwar Baloch, M Azhar Ali, H Abdul Mateen, Muhammad Binyamin, Safdar Ali, Dilbar Ali, Javid Khanday, Firoj Akhtar, Aspakkhan Khan Khan, Rajak Khan, Khalid Mehmood, Ashraf Mansuri, Neha Shah, Fawad Khan, Dilawar Hassan Dilawar, Mirza Muhammad Jameel, Tayyab Elahie, Abrar Ahmed, Sarfraz Shaikh, Liyakhath Khan, Rashida Mujawar

جادو: ایک جامع رپورٹجادو، ایک قدیم اور پراسرار علم، صدیوں سے انسانی معاشروں کا حصہ رہا ہے۔ یہ وہ طریقہ ہے جس میں مافوق ا...
30/07/2025

جادو: ایک جامع رپورٹ
جادو، ایک قدیم اور پراسرار علم، صدیوں سے انسانی معاشروں کا حصہ رہا ہے۔ یہ وہ طریقہ ہے جس میں مافوق الفطرت قوتوں کو استعمال کرکے کسی شخص یا واقعے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جادو کی ابتداء کب ہوئی، اس بارے میں مختلف نظریات پائے جاتے ہیں، لیکن یہ تقریباً ہر قدیم تہذیب میں کسی نہ کسی شکل میں موجود رہا ہے۔
جادو کی اقسام
جادو کی کئی اقسام ہیں، جنہیں بنیادی طور پر دو بڑی اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
* سفید جادو (White Magic): اسے عموماً نیک مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جیسے شفا دینا، حفاظت کرنا یا قسمت کو بہتر بنانا۔ تاہم، اسلام میں اس کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
* سیاہ جادو (Black Magic): یہ جادو نقصان پہنچانے، لوگوں کو بیمار کرنے، تعلقات خراب کرنے، یا کسی کو قابو کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اسلام میں اس کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اسے کفر کے قریب سمجھا جاتا ہے۔
سیاہ جادو کی مزید ذیلی اقسام بھی ہیں، جیسے تعویذات، جنات کے ذریعے کام لینا، نظر بد، اور دیگر شیطانی اعمال۔
اسلام اور قرآن کے مطابق جادو
اسلام میں جادو کو ایک گناہ کبیرہ اور حرام قرار دیا گیا ہے۔ قرآن مجید میں کئی مقامات پر جادو اور جادوگروں کا ذکر ملتا ہے، اور انہیں لعنت کا مستحق ٹھہرایا گیا ہے۔ سورۃ البقرہ میں حضرت سلیمان علیہ السلام کے دور میں بابل کے جادوگروں کا ذکر ہے، جو لوگوں کو جادو سکھاتے تھے اور اس کے ذریعے فساد پھیلاتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے اس عمل کو شیطانی قرار دیا ہے۔
قرآن و حدیث کی روشنی میں جادو کفر کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ اس میں اللہ کے بجائے غیر اللہ سے مدد طلب کی جاتی ہے اور بعض اوقات شیطانی قوتوں کی پوجا بھی کی جاتی ہے۔ جادوگروں کو آخرت میں شدید عذاب کی وعید سنائی گئی ہے۔
جادو کب شروع ہوا؟
جادو کی ابتداء کے بارے میں کوئی ٹھوس تاریخی شہادت موجود نہیں ہے، لیکن یہ انسانی تاریخ کے ابتدائی ادوار سے ہی مختلف شکلوں میں موجود رہا ہے۔ قدیم مصری تہذیب، میسوپوٹیمیا، اور بابل میں جادو کا وسیع پیمانے پر رواج پایا جاتا تھا۔ اسلامی نقطہ نظر سے جادو کا آغاز اس وقت ہوا جب شیطان نے انسان کو گمراہ کرنے کے لیے مختلف طریقے سکھائے، اور ان میں سے ایک جادو بھی تھا۔ قرآن مجید میں ذکر ہے کہ فرشتے ہاروت اور ماروت لوگوں کو جادو کی تعلیم دیتے تھے، لیکن اس تنبیہ کے ساتھ کہ یہ ایک آزمائ

*★ حدیث مبارکہ نمبر ؞ ٤ ★**.    قیامت سے پہلے مسلمانوں کے حلات     *حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں:رسول اللہ...
29/07/2025

*★ حدیث مبارکہ نمبر ؞ ٤ ★*

*. قیامت سے پہلے مسلمانوں کے حلات *

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں:

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

*"میری امت پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ قاری (قرآن پڑھنے والے) کثرت سے ہوں گے، لیکن فقہاء (قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے والے) کم ہوں گے، علم اٹھا لیا جائے گا، اور الہرج (قتل و غارت) بہت ہو جائے گا۔"*

صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ! ہرج کیا ہے؟

آپ ﷺ نے فرمایا: *"آپس میں قتل و قتال۔"*

پھر فرمایا: *"پھر اس کے بعد ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ لوگ قرآن پڑھیں گے، مگر وہ ان کے ترقوے (گلے) سے آگے نہیں جائے گا (یعنی دل میں اثر نہیں کرے گا اور عمل نہ ہوگا)۔ پھر ایک اور زمانہ آئے گا کہ منافق، کافر، اور مشرک، مؤمن سے اسی کلام کے ذریعے جھگڑیں گے جو وہ کہتا ہے (یعنی دین کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر بحث کریں گے)۔"*

*[الحاکم ٨٤١٢ - المعجم ٣٢٧٧]*

*حدیث مبارکہ میں اہم امور کی طرف اشارہ:*

*١. قرآن مجید محض دنیاوی مفاد کا ذریعہ* یہ دراصل ایک روحانی روگ کی طرف اشارہ ہے وہ یہ کہ قرآن پاک کے نزول کا مقصدِ اصلی اُس پر عمل کرنا ہے مگر لوگ اس پر عمل کے بجائے قرآن پاک کو بنا بنا کر پڑھیں گے، اور اس کا مظاہرہ کریں گے اور قرآن کا مقصدِ اصلی ان كے پیشِ نظر نہ ہوگا اور یہ قاری اِس کو دنیا کی فانی دولت یا عزت کا ذریعہ بنا لیں گے۔

*٢. "يقبض العلم"* (علم اٹھالیا جائےگا) حدیث میں ہے کہ علم اٹھالیا جائے گا تو علم اِس طرح نہیں اٹھایا جائے گا کہ وہ دلوں سے نکال لیا جائے، *بلکہ اہلِ علم اٹھتے چلے جائیں گے* حتیٰ کہ جب کوئی عالم نہ رہے گا تو لوگ جاہلوں کو امیر بنا لیں گے، اور اُن سے مسائل پوچھیں گے اور یہ جاہل لوگ بغیر علم کے فتویٰ دیں گے، خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے ۔

*٣. یکثُرُ الھَرْجُ* (ھرج کی کثرت ہوگی) مطلب یہ ہے کہ آخری دور میں قتل و غات گری کا بازار خوب گرم ہو جائے گا، حتیٰ کہ ایک اور حدیث کا مفہوم ہےکہ قاتل کو یہ معلوم نہ ہوگا کہ وہ کیوں قتل کر رہا ہے، اور نہ مقتول کو پتہ ہوگا کہ وہ کس پاداش میں قتل کیا جا رہا ہے۔

*٤۔* لوگ ریاء کے لیے یا دنيوی دولت کے لیے قرآن پڑھیں گے، مگر وہ ان کے *حلق کے نیچے نہیں اترے گا* اور ظاہر ہے کہ یہ قرآن کو اپنے حلق کے نیچے نہیں اتاریں گے تو اُن کو قرآن سے کیا فائدہ ہوگا جیسے *غذا* کہ کچھ کھا کر تھوک دینے والے کو غذا سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا، اسی طرح اِن کو قران سے فائدہ نہ ہوگا۔

*٥۔* اس حدیث میں دنیادار قاریوں اور علماء کی مذمت بیان کی گئی ہے۔ یعنی *شرک و کفر کے علمبرداروں کی جرأت بڑھ جائے گی اور اہلِ ایمان بزدلی کا شکار ہوں گے* جس کی وجہ سے ایک مشرک مومن سے حجت بازی کرنے لگے گا۔

---------

*دعائے نبویﷺ:*

*اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنَ الۡفِتَنِ، مَاظَهَرَ مِنۡهَا وَمَا بَطَنَ۔*

*"اے اللہ! ہم تجھ سے پناہ چاہتے ہیں فتنوں سے– جو ظاہر ہیں اور جو پوشیدہ ہیں۔"*

*آمین یا رب العالمین۔*

27/07/2025

60 seconds · Clipped by Farhan Ali · Original video "Sunni Molvi ko Hassan Allahyari ny phasa lia 😂 Bongi pakari g*i molvi ki | shia vs sunni islam" by Alla...

26/07/2025

"جب ایک شخص نے کسی اور کی بیوی سے زنا کیا…
مولا علیؑ نے فرمایا:
'اسے قصاص دیا جائے گا…!'
یہ ہے وہ عدل جو آج ہمیں چاہیے…
حق صرف باتوں میں نہیں، فیصلوں میں نظر آتا ہے! ⚖️💔
⛔ یہ ویڈیو آخر تک دیکھیں، آپ کا دل کانپ جائے گا!".

22/07/2025

"ایک بادشاہ کی زندگی بدل دینے والی کہانی…!
جو سنا، وہ دل میں اُتر گیا۔
دنیا کی سب طاقت بھی اُسے سکون نہ دے سکی!"

👇 ایسی حقیقت جس نے ہزاروں کو رُلا دیا… مکمل ویڈیو دیکھیں!
🎙️ دل کو چھو جانے والا پیغام

#نماز

کہا جاتا ہے کہ حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام کے ایک چرواہے کی نگرانی میں کچھ بھیڑیں تھیں۔ ایک دن اس کے پاس ایک بھیڑی...
22/07/2025

کہا جاتا ہے کہ حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام کے ایک چرواہے کی نگرانی میں کچھ بھیڑیں تھیں۔ ایک دن اس کے پاس ایک بھیڑیا آیا اور بولا:
“مجھے ایک بھیڑ دے دو!”
چرواہے نے حیران ہو کر جواب دیا:
“یہ بھیڑیں حضرت سلیمان علیہ السلام کی ملکیت ہیں، میں تو بس ان کا رکھوالا ہوں!”
بھیڑیا بولا:
“تو جا کر حضرت سلیمان سے پوچھ لو کہ کیا وہ مجھے ایک بھیڑ دینے کی اجازت دیتے ہیں؟”
چرواہے نے کہا:
“مجھے ڈر ہے کہ اگر میں چلا گیا تو تم بھیڑوں پر حملہ کر دو گے۔”
بھیڑیا ہنسا اور بولا:
“جب تک تم واپس نہ آ جاؤ، میں خود بھیڑوں کی نگرانی کروں گا، الله نہ کرے کہ میں خیانت کروں لیکن اگر میں نے خیانت کی تو میں آخری امت کا قربِ قیامت والا ایک آدمی بن جاؤں” (یعنی اپنے آپ کو بد دعاء دی کہ ہم یعنی موجودہ مسلمانوں کی طرح ہو جاؤں، جو کہ افسوسناک ہے)
یہ سن کر چرواہا روانہ ہو گیا۔
راستے کی حیرت انگیز نشانیاں
چلتے ہوئے چرواہے نے تین عجیب و غریب مناظر دیکھے:
1️⃣ پہلی نشانی: اس نے ایک گائے کو اپنی ہی بچی کا دودھ پیتے دیکھا! حیران ہو کر اس نے سوچا: “سبحان الله! میں نے اس جیسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا، اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟”
2️⃣ دوسری نشانی: آگے بڑھا تو ایسے لوگ دیکھے جو بوسیدہ کپڑے پہنے ہوئے تھے، مگر ان کے ہاتھوں میں سونے کی تھیلیاں بھری پڑی تھیں! چرواہے نے سوچا: “یہ بھی بڑی عجیب بات ہے، ان کے پاس سونا ہے مگر یہ پھر بھی فقیر نظر آ رہے ہیں!”
3️⃣ تیسری نشانی: کچھ اور آگے بڑھا تو ایک بہتا ہوا چشمہ نظر آیا، پیاس کی شدت میں جیسے ہی قریب پہنچا، تو بدبو نے اسے روک دیا۔ پانی کی بدبو اتنی شدید تھی کہ وہ پیچھے ہٹ گیا اور حیران ہو کر بولا: “یہ کیسی بات ہے؟ بہتا ہوا پانی اور اتنا گندا؟”
حضرت سلیمان علیہ السلام کی حکمت بھری وضاحت
بالآخر وہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس پہنچا اور بھیڑیے کی درخواست بیان کی۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا:
“ٹھیک ہے ، میں نے اسے اجازت دی کہ وہ ایک بھیڑ چن کر کھا لے۔”
چرواہے نے عرض کیا:
“حکم بجا لاتا ہوں، مگر راستے میں تین عجیب چیزیں دیکھی ہیں، ان کی حقیقت جاننا چاہتا ہوں۔”
✦ پہلی نشانی کا جواب:
“یہ آخری زمانے کی نشانی ہے۔ مائیں اپنی بیٹیوں کو فتنہ میں مبتلا کریں گی تاکہ خود فائدہ حاصل کر سکیں۔”
✦ دوسری نشانی کا جواب:
“یہ لوگ ڈاکو اور چور ہیں۔ جو مال حرام سے آتا ہے، اس میں برکت ختم ہو جاتی ہے۔ آخری زمانے میں حرام کمائی عام ہو جائے گی، قناعت ختم ہو جائے گی اور برکت اٹھا لی جائے گی۔”
✦ تیسری نشانی کا جواب:
“یہ بھی آخری زمانے کے نام نہاد دیندار ہیں۔ دور سے دیکھو تو ان کا لباس دین داری کا ہوگا، مگر جب قریب جاؤ گے تاکہ کچھ سیکھ سکو، تو پاؤ گے کہ وہ دنیا اور خواہشات میں ڈوبے ہوئے ہیں۔”
یہ سن کر چرواہے نے تڑپ کر کہا:
“میں اس زمانے کے فتنے سے الـلــَّـه کی پناہ مانگتا ہوں!”
بھیڑیے کی حیران کن دیانتداری
چرواہا واپس آیا تو دیکھا کہ بھیڑیا واقعی بھیڑوں کی نگرانی کر رہا تھا۔
اس نے کہا:
“حضرت سلیمان نے تمہیں اجازت دے دی ہے کہ تم کسی بھی بھیڑ کو چن کر کھا سکتے ہو۔”
بھیڑیے نے بھیڑوں پر نظر دوڑائی اور ایک کمزور، بیمار بھیڑ کو چن لیا۔
چرواہے نے حیرت سے پوچھا:
“تم نے یہی بھیڑ کیوں چنی؟”
بھیڑیا بولا:
“کیونکہ یہ اپنے رب کی تسبیح سے غافل تھی! جو اپنے رب کے ذکر سے غافل ہو، وہ بہت
بڑی آزمائش میں ہوتا ہے۔۔

22/07/2025

جب مولا سجادؑ کو زہر دیا گیا اور بیٹے نے بابا کا غُسل دیا 💔😭
کیا قیامت کا منظر تھا... بیٹے کے ہاتھ کانپ رہے تھے، آنکھوں سے اشک جاری تھے 😢
یا زین العابدینؑ... تیرا صبر بھی کربلا کی طرح بے مثال ہے 🖤
🎙️ آواز: مولانا آصف رضا علوی حفظہ اللہ
#محرم2025 #شہادت #کربلا

" اسکی ماں ایران کی شہزادی ہے اور اسکے بدن میں شاہی خون ہے کوئی تکلیف برداشت نہیں کر سکتا "خطیب آل محمد سید اظہر حسن زید...
21/07/2025

" اسکی ماں ایران کی شہزادی ہے اور اسکے بدن میں شاہی خون ہے کوئی تکلیف برداشت نہیں کر سکتا "

خطیب آل محمد سید اظہر حسن زیدی مرحوم فرماتے تھے
جب امام علی زین العابدین السجاد ع مدینے سے روانہ ہوۓ تھے تو 23 سال کے جوان تندرست شہزادے تھے ، امام حسین ع نے صرف آپکے چہرے پر نقاب ڈلوا دی ، کسی نے پوچھا کہ علی اکبر ع کے ہوتے ہوئے زین العابدین ع کے چہرے پر نقاب کیوں ڈلوا دی مولا ؟
امام حسین ع نے فرمایا یہ شاہی خون ہے ، اور شاہی خون بازاروں میں بے نقاب نہیں چل سکتا -
مدینے سے روانہ ہوتے ہوئے امام حسین ع نے فرمایا کہ زین العابدین ع کو میرے باپ کے شریف ترین گھوڑوں میں سے ایک گھوڑا دیا جاۓ ، اسکی زین خاص طور پر بنائی گئی اور گھوڑے کو خاص طور پر سیکھایا گیا کہ وہ اشاروں پر چلے کہ سوار کو کوئی پریشانی نہ ہو -
کسی نے پوچھا کہ یہ سب آپ زین العابدین ع کے لیے کیوں کر رہے ہیں ؟
امام حسین ع نے فرمایا کہ اسکی ماں ایران کی شہزادی ہے اور اسکے بدن میں شاہی خون ہے ، شاہی مزاج ہے ، شاہی مزاج کوئی تکلیف برداشت نہیں کر سکتا اس لیے میں نے یہ سارا انتظام کیا ہے -

جب امام سجاد ع قید ہو کر کربلا سے جا رہے تھے تو فرما رہے تھے

" بابا ! کاش میرے ہاتھ کھلے ہوتے ، آپکو کربلا کی گرم زمین پر ، کھلے آسمان کے نیچے ، بے کفن چھوڑ کر نہ جاتا، دیکھو بابا میرے ہاتھوں میں میں رسیاں ، پاؤں میں بیڑیاں اور گردن میں طوق ہے "

ایام شہادت امام علی زین العابدین السجاد ع

#نماز #اسلامیاقتباس #اللہسےرابطہ #اللہسےرابطہ ❤️🕋❤️🕋 ❤️🕋❤️🕋

03/10/2022

Middle order of Pakistan team 😂😂
Watch till end.... please follow this page for more such entertaining videos .

23/09/2022

Just wait For it 🎥

Address

Gulistan. E. Jauhar Block 10
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DEEN E HAQ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DEEN E HAQ:

Share