Theory Of Pakistan _ TOP

Theory Of Pakistan _ TOP Theory Of Pakistan Is A Digital Media Publication Covering Pakistani Politics At City,

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو جولائی میں گیس اور بجلی کی قیمت بڑھانے کی یقین دہانی کرادی۔ذرائع کے مطابق آئی ای...
15/05/2024

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو جولائی میں گیس اور بجلی کی قیمت بڑھانے کی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان جاری مذاکرات میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور پرائمری خسارے میں کمی کے لیے بات چیت جاری ہے جب کہ اگلے سال کے بجٹ اہداف پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی جاچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف مشن سے ریاستی ملکیتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی پر بھی بات چیت چل رہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف نے گردشی قرض میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے، پاور سیکٹرکے گردشی قرضے میں 150ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے اور پاکستان نے رواں سال کےآخر تک گردشی قرض 2300 ارب روپے تک محدود رکھنے کا وعدہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو جولائی میں گیس اور بجلی کی قیمت بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو ایس آئی ایف سی کے آپریشنز میں شفافیت کی یقین دہانی کرائی گئی جب کہ حکام نے بریفنگ میں کہا کہ سرمایہ کاری پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ فریم ورک کے تحت ہوگی، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کے غیر مساوی مواقع پیدا نہیں ہوں گے، کسی قسم کی ترغیبات یا گارنٹی شدہ واپسی کا کوئی وعدہ نہیں کیا جائے گا۔

ذی القعدہ کا مہینہ اگر 29 دنوں پر مشتمل ہوا تو ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 8 جون کو ہوگا اس طرح عیدالاضحیٰ 17 جون برو...
10/05/2024

ذی القعدہ کا مہینہ اگر 29 دنوں پر مشتمل ہوا تو ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 8 جون کو ہوگا اس طرح عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو منائی جائے گی ۔
اگر ذی القعدہ کا مہینہ 30 دنوں کا ہوا توماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 9 جون کو ہوگا اس طرح عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو منائیگی-
قوی امکان ہے عیدالاضحیٰ 17 جون کو ہی ہوگی -!!!'

گرفتار خاتون اغوا کار نے بچی کی رہائی کے لیے30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔  کراچی: جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری می...
08/05/2024

گرفتار خاتون اغوا کار نے بچی کی رہائی کے لیے30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

کراچی: جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی کوبازیاب کرکے اغوا کارخاتون کوگرفتارکرلیا، گرفتار خاتون اغوا کار نے بچی کی رہائی کے لیے30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی کوبازیاب کرکے اغوا کارخاتون کوگرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی توحید رحمٰن میمن کے مطابق منگل کی شب وقاص نامی شہری نے اپنی ساڑھے4 سالہ بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا اور پولیس کو بتایا تھا کہ ان کے بیٹی کو اسکول سے کوئی نامعلوم خاتون لے کرچلی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد کچھ ہی گھنٹوں میں جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے مغوی بچی کا سراغ لگایا اور لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے ملزمہ ثمینہ زوجہ کامران کوگرفتارکرلیا۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار اغوا کار خاتون نے مغوی بچی کی رہائی کے لیے والدین کو فون کال کرکے30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا ، جس پر پولیس نے اغوا کار خاتون کی کال ٹریس کی اور لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچی کو بازیاب کرایا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی نے بتایا کہ بازیاب کرائی جانے والی بچی کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ بچی کے اغوا میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اہم اقدام...
07/05/2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اہم اقدام...

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مختلف شاہراہوں اور رفاعی پلاٹس پر قائم غیر قانونی بچت بازار اور چنگ چی رکشہ اسٹینڈز ختم کرنے کا ...
07/05/2024

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مختلف شاہراہوں اور رفاعی پلاٹس پر قائم غیر قانونی بچت بازار اور چنگ چی رکشہ اسٹینڈز ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو کورنگی میں مختلف شاہراہوں اور رفاعی پلاٹس پر غیر قانونی بچت بازار اور چنگ چی رکشہ اسٹینڈز قائم کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مختلف علاقوں میں غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز قائم کردیے گئے ہیں، غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے احکامات کے باوجود غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈر ختم نہ کرنے پر پولیس اور ڈپٹی کمشنر پر برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیے کہ سڑکوں پر غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز قائم ہیں۔ انہیں ہٹایا جائے۔ ان کی وجہ سے راستے رُکے ہوئے ہیں، لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایس ایس پی کا تحریری جواب آچکا ہے، ڈپٹی کمشنر کا جواب آنا باقی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے شاہراہوں، سروس روڈز اور رفاعی پلاٹس پر قائم بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے آپریشن مکمل کرکے پولیس اور ڈپٹی کمشنر کو 28 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

گزشتہ شب عزیز اباد کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم و اس کے دوسرے گرفتار ساتھی کے بارے میں اہم ...
07/05/2024

گزشتہ شب عزیز اباد کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم و اس کے دوسرے گرفتار ساتھی کے بارے میں اہم انکشافات ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل

Theory Of Pakistan

ملزمان کی شناخت عزیز اباد کی حدود حسین اباد کی ایک مسجد کے اندر ڈکیتی کی واردات کی وائرل ویڈیو کی مدد سے بھی کرلی گئی ہے. ذیشان شفیق صدیقی

زخمی حالت میں گرفتار ملزم جمیل احمد قریشی عرف جمی اور اس کے ساتھی صدیق نے 12 اپریل کو حسین اباد کی ایک مسجد فیضانِ عطار کے اندر گھس کر اس کے موذن اور خادم کو لُوٹا تھا. ایس ایس پی سینٹرل

ملزمان موذن حفیظ سعیدی اور خادم ساجد سے ان کے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے

گذشتہ شب پولیس مقابلے کے دوران ملزم جمیل عرف جمی دائیں پیر اور دائیں ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوکر گرفتار ہوا جبکہ اسکا ساتھی صدیق بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا

ملزمان کی شناخت ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی کر لی گئی ہے جس میں ملزمان نے، اپنے دو چھوٹے بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص سے ڈکیتی کی واردات کی تھی

ملزمان کے خلاف ضابطے کی کاروائی کی جا رہی ہے جبکہ مزید انٹیریوکیشن جاری ہے

*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP*

شہریوں نے نئے نوٹوں کے حصول کیلیے پرائیویٹ بینکوں کے چکرلگانا شروع کر دیے.. ذرائع
24/03/2024

شہریوں نے نئے نوٹوں کے حصول کیلیے پرائیویٹ بینکوں کے چکرلگانا شروع کر دیے.. ذرائع

13/03/2024

کرین پارٹی اور مولا مدد فاونڈیشن کی جانب سے صدیق آباد میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

13/03/2024
خدارا میاں بیوی جنگ کی حد پار کر نے سے پہلے اپنے بچوں کے لئے ضرور سوچیں۔۔۔بچوں کی بات سن کر بہت افسوس ہوا نانی گالیاں دی...
13/03/2024

خدارا میاں بیوی جنگ کی حد پار کر نے سے پہلے اپنے بچوں کے لئے ضرور سوچیں۔۔۔

بچوں کی بات سن کر بہت افسوس ہوا نانی گالیاں دیتی ہے اور خالہ مارتی ہیں واش روم تک صاف کرواتی ہیں ماں باپ کی علیحدگی کو آٹھ سال ہوگئے ماں بیرون ملک کام کرتی ہیں بچے گزشتہ روز اپنی مرضی سے گئے تھے، تنگ آکر ابتدائی بچوں کا بیان.

زیادہ سے زیادہ شٸیر کریںیہ دو بچے جن میں ایک بچی اور ایک بچہ ہے دونوں بہن بھائی ہیں نارتھ ناظم آباد بلاک H سے آج رات بار...
13/03/2024

زیادہ سے زیادہ شٸیر کریں

یہ دو بچے جن میں ایک بچی اور ایک بچہ ہے دونوں بہن بھائی ہیں نارتھ ناظم آباد بلاک H سے آج رات بارہ بجے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ غیر زمہ داری اور لا پرواہی کا یہ عالم ہے کہ دونوں بچے رات 12 بجے اکیلے تن تنہا برگر لینے گئے تھے پھر واپس نہیں آئے۔
بہن جس کا نام انابیہ ہے نے پنک کلر کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جس کی عمر تقریباً 13 سال اور بھائی آیان نے پستہ رنگ کے شلوار قمیض پہن رکھے ہیں جس کی عمر تقریباً 11 سال ہے۔
اگر کسی نے انہیں دیکھا ہو یا کہیں نظر آئیں تو خدارا قریبی پولیس اسٹیشن میں کریں۔

کوشش کریں زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اس پوسٹ کو کہ کسی کے جگر گوشے اس کو مل جائیں۔

آن فیلڈ صحافی دوست اگر اس خبر کو take-up کر لیں تو مہربانی ہوگی۔
____________________________________

خدارا اپنے بچوں کو اپنی نظروں میں رکھیں کہیں بلاوجہ بلا ضرورت نا آنے جانے دیں اور اکیلا تو بلکل بھی نہیں چھوڑیں حالات بہت گھمبیر ہیں شہر میں جرائم کا راج ہے کوئی محفوظ نہیں۔
اللہ پاک ان بچوں کو بحفاظت ان کے گھر پہنچا دے۔ آمین یارب العالمین

11/03/2024

کتیانہ میمن جماعت اور کرین پارٹی کی جانب سے عوام کے لیے سستا راشن کیمپ لگایا گیا

Address

Pakistan Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Theory Of Pakistan _ TOP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share