Speed 92 News

Speed 92 News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Speed 92 News, TV Network, Karachi.

کراچی میں گرمی کی شدت جون کے پہلے ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے: محکمہ موسمیاتکراچی سمیت سندھ میں گرمی کا دورانیہ جون کے پہل...
23/05/2024

کراچی میں گرمی کی شدت جون کے پہلے ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے: محکمہ موسمیات
کراچی سمیت سندھ میں گرمی کا دورانیہ جون کے پہلے ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بالائی سطح پر موجود ہوا کے زائد دباؤ سے ملک کے اکثر مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ جون کے پہلے ہفتے تک گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے، کراچی میں مئی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہونے کا امکان نہیں جب کہ شہر میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتاہے اور بالائی سندھ میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی تک رہ سکتا ہے
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ کل تک ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوکر آئندہ آنے والے دنوں میں سمندری طوفان بن سکتاہے جب کہ خلیج بنگال میں موجود ہوا کے کم دباؤ کا پاکستان کے موسم پر کوئی اثر نہیں

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمیملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز...
22/05/2024

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 236 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے میں فروخت ہو رہا ہے
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کم ہو کر 2415 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوئی تھی

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیاانٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر ب...
22/05/2024

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 39 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
آج کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان نظر آیا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 140 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 347 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 75 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گےرواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے۔سعودی وزارت حج و عم...
21/05/2024

رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے
رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ پرمٹ صرف ان عازمین کو دیے جائیں گے جن کے پاس حج پرمٹ ہوگا، جو افراد مکہ اور مقدس مقامات میں حج پرمٹ کے بغیر پائے گئے ان کو 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بغیر حج پرمٹ کے عازمین کو لے جانے والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی

بجلی تقسیم کار اداروں کیلئے آزاد ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی تجویز کابینہ میں پیش کرنے کی منظوریوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگز...
21/05/2024

بجلی تقسیم کار اداروں کیلئے آزاد ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی تجویز کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اجلاس میں بجلی تقسیم کار اداروں کیلئے آزاد ڈائریکٹر نامزد کرنے کی تجویز کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس، وزیر بجلی، وزیر بحری امور، وزیر اقتصادی امور، چیئرمین ایس ای سی پی اور وفاقی سیکرٹری شریک ہوئے۔
اجلاس میں 4 ریلوے کمپنیوں کی اسٹریٹجک درجہ بندی کی تجویز پر بھی غور کیا گیا تاہم یہ تجویز منظور نہیں کی گئی۔
کمیٹی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں اصلاحات کی تجاویز بھی مؤخر کر دی جبکہ کمیٹی نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی اسٹریٹجک نوعیت کو تسلیم کیا.
کمیٹی نے وزارت اطلاعات کو ہدایت کی کہ ان اداروں کے مؤثر انتظام کیلئے ایک قابل عمل کاروباری منصوبہ پیش کیا جائے۔

آج سے27 مئی تک پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر کا امکانآج سے27 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں گرمی...
21/05/2024

آج سے27 مئی تک پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر کا امکان
آج سے27 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
سندھ اور پنجاب کے اکثر شہروں میں آج سے 23 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہےجب کہ 23 سے 27 مئی کے دوران پارہ 6 سے 8 ڈگری تک اوپر جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں آج سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔
درجہ حرارت بڑھنے سےگلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے اورفلیش فلڈز آنے کے امکانات بھی ہیں۔
ماہرین کی جانب سے آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ، نویں اور دسویں کے امتحانات ملتویکراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر نویں اور دسویں جماعت کے ام...
20/05/2024

کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ، نویں اور دسویں کے امتحانات ملتوی
کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلان مطابق 21 سے 27 مئی کے درمیان میٹرک بورڈ کے پرچے نہیں ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیر برائے تعلیمی بورڈز اور جامعات کے حکم پرمیٹرک بورڈ کراچی کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں اور اب میٹرک بورڈ کے امتحانات 28 مئی سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیےگئے تھے ، اب انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے۔
خیال رہےکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان: اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہپاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارج...
20/05/2024

محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان: اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کیلئے ابتدائی انتظامات پر گفتگو کی گئی ہے۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہےکہ سعودی ولی عہد کے دورے کی تاریخ کا تعین بعد میں دونوں ملکوں کے اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی اور اسے شہزادہ محمد بن سلمان نے قبول بھی کرلیا تھا۔
تاہم کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان اب ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے مؤخر ہوگیا ہے۔
اس سے قبل سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی ولی عہد 19 مئی کو پاکستان کے دو روزہ دورے پرآئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان کا یہ دورہ اس وقت تک مؤخر ہوگیا ہے جب تک کہ دونوں فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کرلیتے ۔

ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں پاکستان کو مسلسل شکست کا سامناورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم  نے  بدترین کارکر...
20/05/2024

ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں پاکستان کو مسلسل شکست کا سامنا
ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ریگو اور ڈبلز میں شامل قومی ٹیم ابتدائی تینوں میچوں میں مسلسل شکست کھا گئی، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 23 مئی کو ہوگی۔
ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی 9 رکنی ٹیم کے سب سے کم عمر کھلاڑی شیرو علوی ہیں جن کی عمر 34 سال ہے، دیگر کھلاڑی 40 سال سے اوپر ہیں،جنہیں بھاری معاوضہ لیکر جوائے ٹرپ کیلئے بھیجا گیا ہے۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں دنیا بھر کی 36سے زائد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، پاکستانی ٹیم کو ہفتہ اور اتوار کو ہونے والے ریگو اور ڈبلز دونوں ایونٹس میں بنگلا دیش، سری لنکا اور ایران سے شکست کا سامنا رہا، اس طرح قومی ٹیم اس بار بھی ایونٹ میں بغیر کامیابی کے واپس لوٹے گی۔
ریگو ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے جس کی دیگر ٹیموں میں سعودی عرب، فرانس، ایران اور جرمنی شامل ہیں جب کہ ڈبلز میں پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا، چائنیز تائپے اور سعودی عرب شامل ہیں
دلچسپ بات یہ ہےکہ پاکستان سیپک ٹاکرا کے نام سے دنیا کے مختلف ممالک میں ایونٹس میں حصہ لینے والی ٹیم کا ملک کے مختلف صوبوں میں کوئی وجود ہے اور نہ ہی اس کی قومی چیمپئن شپ ہوتی ہے، سیپک ٹاکرا کے سربراہ نوشاد احمد بھاری معاوضہ لیکر چالیس سال سے بھی زائد عمر کے افراد کو کھلاڑی بنا کر ٹیم کے ہمراہ جوائے ٹرپ پر بھیج رہے ہیں۔
ایک طرف پاکستان ہاکی میں17 سال بعد اپنا مقام حاصل کر رہا ہے۔ فائٹنگ گیمز میں اسرائیل اور بھارت کو شکست دے رہا ہے، ارشد ندیم جیسے پلیئرز اپنی مدد آپ کے تحت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، وہاں سیپک ٹاکرا اور ایسی ہی کئی جعلی ٹیمیں ملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں

سول اسپتال کراچی میں آئی وی ڈائلیوشن فارمیسی کا افتتاح کر دیا گیاوزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سول اسپتال کراچی میں...
20/05/2024

سول اسپتال کراچی میں آئی وی ڈائلیوشن فارمیسی کا افتتاح کر دیا گیا
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سول اسپتال کراچی میں آئی وی ڈائلیوشن فارمیسی کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ادویات کے اسٹور پر کوڈ لگایا ہے تاکہ ادویات کی چوری کی نشاندہی ہو، ڈرگ ری ایکشن سینٹر بھی بنایا گیا ہے۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آرتھو پیڈک وارڈ کا بھی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول اسپتال کی تاریخی عمارت کو اپ گریڈ کر کے تزئین و آرائش کریں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اسپتال عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھرتیاں کریں گے، جدی دور کے سبب بہت سی پوسٹوں کی ضرورت نہیں رہی۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی زندگی پر ایک نظرہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 2...
20/05/2024

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی زندگی پر ایک نظر
ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 2021 سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر تھے۔
14 دسمبر 1960 کو ایران کے شہر مشہد کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہونے والے ابراہیم رئيسی قدامت پسند سیاستدان، اسلامی قانون دان اور مصنف بھی تھے۔
ابراہیم رئیسی نے مذہبی تعلیمات کا ٓآغاز قُم کے مدرسے سے کیا اور 20 سال کی عمر میں ہی وہ ایران کے عدالتی نظام کا حصہ بن گئے۔
کرج شہر کے پراسیکیوٹر نامزد ہونے سے لے کر ہمادان اور پھر تہران کے پراسیکیوٹر جنرل بنے، وہاں سے جوڈیشل اتھارٹی کے نائب سربراہ اور پھر 2014 میں ایران کے پراسیکیوٹڑ جنرل مقرر ہوئے۔
1988 میں ابراہیم رئیسی اُس پراسیکیوشن کمیٹی کا حصہ تھے جس نے ملک بھر میں بے شمار سیاسی قیدیوں کو سزائے موت سُنائی، 2017 کا صدارتی الیکشن وہ اعتدال پسند صدر حسن روحانی سے ہار گئے تاہم دوسری مرتبہ 2021 میں وہ 62.9 فیصد ووٹوں سے ایران کے آٹھویں صدر منتخب ہوئے۔
اقتدار کے ایک سال بعد ہی ابراہیم رئیسی کی حکومت کو 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے نتیجے میں ملک بھر میں احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔
خارجہ پالیسی میں ابراہیم رئیسی علاقائی خودمختاری کے حامی مانے جاتے تھے، امریکی افواج کے انخلاء کے بعد انہوں نے افغانستان میں استحکام کی حمایت کی اور کہا کہ افغان سرحد کے اطراف داعش جیسے کسی بھی دہشت گرد گروپ کو پیر جمانے نہیں دیا جائے گا
ابراہیم رئیسی نے شام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط مستحکم کیے، یمن میں سعودی ناکہ بندی کی شدید مخالفت کی، یوکرین جنگ میں روس کی حمایت کا اعلان کیا، 2023 کے دورہ چین میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے نتیجے میں دونوں ملکوں نے 20 معاہدے کیے، اور کچھ ہی دن بعد ابراہیم رئیسی کی قیادت میں ایران اور سعودی عرب نے 2016 سے منقطع سفارتی تعلقات بحال کر لیے۔
اُنہوں نے غزہ جنگ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکا کی مدد سے اسرائیل، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
پچھلے مہینے اپریل میں ہی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا 3 روزہ دورہ کیا جس میں دونوں ملکوں نے باہمی تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عہد کیا

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیاانٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر ب...
17/05/2024

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 275 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 206 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 74 ہزار 930 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Speed 92 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Speed 92 News:

Share