10/08/2025
افسوس صد افسوس!
سہراب گوٹھ ٹاؤن کے عوامی فیسٹیول میں خوشی بانٹنے کے بجائے ٹاؤن چیئرمین لالا رحیم نے اپنے ہی شہریوں پر ڈنڈے برسا دیے۔ عوام وہی ہیں جو ووٹ دیتے ہیں، ٹیکس دیتے ہیں اور اپنے نمائندوں کو منصب تک پہنچاتے ہیں۔ عوام پر تشدد جمہوریت اور انسانی وقار کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ذمہ داران کو جواب دینا ہوگا—یہ شہر ڈنڈوں سے نہیں، محبت اور خدمت سے جیتا جاتا ہے۔