Awam ki Awaaz

Awam ki Awaaz journalist
Karachi based

08/08/2026

میر رضا کیس میں اہم پیش رفت ،جبران ناصر نے پولیس کا کچہ چٹھا کھول دیا،




08/08/2026

میر رضا کیس: جبران ناصر کے تہلکہ خیز انکشافات، پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کر رہی ہے، آئی جی سندھ جواب دیں،،،
جبران ناصر نے میر رضا کے اہلِ خانہ کے وکیل کی حیثیت سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس تفتیش پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندان کو دباؤ میں لا کر واقعے کو خودکشی تسلیم کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے اہلِ خانہ کے نجی اور مالی معاملات بھی زیرِ بحث لائے جا رہے ہیں۔
جبران ناصر کے مطابق انہوں نے میڈیکل بورڈ کے سامنے 14 اہم سوالات رکھے تھے، جن کے جوابات سامنے آ گئے ہیں۔ ان کے بقول مختلف نمونے حاصل کیے گئے، جسم کے مختلف حصوں پر مبینہ تشدد کے نشانات پائے گئے، چہرے پر بھی انجری کے آثار ملے جبکہ جسم پر موجود غیر معمولی کالے مواد اور دیگر شواہد کی مزید جانچ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 17 نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق گولی کے جسم میں داخل ہونے اور نکلنے کی سمت، پسلیوں کے فریکچر اور پاؤں کے انگوٹھے پر انجری سمیت دیگر شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔
جبران ناصر نے الزام عائد کیا کہ میر رضا کی موت کے معاملے میں پولیس قتل کے پہلو پر مؤثر تفتیش نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کو موجودہ تفتیشی ٹیم پر اعتماد نہیں، اس لیے پوری تفتیشی ٹیم تبدیل کی جائے،،

06/08/2026

شناخت تک ممکن نہ تھی! میر رضا علی کیس میں والد کے چونکا دینے والے انکشافات

06/08/2026

میر رضا کے والد نے پولیس کی تفتیش پر سوالات اٹھا دیئے،میر رضا کے والد نے عدالت میں قبر کشائی کی درخواست دائر کردی،

06/08/2026

میر رضا علی کیس میں اہم پیش رفت
عدالت میں پوسٹ مارٹم رپورٹ پر سنگین سوالات اٹھا دیے گئے۔ جبران ناصر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم میں خامیاں موجود ہیں، جبکہ والد نے بھی پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار کیا۔ قبر کشائی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

؟

06/08/2026

میر رضا کے والد نے قبر کشائی کے لیے متعلقہ عدالت میں درخواست دائر کردی

05/08/2026

کراچی میں گرفتاریوں اور انتظامی کارروائیوں کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان مختلف مقامات پر احتجاج کرتے رہے۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنا مؤقف پرامن طریقے سے پیش کرتے رہیں گے۔

05/08/2026

پولیس کی جانب سے کارکنان پر مسلسل لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، جبکہ متعدد کارکنان کو حراست میں بھی لیا گیا۔ اس کے باوجود مظاہرین مختلف راستوں سے کراچی پریس کلب پہنچنے کی کوشش کرتے رہے اور اپنا احتجاج جاری رکھا۔

05/08/2026

شدید شیلنگ، لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کراچی پریس کلب کی جانب مارچ جاری رکھا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی، جبکہ متعدد کارکنان کو حراست میں بھی لیا گیا۔

اس دوران پریس کلب جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے اور علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ اس کے باوجود کارکنان مختلف راستوں سے پریس کلب پہنچنے کی کوشش کرتے رہے اور احتجاج جاری رکھا۔

05/08/2026

کراچی پریس کلب کے باہر تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی۔عوام پر بھی شیلنگ کردی گئی جس سے عوام بھی متاثر
احتجاج کے دوران پولیس نے پریس کلب جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے، جبکہ متعدد مقامات پر شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔ اس دوران متعدد کارکنان کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات سامنے آئیں، جس کے باعث مظاہرین منتشر ہوگئے۔
پریس کلب اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جبکہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awam ki Awaaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share