10/07/2025
فحاشی و عریانی: چمکدار زہر
آج کل کی ماڈلنگ اور شوبز کی دنیا کو دیکھیں تو ایک چیز واضح ہے: ظاہری جسم کی نمائش کو کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔ فالوورز، لائکس، ویوز اور شہرت کی طلب میں عصمت، وقار، شرم و حیا کی تمام حدیں توڑی جا رہی ہیں۔
اسلام میں حیا کو ایمان کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
> "إنَّ لِكُلِّ دِينٍ خُلُقًا، وخُلُقُ الإسلامِ الحَياءُ"
"ہر دین کی ایک خصلت ہے، اور اسلام کی خصلت حیا ہے۔" (ابن ماجہ)
جب انسان حیا کھو دیتا ہے تو اسے کسی گناہ پر ندامت نہیں ہوتی۔ فحاشی و عریانی نہ صرف فرد کی روح کو تباہ کرتی ہے بلکہ پورے معاشرے کو اخلاقی بانجھ پن میں مبتلا کر دیتی ہے