08/02/2025
*رمضان اور بچے*
🎋🎋🎋🎋🎋🎋
💢رمضان المبارک کی آمد جہاں بڑوں کے لیے خوشی کا باعث ہے کہیں نہ کہیں بچوں کو بھی پر جوش کرتی ہے
💢کچھ بچے روزہ رکھنے کے لیے excited ہو رہے ہوتے ہیں توکچھ الجھن کا شکار,,,ایسے میں ماؤں کے رویے مختلف ہوتے ہیں اس حوالے سے آج کچھ بات کرتے ہیں
🎋🎋🎋🎋🎋🎋
💢بچے کو روزے سے کبھی مت ڈرائیں اس وقت جب کہ وہ روزہ رکھ سکتا ہو آپ کی تھپکی اسے حوصلہ دیتی ہے ہمت بڑھاتی ہے
💢بچپن سے ذہہن سازی کریں چھوٹے چھوٹے احکامات سے بچوں کو آگاہ کریں جیسے روزہ ہے تو اس کی تعلیم دیں islamic heroes کے بچے کیسے روزہ پورا کرتے تھے
💢بچوں کو روزہ رکھوائیے ان کا ساتھ دیجئے یقین جانئے اس سے بہت فائدہ ہوگا بچے کے اندر صبروبرداشت کا مادہ پیدا ہو گا
💢پورے رمضان کاplanner ترتیب دیں ایک perfect ٹائم ٹبیل بنائیں جس کے مطابق بچے کو لے کر چلیں
💢ہم ماؤں کو ڈر ہوتا کہ بچے کو روزہ نہ لگے تو آپ ایسی مصروفیت دیں کہ اسے یاد ہی نہ ہو کہ میرا روزہ ہے چھوٹی سی مثال دوں گی جب بچے کھیل میں مصروف ہوں تو ان کے ذہہن میں کھانے کا خیال نہیں آتا ہم مائیں ہلکان ہو رہی ہوتی ہیں کہ بچہ منہ میں کچھ ڈال لے گھر میں مہمان بچے آے ہوں تو ہمارے بچوں کو کھانے پینے کا ہوش ہی نہیں رہتا
💢 افطاری کا انتظام کریں بہت ساری dishes کی بجائے روز ایک اچھی اور مزیدار سی ڈش بنا لیں بچوں کے ذہہن میں ڈال دیں کہ بس یہی بنے گا عادت develup کریں
💢ایک دن ایک بچے کی پسند تو دوسرے دن دوسرے کی پسند کا بنائیں اس سے بھی بچے خوش ہو کر روزہ رکھیں گے اور افطاری تک
پرجوش رہیں گے کہ آج تو سب میری پسند کا ہو گا
💢سحری میں کچھ دیر پہلے اٹھا دیں اپنے ساتھ ٹبیل لگوانے میں involve کریں, بچہ فریش ہو جائے گا اور سحری بھی اچھے سے کرے گا ڈانٹ ڈپٹ بالکل نہیں کریں کوشش کریں ماحول خوش گوار بنائیں
💢افطاری میں بھی ایسی ہی صورتحال اپنائیں بچےسے چھوٹی چھوٹی چیزوں میں مدد لیں, ان کو مصروف رکھیں جس بچے کا روزہ نہ ہو اس کو بھی عزت دیں ساتھ شامل کریں,افطاری پیش کریں یوں اس کے دل میں بھی روزہ رکھنے کا شوق پیدا ہو گا
💢بچوں کے friends کو گھر بلائیں ان کو عزت دیں پیار کریں افطاری میں شامل کریں beleve me آپ کے بچے پر بہت اچھا impect پڑے گا
💢بچوں میں صدقہ کی عادت develup کریں ان کے ہاتھ سے دلوائیں
💢روزہ رکھوا کر سلائیں مت یوں نماز نکلنے کا بھی ڈر ہوتا اور بچہ دن کے آغاز سے ہی سست پڑ جاتا ذکر ازکار میں لگائیں خود ساتھ مل کر پڑھیں مصروفیت ایسی دیں کہ نیند نہ آے اور خود بھی جاگتی رہیے صبح کے لمحات عبادت کے لیے بیسٹ ہوتے ہیں اگر ہم خود سوئیں گے تو بچہ بھی وہی کرے گا
💢پانچوں وقت کی نماز ساتھ پڑھوائیں وہ بھی اول وقت میں کوشش کریں آخری وقت سے پہلے پڑھیں بیٹا ہے تو باپ کے ساتھ مسجد جائے بیٹی کو ساتھ کھڑا کر لیں خود جماعت کرائیں بچوں کو بہت اچھا لگتا ہے جب ہم والدین ان کو ہر بات, ہر کام میں ساتھ شامل کرتے ہیں
💢روزے رکھوائیں تو سوراخوں والے نہ ہوں کہ روزے سے ہے سویا رہے, کچھ نہ کہیں نماز کے ٹائم پے نہیں اٹھانا, کوئی کام نہیں کروانا, کہیں روزہ نہ لگ جائے ایسا کرنا بچے پر ظلم ہے وہ ان بنیادی باتوں سے لا علم رہے گا جو روزہ رکھ کر کرنے کا اللہ نے حکم دیا ہے یہ بس بھوک پیاس کاٹنے کا نام ہے روزہ نہیں ہوگا,,,,فارغ ره کر وہ زیادہ بھوک محسوس کرےگا
👈🏻پیاری بہنوں یہ بچے نہیں ہمارا سرمایہ ہیں جن پر جیسا انویسٹ کریں گے ویسی output پائیں گے اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی لہٰذا وہی بیج بوئیں جو اچھی فصل دے آپ کے لیے صدقہء جاریہ بنے 🌳
✍️ایمان ٹیم