Mastung News Updates

Mastung News Updates media

*مستونگ**اے موت تجھے کیوں موت نہیں آتی**7اکتوبر سیاہ ترین دن یہ دن زندگی بھر ہم سے بھولا نہیں جائیگا..😭*شہید یوسف جان لہ...
06/10/2024

*مستونگ*
*اے موت تجھے کیوں موت نہیں آتی*
*7اکتوبر سیاہ ترین دن یہ دن زندگی بھر ہم سے بھولا نہیں جائیگا..😭*

شہید یوسف جان لہڑی (منجھو) 4اپریل 1979کو کلی گلقنڈ مستونگ میں غلام حیدر لہڑی کے گھر پیدا ہوئے.. انہوں ابتدائی تعلیم کلی محمدشہی بوائز ہائی سکول سے حاصل کی.......
انہوں زمانہ طالب علمی سے بلوچ قوم پرستانہ سیاست میں حصہ لینے شوقین تھا...
ابتدائی سیاست کا آغاز بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے شروع کیا..
بعد میں راہشون سردار عطاءاللہ خان کی بلوچستان و بلوچ قوم کےلیے مخلصی کے ساتھ سیاسی جدوجہد کی پاداش میں انکا پیروکار بن گیا...
اور بلوچستان نیشنل پارٹی سے اپنے قوم پرستانہ سیاست کا آغاز کردیا...
وہ ایک نڈر بہادر انسان و شخصیت کے مالک تھا..
وہ بلوچستان نیشنل پارٹی پر آنے والےہر مشکلات سختی وسوری،خوشی و غم میں سیسہ پلائی دیوار بن کر پارٹی کی دفاع میں بلالچ و مقاصد کھڑا رہتا تھا...
اسکی مخلصی کی واضح مثال اس نے تا شہادت کسی بھی قسم کے پارٹی سے مراعات لینے کی لالچ کی اور نہ ہی اپنے کسی فیملی ممبران کےلیے مراعات لینے کی کوشش کی...
اور وہ ہمیشہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے اس سہہ رنگ کے جھنڈے کی سربلندی کےلیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر بڑی ایمانداری و مخلصی کے ساتھ پارٹی کی ہر پروگرام کو کامیاب بنانے کےلیے پرجوش کوششیں کرکے کامیاب بناتا تھا....
وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہ چکا تھا..
اور وہ بازار یونین کے صدر و جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدوں پر بھی اپنے زمہ داریاں بڑی ایمانداری و احسن طریقے سے سرانجام دیتا تھا....
شہید کا سپورٹس سے لگاو بھی بہت تھا.انکا اپنا بھی تین فٹبالز کلب کے ساتھ وابستگی تھی انکا علاقے میں سپورٹس کے حوالے سے کارکردگی بھی بےحد اطمینان بخش تھا.. اور وہ
ڈی ایف اے مستونگ کے سینئر نائب صدرو خازن سمیت مختلف عہدوں پر بھی فائز رہ چکا تھا..
شہید محمد یوسف لہڑی کی صبر برداشت، ایمانداری، پیار و محبت، مخلصی اور اسکے گزرے ہوئے دنوں کو دوستوں کے ساتھ ہمیشہ اچھے انداز میں یاد کرکے افسردہ ہو جاتے ہے..

پارٹی کے سارے دوست گواہ انہوں کبھی بھی بلیک میلنگ لالچ دھوکہ دہی کی سیاست نہیں کیے...
1998میں جب بلوچستان نیشنل پارٹی اقتدار میں آئے وہ پر بھی اپنی زات و زاتی مفادات کی خاطر کسی بھی قسم کے مراعات کو حاصل کرنے کےلیے اپنی جدوجہد تیز نہیں کیا...
اور وہ ہمیشہ کی طرح سردار عطاءاللہ خان مینگل اور سردار اختر جان مینگل کے ہر اس اعلامیہ پر بلاغرض و مقاصد لبیک کہہ کر انکے شانہ بشانہ کھڑا رہتا تھا....
مشرف کے دور میں پارٹی ورکروں کے خلاف ایکشن لینے کے دوران شہید یوسف لہڑی نے اپنے جان ہتھیلی پر رکھکر پارٹی کی دفاع اور قائد کی گرفتاری کے خلاف ہر احتجاج میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتا رہا....
مستونگ کے باشعور عوام ہمیشہ اپنے ایسے مخلص سیاسی ورکر کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہویے. انکو انکے قربانیوں کے بدولت لال سلام پیش کرتے ہیں....
ہمیشہ کی طرح اس خونی قومی شاہراہ نے ہم سے ہمارا ایک نایاب ہیرا چھین کر ہمیشہ ہمیشہ کےلیے جدا کردیا...

اور وہ 7اکتوبر 2018کے دن رات 7بجے کی وقت لکپاس کے قریب غنجہ ڈوری کے مقام پر ایک روڈ حادثہ میں جام شہادت حاصل کرکے ہم سے ہمیشہ ہمیشہ کےلیے جدا ہوگئے..
اور اس طرح بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے ایک اور مخلص نظریاتی سیاسی ورکر اور مستونگ کے عوام ایک سچا ایماندار صبر و برداشت تحمل اور خیر خواہ انسان کی پیار و محبت سے محروم ہوگئے...
اسطرح مستونگ کے غیرت مند باشعور عوام شہید یوسف جان لہڑی کی قربانیوں خیرخواہی کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے مستونگ کی تاریخ میں ہمیشہ کےلیے سنہری الفاظ میں لکھا اور پڑھا جائیگا...
اسی سلسلے میں 7اکتوبر شہید یوسف جان لہڑی کی چھٹی6 برسی نہایت عقیدت و احترام سے انکے رہائش گاہ پر قرآن خوانی کرکے منایا جائیگا....
تمام دوست شہید یوسف جان لہڑی کو اپنے خصوصی دعاوں میں یاد رکھے... وسلام
(*تحریر انجینیئر امیرجان*)

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ**انتہائی افسوسناک خبر**کوئٹہ**بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی لیبر سیکرٹری موسی...
06/11/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ*

*انتہائی افسوسناک خبر*

*کوئٹہ*
*بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ کے چھوٹے بھائی بی این پی کے سینئر رہنما کامریڈ عیسی خان لہڑی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے بقضائے الہی انتقال کرگئے ہے....*
*نماز جنازہ آج رات ٹھیک 12 کلی نیک محمد لہڑی برمہ ہوٹل پر ادا کی جائیگی....*

محمّد حسنی ہاؤس مستونگ :- میر عبداللطیف محمّد حسنی میر شہباز خان محمّد حسنی میر امیر جان محمّد حسنی کے بھائ  میر عبد الغ...
03/11/2023

محمّد حسنی ہاؤس مستونگ :-

میر عبداللطیف محمّد حسنی میر شہباز خان محمّد حسنی میر امیر جان محمّد حسنی کے بھائ
میر عبد الغفور محمد حسنی کے شادی خانہ آبادی کے موقع پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکٹری حضرت مولانا عبدا لغفور حیدر ی صاحب سردار زدہ میر عارف جان محمّد حسنی نواب زادہ شاہ دین شاہوانی نواب زادہ شاہنواز خان شاہوانی سردار الیار خان بدوزئ سردار عبدالقیوم شاہوانی میر گل جان محمّد حسنی حافظ خلیل احمد سارنگزئ ڈاکٹر فاروق محمّد حسنی سردار زادہ میر شاہجہاں گر گناڑی سردارزادا میر عطاہ محمّد مینگل سردار زادہ میر عرفان مینگل سردار خان زمان پركانی میر زرک محمّد حسنی سردار زادہ میر یاسر منیگل میر صدام بنگلزی میر جمیل لہڑی میر جلیل محمد شہی حاجی میر انور شاہوانی رئیس غلام حیدر دہوار ٹکری اللّه گل محمّد حسنی ٹکری محمّد عمر محمّد حسنی میر جاوید محمد حسنی نائب مصطفیٰ محمد حسنی حاجی میر اسلم شاہوانی صدر آئل ٹینکر اسسوسیشین حاجی داؤد کرد حاجی میر عطا۶ محمّد بنگلزئ رئیس یاسر عرفات سارنگزئ صدر پمپ اسو سیشین قیام الدین اغا انچارج پی اسیس او ڈپو اکرم صاحب محمّد حسنی حافظ محمّد ابراھیم لہڑی میر مجیب شاہوانی میر غلام رسول مینگل ہندو پنچاہت کے ممبرز و دیگر نے شرکت کی ۔

18/10/2023

پریس کانفرنس

مستونگ حافظ محمد اسحاق پندرانی کی دختر، اہلیہ اور اہل خانہ سراوان پریس کلب میں حافظ محمد اسحاق پندرانی کے بازیابی کیلئے پریس کانفرنس کررہےہیں

17/10/2023

‏خضدار: وڈھ کلی فتح محمد زرچین میں گرنیڈ پھٹنے سے ایک زخمی بچے ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے.

17/10/2023

‏خضدار: وڈھ کلی فتح محمد زرچین میں ناکارہ گرینڈ سے پھٹنے سے 10 بچے زخمی، بچے گرینڈ کے ساتھ کھیل رہے تھے۔
چار شدید زخمیوں کو خضدار شہر منتقل کیا جارہا تھا کہ ایمبولنس بھی حادثے کا شکار ہوگئی۔

*سردار زادہ جاوید عزیز لہڑی کی سربراہی ہمارے لیے باعث فخر ہیں....* *سردار زادہ کی ہمت جرات بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں.....
22/09/2023

*سردار زادہ جاوید عزیز لہڑی کی سربراہی ہمارے لیے باعث فخر ہیں....*

*سردار زادہ کی ہمت جرات بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں....*
*خوش قسمت قبیلوں کو ایسے بہادر نڈر سربراہ نصیب ہوتا ہیں...*
*سردازادہ نے جس بہادری دیدہ دلیری سےکچھی میں اپنے قبیلے کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہا...*
*ہمارے لئیے باعث فخر..*
*ہم امید رکھتے ہیں سردازادہ جاوید جان ایسے ہی اپنے قوم کی ہر دکھ درد میں شامل ہوکر ہمارے رہنمائی کرینگے....*
*عبدالرزاق لہڑی*

20/09/2023

*‏پیٹرول مہنگا ہونے سے ڈاکو بھی پریشان۔*
🙊😂

*ڈاکو دوکان سامان لوٹ کر بھاگنے کو تھے کہ اچانک ان کی موٹرسائیکل کا پیٹرول ختم ہو گیا۔*

*بالآخر دھکے لگا کر موٹرسائیکل گھسیٹنے کی کوشش میں لوگوں نے ان کو پکڑنے کی تیاری پکڑ لی۔*

14/09/2023

بریکنگ نیوز
مستونگ چوتو کے مقام پر گاڑی کی قریب بم دھماکہ دھماکہ میں متعدد افراد زخمی جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید معلومات جاری

مستونگ؛ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق وزیر صحت حافظ حمد اللہ سمیت 4 افراد دھماکے میں زخمی

مستونگ؛ حافظ حمد اللہ ایک جلسے میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ انکے قافلے پر دھماکا ہوا

مستونگ؛ تمام زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے، ہسپتال ذرائع

بریکنگ نیوزمستونگ چوتو کے مقام پر  گاڑی کی قریب بم دھماکہ دھماکہ میں متعدد افراد زخمی جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید ...
14/09/2023

بریکنگ نیوز
مستونگ چوتو کے مقام پر گاڑی کی قریب بم دھماکہ دھماکہ میں متعدد افراد زخمی جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید معلومات جاری

مستونگ؛ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق وزیر صحت حافظ حمد اللہ سمیت 4 افراد دھماکے میں زخمی

مستونگ؛ حافظ حمد اللہ ایک جلسے میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ انکے قافلے پر دھماکا ہوا

مستونگ؛ تمام زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے، ہسپتال ذرائع

جعفرآباد: مقتول امداد جویہ کی لاش جعفرآباد پولیس نے ورثہ سے لاٹھی چارج کرکے چھین لیاجعفرآباد:احتجاج کرناجمہوری حق ہے لیک...
05/08/2023

جعفرآباد: مقتول امداد جویہ کی لاش جعفرآباد پولیس نے ورثہ سے لاٹھی چارج کرکے چھین لیا

جعفرآباد:احتجاج کرناجمہوری حق ہے لیکن جعفرآباد پولیس بااثرشخصیات کے آگے بے بس

جعفرآباد:پولیس نے امدادجویہ کی لاش ورثہ سے چھین کرتدفین کیلئے اوستہ محمدمنتقل کردیا

لاش کے ہمراہ احتجاج کرنیوالے تمام مرد اور خواتین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا تمام ٹرانسپورٹ اور مسافروں کوروک دیا

کوریج کیلے جانیوالے میڈیااور سوشل ورکرزکی موبائل چھین کرتوڑ دیے.
تمام دوست اس پوسٹ کو شیئر کری!۔۔

*چیف آف ساروان سرسرداران نواب محمداسلم خان رئیسانی،اور سینئر سیادت دان نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی وڈھ کی مسئلے ...
24/07/2023

*چیف آف ساروان سرسرداران نواب محمداسلم خان رئیسانی،اور سینئر سیادت دان نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی وڈھ کی مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔۔۔*

*عبدالرزاق لہڑی*

*مستونگ/عبدالرزاق لہڑی نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف آف سراوان سرسرداران نواب محمد اسلم خان رئیسانی،اور نوابزادہ الحاج میر لشکری خان رئیسانی کی طرف سےوڈھ تنازعہ کے حل کیلئے پر خلوص کاوشوں اور جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ نواب صاحب ایک انتہائی قابل احترام اور قداور شخصیت ہے جنگ بندی کرانے پر انکی خدمات قابل قدر ہیں۔جنہوں نے اس پیچیدہ اور سنگین مسئلے میں اپنا اہم کردار ادا کرکے جنگ بندی کرواکے مسئلے کی حل کےلیئے کوشش لائق تحسین ہیں۔۔۔انہوں نے کہا کہ نواب صاحب کی مدبرانہ وسیع تر سوچ نے بلوچستان میں خانہ جنگی کی ماحول پیدا کرنے کی کوشش ناکام بنادیں ہیں۔۔۔ہم امید کرتے ہیکہ نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور انکے رفقاء وڈھ کے اس سنگین مسلے کو بہت جلد حل کرکے ختم کردینگے۔۔۔۔*

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mastung News Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share