29/05/2026
🌿 ہز ہائینس نواب آف جوناگڑھ، نواب علی مرتضٰی خانجی صاحب نے ایشوریہ سندھی جونیجو جماعت کے سابق صدر اور معروف سماجی ورکر محترم جناب محمد علی جونیجو (مموں بھائی) مرحوم کی فاتحہ خوانی (سوئم) میں شرکت کی۔
مموں بھائی مرحوم ایک نہایت مخلص، وفادار، ملنسار اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے، جو ہمیشہ لوگوں کے دکھ درد میں شریک رہتے تھے۔ ان کی خدمات اور محبت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین 🤲