Baldia Updates

Baldia Updates Baldia Updates is a digital platform that covers News, & Infotainment across Pakistan and beyond
(1)

23/09/2025

یوسی 8 ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی امیدوار فیصل برائے وائس چیئرمین موسیٰ کی حمایت میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کیماڑی کی جانب سے شاندار ریلی نکالی گئی ریلی میں ایم پی اے لیاقت علی آسکانی اور ایم پی اے آصف موسیٰ سمیت دیگر رہنماؤں کی شرکت

23/09/2025

یوسی 8 الیکشن کی گہما گہمی ، پی ٹی آئی رہنما سربلند خان کی قیادت میں پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں شاندار ریلی

ماہر  امراض قلب  SICVD ڈاکٹر ملک نوید کی خدمات کا اعتراف ، بہترین ڈاکٹر قرارکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے...
22/09/2025

ماہر امراض قلب SICVD ڈاکٹر ملک نوید کی خدمات کا اعتراف ، بہترین ڈاکٹر قرار

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر ملک نوید کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی اینڈ ویسکیولر ڈیزیز (SICVD) کی جانب سے "بیسٹ ڈاکٹر" کا اعزاز دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ملک نوید کا تعلق بلدیہ ٹاؤن میں مقیم میانوالی سے تعلق رکھنے والی اعوان برادری کے ایک علمی گھرانے سے ہے۔ اس سے قبل وہ ایک طویل عرصے تک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز (NICVD) میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں ان کی بہترین کارکردگی اور مریضوں کے علاج میں غیر معمولی محنت کو ہمیشہ سراہا گیا۔

ماہرین کے مطابق ڈاکٹر ملک نوید دل کے امراض کے علاج میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے مریضوں سے اخلاقی رویے اور خدمت کے جذبے کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن کے مقامی رہائشی اس اعزاز کو علاقے کے لیے فخر قرار دے رہے ہیں اور ڈاکٹر نوید کو "بلدیہ ٹاؤن کا اثاثہ" قرار دے رہے ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ملک نوید کی کامیابیاں نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہیں اور وہ بلدیہ ٹاؤن کا نام روشن کر رہے ہیں۔

22/09/2025

یوسی 8 بلدیہ ٹاؤن: پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت،۔

بلدیہ ٹاؤن سعیدآباد میں شاہراہِ علی پر "شاہراہِ کپتان" کا بورڈ نصب، ٹاؤن انتظامیہ لاعلمکراچی: بلدیہ ٹاؤن کے مصروف کاروبا...
22/09/2025

بلدیہ ٹاؤن سعیدآباد میں شاہراہِ علی پر "شاہراہِ کپتان" کا بورڈ نصب، ٹاؤن انتظامیہ لاعلم

کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے مصروف کاروباری مرکز سعیدآباد شاہراہِ علی پر "شاہراہِ کپتان" کا بورڈ آویزاں کردیا گیا ہے۔ جب اس حوالے سے ٹاؤن انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نام کی تبدیلی سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ بورڈ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی عہدیدار نے ذاتی حیثیت میں لگایا ہے اور اس کا شاہراہ کے نام کی آفیشل تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

22/09/2025

بلدیہ ٹاؤن یوسی 8 ضمنی بلدیاتی الیکشن جماعت اسلامی کے امیدوار انجنیئر یاسر حیات کا خصوصی انٹرویو ۔

کراچی بلدیہ نمبر 2 پولیس چوکی کے قریب ٹریفک حادثہ، 34 سالہ محمد نعیم ولد لیاقت علی جاں بحق، لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر...
22/09/2025

کراچی بلدیہ نمبر 2 پولیس چوکی کے قریب ٹریفک حادثہ، 34 سالہ محمد نعیم ولد لیاقت علی جاں بحق، لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

راہِ حق پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار بیرسٹر حسنین علی چوہان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر سابق ...
22/09/2025

راہِ حق پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار بیرسٹر حسنین علی چوہان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی، اور نائب صدر کراچی پاکستان تحریک انصاف ملک سربلندخان، نائب صدر کراچی عصمت اللہ نیازی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

راہِ حق پاکستان کے ذمہ داروں نے یقین دلایا کہ الیکشن ڈے پر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

21/09/2025

بلدیہ ٹاؤن یوسی 8 ضمنی بلدیاتی الیکشن — پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل موسیٰ کا خصوصی انٹرویو

21/09/2025

بھارت سے شرمناک شکست کا ذمہ دار کون؟؟

زیارت: اغواکاروں کے ہاتھوں اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹا قتلزیارت کے علاقے زیزری سے دو ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے س...
21/09/2025

زیارت: اغواکاروں کے ہاتھوں اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹا قتل

زیارت کے علاقے زیزری سے دو ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) زیارت محمد افضل اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد افضل کو نامعلوم افراد نے بیٹے سمیت دو ماہ قبل زیزری سے اغوا کیا تھا۔ چند روز قبل اغوا کاروں نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے نے اپنی رہائی کے لیے حکومت سے اپیل کی تھی۔

بلوچستان حکومت نے اس واقعے کے بعد اغوا کاروں کا سراغ لگانے اور ان کی گرفتاری پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا، تاہم اغوا کاروں نے دونوں مغویوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

یہ افسوسناک واقعہ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور ریاستی اداروں کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

21/09/2025

فخر زمان کیچ آؤٹ
تھرڈ ایمپائر کا فیصلہ
درست ہے یا غلط ؟

Address

Karachi

Telephone

+923212683185

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baldia Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Baldia Updates:

Share