Yasin Times

Yasin Times Yasin Times

یاسین ٹاٸمیز


Yasin Times is a dynamic page dedicated to showcasing the lastest updates from Gilgit Baltistan. Yasin Times

We highlight the region’s cultural richness, social issues, and development progress. We urge everyone to follow, like &Share. The Objective of Yasin Times is to bring information related to the region unique cultural, natural and Social heritage into the global knowledge mainstream. The political, economic and other social issues of the region are also highlighted and discussed on Yasin Times.

بوبر کے منتظمین اور کھلاڑیوں کا شکریہ، جنہوں نے آج مہمان نوازی کی نئی مثال قائم کی۔ امید ہے یہی مہمان نوازی آپ ہر آنے وا...
18/09/2026

بوبر کے منتظمین اور کھلاڑیوں کا شکریہ، جنہوں نے آج مہمان نوازی کی نئی مثال قائم کی۔ امید ہے یہی مہمان نوازی آپ ہر آنے والے مہمان کے ساتھ بھی جاری رکھیں گے۔

اور جناب شفقت انقلابی صاحب، اس معاملے پر آپ کی خاموشی تشویشناک ہے۔ حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ جو چند لڑکے اس بدتمیزی پر اتر آئے ہیں، متعلقہ ادارے ان کے خلاف ایکشن لیں اور ایف آئی آر درج کریں، تاکہ آئندہ کسی بھی ٹیم کے ساتھ، چاہے وہ یاسین کی ہو، ہنزہ کی ہو یا گلگت کی، کسی کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہ ہو۔

اور یاسین والو! اس سے سبق سیکھ لو۔ کل کو آپ کے گھر میں بھی کوئی کھیلنے آئے گا، آپ لوگ ان کی اچھی مہمان نوازی کرنا، نہ کہ اس طرح کی گھٹیا حرکتیں۔ اپنی مہمان نوازی کو مرتے دم تک قائم رکھیں۔
Punial Valley
Yasin Times

انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج پونیال میں جو واقعہ پیش آیا وہ کھیل کے جذبے کے سراسر منافی ہے۔یاسین کے نوجوان...
17/09/2026

انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج پونیال میں جو واقعہ پیش آیا وہ کھیل کے جذبے کے سراسر منافی ہے۔
یاسین کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ قابلِ مذمت ہے۔ یاسین کی سرزمین نے ہمیشہ پورے گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کو دل سے عزت دی ہے۔
ہم توقع رکھتے ہیں کہ پونیال کے ذمہ دار کھلاڑی اس غیر اخلاقی رویے پر یاسین کے کھلاڑیوں سے معذرت کریں گے۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

Ghizer Valley Gilgit Baltistan Yasin premier league - YPL Yasin Football League Yasin Sports & Wellness Society Ghulam Muhammad
یاسین ٹائمز

میری تمام یاسین کے عوام سے گزارش ہے کہ تبدیلی نہیں آ سکتی جب تک آپ اپنے حقوق کے لیے متحد نہیں ہوں گے۔ ہمارا اور ہم سب کا...
15/09/2026

میری تمام یاسین کے عوام سے گزارش ہے کہ تبدیلی نہیں آ سکتی جب تک آپ اپنے حقوق کے لیے متحد نہیں ہوں گے۔ ہمارا اور ہم سب کا بہت ہی پیچیدہ مسئلہ گوپس تا یاسین ریسٹ ہاؤس تک روڈ کا ہے۔

اس وقت کام کی رفتار کو محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے تیز کیا ہے۔ یہ روڈ آج کے لیے نہیں بن رہا، یہ آپ کے مستقبل کے لیے بن رہا ہے۔ روڈ کے کام میں ہر یاسین کے فرد کی ذمہ داری ہے کہ کام کے معیار اور مضبوطی پر توجہ رکھے۔

یہ پراجیکٹ 49 کروڑ روپے کا ہے جو عوامی بجٹ سے بن رہا ہے۔ اس لیے محکمہ کی کارکردگی پر بھی بروقت اور محتاط انداز سے نظر رکھیں۔

ہماری کسی فرد سے ذاتی رنجش نہیں ہے، بلکہ ہمیں دیانت داری اور سچائی کو مدنظر رکھنا ہے۔ منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی اور عوام کے بہتر فیصلہ نہ کرنے کی وجہ سے یاسین کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ہمیں علاقے کی بہتر ترقی کے لیے مثبت سوچ کو فروغ دینا ہے۔ روڈ، بجلی، پانی کسی مخصوص عقیدے، نسل یا ذات کے لیے ضرورت نہیں ہوتے، بلکہ یہ سب یاسین کے رہائشیوں کی بنیادی ضرورت ہیں۔

ہماری کوش اجتماعی فائدے کے لیے ہو رہی ہے، نہ کہ سوشل میڈیا پر اپنی تشہیر کے لیے۔ لہٰذا جو عوام کے حقوق کی بات کرتا ہے وہ دکھاوا نہیں کرتا۔ ہماری خاموش کوشش سے ان شاءاللہ علاقے کو فائدہ ہو گا۔

یاسین میں جتنے بھی ترقیاتی پراجیکٹس زیر التوا ہیں، ان کی نشاندہی کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ الیکشن کے دنوں میں ایک ہاتھ میں سورج اور دوسرے ہاتھ میں چاند دینے والوں کو پہچان لیں۔ ہم جس حال میں ہیں، اسی حال میں کوشش کرتے رہیں گے۔

لومڑی کی چال چلنے والوں کی ادائیں آپ کو سمجھ آنی چاہییں۔ قول و فعل میں تضاد رکھنے والوں کو پہچان کر زندگی گزاریں۔

اللہ پاک سب کا حامی و ناصر ہو۔

*گوہر شاہ ایڈوکیٹ*
صدر، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن غذر
سابق امیدوار، جی بی اے - گلگت بلتستان اسمبلی
حلقہ 21، غذر-3، یاسین سمال
یاسین ٹائمز

اپر درکوت  بوحریک نالہ میں مبینہ طور پر کچھ غیر مقامی افراد کی جانب سے قدرتی جڑی بوٹیوں کو بڑے پیمانے پر جمع کیا جا رہا ...
14/09/2026

اپر درکوت بوحریک نالہ میں مبینہ طور پر کچھ غیر مقامی افراد کی جانب سے قدرتی جڑی بوٹیوں کو بڑے پیمانے پر جمع کیا جا رہا ہے، جس سے علاقے کے قدرتی ماحول اور نباتاتی نظام کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ان افراد میں بعض کا تعلق چلاس اور کوہستان سے بتایا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ لوگ مقامی افراد کو پیسوں کا لالچ دے کر علاقے میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ قدرتی جڑی بوٹیوں کے ساتھ ساتھ قیمتی پتھروں اور دیگر معدنیات کو بھی نکالنے کی اطلاعات ہیں۔
اگر یہ سرگرمیاں بغیر کسی قانونی اجازت اور نگرانی کے جاری رہیں تو یہ نہ صرف علاقے کے قدرتی وسائل بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک بڑا نقصان ثابت ہو سکتی ہیں۔
ہم ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات، محکمہ معدنیات اور متعلقہ حساس اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، بوحریک نالہ میں ہونے والی سرگرمیوں کی تحقیقات کی جائیں اور درکوت چوکی پر آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی مؤثر نگرانی اور چیکنگ یقینی بنائی جائے، تاکہ قدرتی وسائل کی غیر قانونی منتقلی اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی روک تھام ہو سکے۔
یہ کسی مخصوص علاقے یا برادری کے خلاف بات نہیں، بلکہ درکوت کے قدرتی وسائل اور ماحول کے تحفظ کا مسئلہ ہے۔
قدرتی جڑی بوٹیاں، قیمتی پتھر اور معدنیات ہمارے علاقے کی امانت ہیں؛ ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Source by: Hundur Valley
-
-
یاسین ٹائمز

چیف انجینئر نے عدالت میں پیش ہو کر بیان حلفی دیا کہ وہ گوپس یاسین روڈ پر ہفتہ وار بنیادوں پر اسفالٹ کا کام شروع کروائیں ...
14/09/2026

چیف انجینئر نے عدالت میں پیش ہو کر بیان حلفی دیا کہ وہ گوپس یاسین روڈ پر ہفتہ وار بنیادوں پر اسفالٹ کا کام شروع کروائیں گے اور اس کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائیں گے۔ انہوں نے اس تمام کام کی ذمہ داری بھی قبول کی۔
ان شاءاللہ جلد ہی روڈ پر ترکول کا کام شروع کر دیا جائے گا- ہم شکریہ ادا کرتے ہیں تمام وکلا براداری کا جو دن رات محنت کرتے ہیں ۔
جناب گوہر ایڈوکیٹ
جناب کریم اللہ خان ایڈوکیٹ
جناب جاوید ایڈوکیٹ
جناب کریم ایڈوکیٹ صاحب
جناب شیر زمان ایاڈوکیٹ
آپ سب کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں واقع آپ سب داد کے مستحق ہیں
-
-
یاسین ٹائمز

نوجوان سیاسی رہنما شیر نادر شاہی کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے ملاقاتگلگت( پ ر) نوجوان سیاسی رہنما شیر...
13/09/2026

نوجوان سیاسی رہنما شیر نادر شاہی کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے ملاقات

گلگت( پ ر) نوجوان سیاسی رہنما شیر نادر شاہی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس دوران پی پی پی بلتستان کے رہنما سید نذر کاظمی بھی موجود تھے ۔ جس میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال سمیت ضلع غذر اور بالخصوص یاسین کے عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران یاسین میں سڑکوں، بجلی، پانی، صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات سمیت عوامی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ شیر نادر شاہی نے یاسین کے عوام کو درپیش مختلف مشکلات اور علاقے کی تعمیر و ترقی سے متعلق امور وزیراعلیٰ کے سامنے رکھے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے دورِ حکومت میں گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کی طرح یاسین کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔
وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان متحد ہو کر قومی دھارے میں شامل ہوں اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مثبت سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اس حوالے سے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
شیر نادر شاہی نے وزیراعلیٰ کی جانب سے یاسین سمیت گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی۔ ملاقات میں علاقے کی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر مزید مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
زرائع ۔

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہےبڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا۔معروف اسماعیلی عالم  الواعظ وزیر فدا علی...
08/09/2026

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا۔

معروف اسماعیلی عالم الواعظ وزیر فدا علی ایثار انتقال کر گئے
لاہور معروف اسماعیلی عالم، مصنف اور الواعظ وزیر فدا علی ایثار لاہور میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین گلگت میں کی جائے گی۔
وزیر فدا علی ایثار متعدد کتب کے مصنف تھے اور گلگت بلتستان میں بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی فہم و شعور اور معاشرتی اتحاد کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

مرحوم کی علمی و سماجی خدمات کے اعتراف میں اسماعیلی مسلمانوں کے 49ویں موروثی امام، مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم نے انہیں اعزازی لقب وزیر سے نوازا تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت لاہور سے گلگت لائی جائے گی۔ نمازِ جنازہ 8 ستمبر کو شام تقریباً 4 بجے کونوداس، گلگت میں شاہ کریم ہاسٹل گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

مورخہ: 7 ستمبر 2026  مقام: گلگت بلتستان چیف کورٹ، گلگتآج مورخہ 7 ستمبر 2026 کو گلگت بلتستان چیف کورٹ میں "گوپس تا یاسین ...
07/09/2026

مورخہ: 7 ستمبر 2026
مقام: گلگت بلتستان چیف کورٹ، گلگت

آج مورخہ 7 ستمبر 2026 کو گلگت بلتستان چیف کورٹ میں "گوپس تا یاسین ریسٹ ہاؤس" تک روڈ کی تعمیر کے حوالے سے دائر رِٹ پٹیشنز پر سماعت ہوئی۔

معزز عدالت نے ٹھیکیدار کو ایک ہفتے کے اندر روڈ کی میٹلنگ کا کام بروقت مکمل کرنے کا واضح حکم صادر فرمایا۔
ساتھ ہی محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر سمیت دیگر ذمہ دار افسران کو آئندہ ہفتہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی گئی۔

سماعت کے دوران گوپس تا یاسین ریسٹ ہاؤس روڈ کے علاوہ مجموعی غذر روڈ کے مسائل پر بھی تفصیلی بحث کی گئی۔

اس اہم عدالتی کاروائی میں ضلع غذر کے تمام معزز وکلاء نے بھرپور شرکت کی۔
ہم تمام وکلاء صاحبان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اسی طرح معزز گلگت بلتستان چیف کورٹ کا بھی درخواست گزاروں کے موقف کو سن کر فوری احکامات جاری کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

منجانب:
گوہر شاہ ایڈوکیٹ
صدر، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن غذر

دو قومی نظریہ!Jaa nokeraat dayaa Maa thous ahtijaj ating Morong Festival .
06/09/2026

دو قومی نظریہ!

Jaa nokeraat dayaa Maa thous ahtijaj ating Morong Festival .

05/09/2026

فوری اپیل - یاسین برکلتی،

یاسین برکلتی ہسپتال کے ساتھ نصب بجلی کا ٹرانسفارمر اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔

یہ ٹرانسفارمر مکمل طور پر خراب حالت میں ہے۔ اوپر کی مین تاریں جل چکی ہیں، کنکشن ننگے اور انتہائی خطرناک طریقے سے لٹک رہے ہیں۔

ہم حکومتِ، تبدیلی سرکار اور متعلقہ ادارے سے مودبانہ گزارش کرتے ہیں کہ انسانی جانوں کے تحفظ کی خاطر اس کا فوری نوٹس لیا جائے۔ ورنہ کسی بھی وقت شارٹ سرکٹ، آگ لگنے یا دھماکے سے بڑا جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے۔
۔
۔
یاسین ٹائمز

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasin Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yasin Times:

Shortcuts

Share