26/08/2026
پاکستان پیپلز پارٹی نے سانحہ پمز پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے استعفےکا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ پمز اسپتال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ14نومولودوں کی موت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے، جن کی امیدوں کے چراغ روشن ہوتے ہی بجھادیےگئے، وہ بےبس باپ انصاف مانگ رہے ہیں، مائیں بچوں کو 9ماہ کوکھ میں کسی غفلت کا شکار ہونےکے لیے نہیں رکھتیں۔
رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پمز اسپتال میں میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ فائر ٹینکس میں پانی نہیں تھا، ڈاکٹرز نہیں تھے،گیٹ بند تھے، ہم یہاں سیاست کرنے نہیں آئے لیکن ہماری ذمہ داری ہے واقعے پر پوچھا جائے، ذمہ دار وزیرکو خود استعفیٰ دینا چاہیے۔