25/10/2022
ہم کو نہیں معلوم کن شر پسند عناصر کو جے ڈی سی کے فلاحی کاموں سے تکلیف ہے اور سارا سال سازشوں کے زریعے عوام کو گمراہ کرتے رہتے ہیں ابھی ہماری نظر سے یہ ایک نئی سازش گزری ہے جس میں جھوٹی سہ ماہی رپورٹ یعنی تین ماہ کی رپورٹ نام لکھا گیا ہے اور چھ ماہ کی جھوٹی کارکردگی چھاپ کر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے ۔کراچی میں فری ڈالیسز سینٹرز ہوں یا کووڈ 19 میں
روزآنہ 30,000 بورے راشن کی تقسیم کوئی نا کوئی جھوٹی سازش جاری رہی آج کے جب متاثرین سیلاب کے لئیے لاکھوں بورے راشن ،لاکھوں مچھر دانیاں ،ہزاروں خیمے ،کروڑوں کی ادویات سیکڑوں ٹرک ریڈی فوڈ متاثرہ علاقوں میں کچن ،کیش کی تقسیم جاری ہے تو پھر ایک نئی سازش شروع انشاء اللہ ان سازشی عناصر کے خلاف جلد قانونی کاروائی کی جائے گی اور جے ڈی سی کے فلاحی کام جو کے بلا تفریق رنگ نسل مزہب و مسلک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر کئیے جائیں گے انشاء اللہ
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجیے