13/08/2022
*جامعہ سندھ نے مون سون کی شدید بارشوں کی وجہ سے موسم گرما کی تعطیلات میں 19 اگست تک توسیع کردی*
جامشورو: (پریس ریلیز) مون سون کی شدید بارشوں کی وجہ سے جامعہ سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات 19 اگست 2022 تک بڑھا دی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری، جس کے مطابق سندھ یونیورسٹی اب 22 اگست 2022ء کو کھلے گی یہ فیصلہ مختلف کیمپسز کے پرو وائس چانسلرز/فوکل پرسنز اور جامعہ سندھ کے مختلف فیکلٹیز کے ڈینز کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے کی، گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے بعد جامعہ سندھ کے تمام سینٹرز/انسٹی ٹیوٹ/شعبے اور کیمپس 19 اگست تک بند رہیں گے، دریں اثناء انتظامی عملہ اور افسران معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے اور ڈائریکٹرز اور چیئرپرسن بھی ہفتے میں دو بار یعنی پیر اور منگل کو اپنے دفاتر میں حاضر ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف فیکلٹیز کے ڈین معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹیوں پر موجود رہیں گے۔