30/11/2024
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع ساؤتھ کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع ساؤتھ کا عملہ سندھ حکومت کو ماموں بنانے کے لئے نمائشی ڈیمولیشن کرنے لگا۔
ایم این اے لیاری نبیل گبول کے غیر قانونی تعمیرات روکنے کے احکامات بھی ردی کی ٹوکری کے نذر
ضلع ساؤتھ کے علاقہ لیاری ٹاؤن میں واقع پلاٹ نمبر پانچ اولڈ نمبر K-4/A شیٹ نمبر 3 موسی لین ضلع ساؤتھ پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تاحال جاری
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع ساؤتھ کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ کے تحت بیسمنٹ گراؤنڈ پلس تھری کی منظوری دی گئی تھی مگر بلڈر نے عملہ کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات جاری رکھی ھوئی ھیں جسے ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے
زرائع کے مطابق ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ساؤتھ فی چھت پر 20 لاکھ روپے وصول کر رھے ھیں جبکہ غیرقانونی میزنائن فلور پر قائم کئے جانے والے غیرقانونی دوکانوں کا بھتہ علحیدہ سے وصول کیا جائیگا
سندھ حکومت کی واضح ھدایت ھیں کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے مگر ضلع ساؤتھ کا عملہ چھوٹے موٹے بلڈرز کے خلاف تو متحرک ھے لیکن بلڈرز مافیا کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات پر ضلع ساؤتھ کے افسران و عملہ کا مجرمانہ خاموشی اختیار کرنا ادارے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
وسیم احمد عباسی
لائیو نیوز 24 /7 کراچی