18/10/2025
حیدرآباد میں دو پیٹرول پمپس سیل — لیکن اصل سوالات تو ابھی باقی ہیں! 🤔⛽
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے فردوس پمپ اور بائیکو پمپ (حیدر چوک) کو زائد قیمت وصول کرنے پر سیل کر دیا — اچھی بات ہے…
لیکن عوام صرف کارروائی نہیں چاہتی، جواب بھی چاہتی ہے!
سوالات یہ ہیں:
❓ یہ لوٹ مار کب سے چل رہی تھی اور کتنے کروڑ روپے عوام کی جیب سے نکلوائے گئے؟
❓ کیا انتظامیہ کو پہلے کچھ پتا نہیں تھا — یا سب کچھ "نظرانداز" کیا جا رہا تھا؟
❓ کیا صرف دو پمپ ہی قصوروار تھے یا باقیوں پر بھی نظرِ کرم جاری ہے؟
❓ سیل کرنے کے بعد کیا ان مالکان پر جرمانہ یا قانونی کیس بھی ہوگا، یا چند دن بعد دوبارہ کھول دیے جائیں گے؟
❓ جن لوگوں نے زائد پیسے دیے — کیا ان کی رقم واپس کرائی جائے گی؟
❓ کیا آئندہ روزانہ کی بنیاد پر ریٹ کی چیکنگ ہوگی یا یہ بھی ایک ایک روزہ ڈرامہ تھا؟
❓ اس کارروائی کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی یا فائلوں میں دبا دی جائے گی؟
عوام صرف تالیاں نہیں بجائے گی — وہ حساب بھی مانگے گی!