08/09/2026
شام کے شہر لاذقیہ میں 1,000 حفاظِ قرآن کے اعزاز میں ایک انتہائی شاندار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شام کی وزارتِ اوقاف کے زیرِ اہتمام ہونے والی اس تاریخی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جس سے پورا میدان بھر گیا۔ سفید اور سیاہ لباس میں ملبوس ان خوش نصیب طالب علموں کے ڈسپلن اور ایمان افروز مناظر نے سوشل میڈیا پر لاکھوں دل جیت لیے ہیں اور دنیا بھر میں اس قرآنی محفل کی خوب پذيرائی کی جا رہی ہے۔