𝙺𝙰𝚁𝙰𝙲𝙷𝙸 𝙵𝙾𝙻𝙻𝙾𝚆𝙴𝚁𝚂

𝙺𝙰𝚁𝙰𝙲𝙷𝙸 𝙵𝙾𝙻𝙻𝙾𝚆𝙴𝚁𝚂 Social working , current affairs of Pakistan especially Karachi city

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں جہیز کے لالچ میں سسرالیوں نے بہو کو زندہ جلا دیا، مقتولہ نکی کے گھر والوں...
25/08/2025

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں جہیز کے لالچ میں سسرالیوں نے بہو کو زندہ جلا دیا، مقتولہ نکی کے گھر والوں نے بیٹی کو جہیز میں سب کچھ دیا مگر سسرالیوں کا لالچ ختم ہونے میں نہیں آ رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 میں نوئیڈا میں دو بہنوں نکی اور کنچن کی شادی ایک ہی گھر میں وپن بھاٹی اور روہت بھاٹی سے ہوئی تھی، جہیز میں دونوں بہنیں بہت سا قیمتی سامان زیور، نقد رقم اور گاڑیاں بھی لائی تھیں، مگر سسرالیوں کا لالچ کم نہیں ہورہا تھا۔

پاپا، دادی نے مما پر پیٹرول ڈالا، تھپڑ مارے، لائٹر سے آگ لگا دی: ماں کو جلتا دیکھنے والے بیٹے نے روداد سنا دی
وپن اور روہت بھاٹی دونوں بے روزگار بھائی اپنے والد کی کریانے کی دکان پر پلتے تھے، شادی میں لگژری گاڑی، قیمتی موٹر سائیکل، آدھا کلو سونا اور نقدی لینے کے باوجود وہ مطمئن نہیں ہوئے۔
شوہروں کی جانب سے کام نہ کرنے پر ان کی بیویوں نے اپنے بچوں کے مستقبل اور آزادی کے خواب کے لیے بیوٹی پارلر اور بوتیک کھولا تو دونوں بھائی اُن کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے لگے۔ یہی جھگڑوں کا سبب بنا اور بالآخر جمعرات کو نکی کو وحشیانہ انداز میں قتل کر دیا گیا۔
شروع میں سب ٹھیک تھا مگر بعد میں مطالبات بڑھتے گئے، نکی کے بچے کی پیدائش پر سسرالیوں کی جانب سے موٹر سائیکل مانگی گئی، جو نکی کے والدین نے انہیں دے دی۔
مقتولہ نکی کے رشتہ دار کے مطابق وپن شراب کا عادی تھا، ہر وقت جھگڑے کرتا رہتا اور ایک عورت سے ناجائز تعلق بھی رکھتا تھا، وہ نکی کو راستے سے ہٹانا چاہتا تھا، اسی لیے اسے زندہ جلا دیا۔
رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ نکی کے والد بھکاری سنگھ پَیلا کے پاس مرسڈیز کار تھی، جس کی فرمائش وپن کرتا تھا اور وہ ایک سال سے یہی کہہ رہا تھا کہ یا تو مرسڈیز دو یا 60 لاکھ روپے۔
آخر میں وپن اور اس کی ماں نے مل کر نکی 21 اگست کو نکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بیٹے کے سامنے اسے زندہ جلا دیا۔
متاثرہ خاتون کی بہن کی شکایت پر تھانے میں شوہر، ساس اور دیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں سے مقتولہ کا شوہر گرفتار ہو چکا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے

24/08/2025

ڈکی بھائی نے پرانی روسٹنگ ویڈیوز پر معافی مانگ لی
اور جوئے والی ایپس سے انجان ہونے کا اعتراف کر لیا

گر آپ کے اسمارٹ فون کی کالنگ اسکرین اچانک تبدیل ہوگئی ہے تو جانئے ایسا کیوں ہوا؟بہت سے اینڈرائیڈ صارفین اپنے فون کی کال ...
24/08/2025

گر آپ کے اسمارٹ فون کی کالنگ اسکرین اچانک تبدیل ہوگئی ہے تو جانئے ایسا کیوں ہوا؟

بہت سے اینڈرائیڈ صارفین اپنے فون کی کال اور ڈائلر کی سیٹنگز میں اچانک تبدیلی سے حیران ہیں۔

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ اپنے فون میں ہونے والی ان اچانک تبدیلیوں کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں جب کہ کچھ لوگ اس پر اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔۔

یہ تبدیلیاں صرف اینڈرائیڈ فونز پر کی گئی ہیں۔ چونکہ iOS فونز میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اس لیے ان فونز کا استعمال کرنے والوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
کچھ صارفین اسے 'ہیکنگ' سے جوڑ رہے ہیں، جب کہ بہت سے لوگوں نے شکوک کا اظہار کیا ہے کہ آیا یہ اپ ڈیٹ سرکاری اداروں کی نگرانی کا ذریعہ ہے۔ ۔
گوگل نے کہا کہ نئی ڈسپلے سیٹنگز میں بہت سی چیزیں تبدیل کی جا رہی ہیں، جیسے نوٹیفیکیشن، کلر تھیم، فوٹو، جی میل اور واچ وغیرہ۔
گوگل نے کہا ہے کہ 'مٹیریل تھری ڈی ایکسپریسیو' اپ ڈیٹ کے تحت اینڈرائیڈ فونز کی کال ایپ کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اپ ڈیٹ کو جون میں صارفین کی ایک چھوٹی سی تعداد کے لیے رول آؤٹ کیا گیا تھا اور پھر اسے مراحل میں مزید وسیع پیمانے پر متعارف کرایا گیا تھا۔

گوگل کے مطابق اس کے پیچھے مقصد اینڈرائیڈ کالنگ ایپ کو استعمال میں آسان بنانا ہے۔
گوگل نے 'حالیہ کالز' اور 'پسندیدہ' آپشنز کو ہٹا کر 'ہوم' میں ضم کر دیا ہے۔ اس لیے اب جب آپ کال کے لیے فون ایپ کھولیں گے، تو آپ کو صرف 'ہوم' اور 'کی پیڈ' کے اختیارات نظر آئیں گے۔
کمپنی کے مطابق اب ایک ہی نمبر سے آنے والی تمام کالز ایک ساتھ یا ایک جگہ نظر نہیں آئیں گی بلکہ وقت کے مطابق کال ہسٹری میں نظر آئیں گی۔ یہ آپ کو رابطہ کو بار بار تلاش کرنے سے بچائے گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کو اپنی کال ہسٹری کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب یہ دیکھنے کے لیے ہر نمبر کو الگ سے کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ کتنی مس کالز ہیں یا کتنی موصول ہوئی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی صارفین کے تاثرات کے بعد 'انکمنگ کال' کے ڈیزائن میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ آنے والی کال کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ صارفین فون جیب سے نکالتے ہوئے غلطی سے کال وصول نہ کریں یا کال منقطع کر دیں۔

گوگل کمپنی نے کہا ہے کہ یہ ایک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہے جس کے بارے میں اس نے مئی میں بات کی تھی۔تصویری
تصویری کیپشن،گوگل کمپنی نے کہا سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ ہے جس کے بارے میں اس نے مئی میں آگاہ کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر گوگل کے پیغام اور ردعمل سے ایسا لگتا ہے کہ بہت سے صارفین کی فون ایپس خود بخود اپ ڈیٹ ہو گئی ۔
جب سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک صارف نے کمپنی سے پوچھا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا تو کمپنی نے کہا، "یہ ون پلس کی طرف سے نہیں ہے، بلکہ گوگل فون ایپ کی اپ ڈیٹ سے ہے۔ اگر آپ کو اب بھی اپنے فون میں پرانا انداز پسند ہے تو آپ اپ ڈیٹ کو ان انسٹال کر سکتے ہیں۔"

لہذا، اگر آپ نے اپنے اینڈرائیڈ فون میں یہ نئی تبدیلیاں دیکھی ہیں، تو پریشان نہ ہوں۔
لیکن اگر آپ کو اب بھی پرانا انداز پسند ہے اور آپ یہ نئی اپ ڈیٹس نہیں چاہتے ہیں تو آپ نئی اپ ڈیٹ کو ان انسٹال بھی کر سکتے ہیں

"بھائی میں مرا نہیں زندہ ہوں "معروف بھارتی اداکار رضا مراد نے اپنی موت کی جعلی افواہوں کیخلاف ممبئی کے ایمبولی پولیس اسٹ...
23/08/2025

"بھائی میں مرا نہیں زندہ ہوں "
معروف بھارتی اداکار رضا مراد نے اپنی موت کی جعلی
افواہوں کیخلاف ممبئی کے ایمبولی پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کی موت سے متعلق ایک جعلی پوسٹ وائرل ہوئی ہے، جس نے انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر شدید متاثر کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رضا مراد نے اے این آئی کو بتایا کہ اس پوسٹ میں ان کی پیدائش کی تاریخ کے ساتھ ساتھ ایک فرضی موت کی تاریخ بھی درج تھی اور ان کے کام کا تذکرہ کرتے ہوئے تعزیتی کلمات بھی شامل تھے۔

اداکار نے کہا کہ، کچھ لوگ، جن کی وجہ مجھے سمجھ نہیں آتی، میرے وجود سے پریشان نظر آتے ہیں۔ انہوں نے میری موت کی خبر دی اور تعزیت بھی کی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ، میں نے کئی سال کام کیا، مگر اب مجھے یاد کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ اس پوسٹ میں میری سالگرہ اور جعلی تاریخِ وفات بھی شامل تھی۔ یہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔
اداکار نے مزید کہا، میری زبان، حلق اور ہونٹ اس بات کی وضاحت کرتے کرتے خشک ہو چکے ہیں کہ میں زندہ ہوں۔ یہ جھوٹی خبر ہر جگہ پھیل گئی ہے۔ دنیا بھر سے مجھے کالز اور میسجز آ رہے ہیں اور لوگ مجھے اس پوسٹ کی کاپیاں بھیج رہے ہیں۔

رضا مراد نے اس واقعے کو ”شرمناک“ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جو بھی اس خبر کو پھیلا رہا ہے اس کا ذہن بہت چھوٹا ہے اور شاید اس نے اپنی زندگی میں کوئی بڑا کام نہیں کیا۔ ”اسی لیے وہ ایسے نیچے درجے کے کاموں میں مصروف ہے۔“
اداکار نے بتایا کہ پولیس نے ان کی شکایت کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ پولیس نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ذمہ دار کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
رضا مراد نے زور دے کر کہا کہ ایسے جھوٹے پروپیگنڈے کو روکنا چاہیے کیونکہ یہ صرف ان کے ساتھ نہیں بلکہ دیگر فنکاروں کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔
رضا مراد نے کہا،”یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ یہ مسئلہ صرف میرا نہیں ہے۔ اکثر مشہور شخصیات کو زندہ ہوتے ہوئے مردہ ظاہر کردیا جاتا ہے جو غلط ہے اور جو بھی ایسا کرے اسے سزا ملنی چاہیے۔“
رضا مراد نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز 1970 کی دہائی میں کیا تھا اور اب تک انہوں نے 250 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے جن میں ہندی، بھوجپوری اور دیگر علاقائی زبانیں شامل ہیں۔
ان کی بھاری بھرکم اور کڑک دار آواز اور مختلف کرداروں میں نمایاں پرفارمنس نے انہیں فلمی دنیا میں ایک منفرد مقام دلایا ہے۔ وہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی ہٹ فلم ”پدماؤت“ کا بھی حصہ رہے ہیں۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دینے والے چرواہے وصیت خان کے لیے ڈی آئی جی پولیس کی طرف سے 10 ہ...
23/08/2025

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دینے والے چرواہے وصیت خان کے لیے ڈی آئی جی پولیس کی طرف سے 10 ہزار روپے انعام دیا گیا۔

اس کے علاوہ وصیت خان کو محکمۂ پولیس جی بی کی طرف سے تعریفی سند سے بھی نوازا گیا۔

چرواہے کی فوری اطلاع پر 100 گھر خالی کرالیے گئے تھے، لوگوں کے محفوظ مقام پر منتقل ہو جانے سے کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے گوپس میں گلیشیئر پھٹنے سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی، پہاڑ پر موجود چرواہے نے گلیشیئر پھٹنے کی گاؤں والوں کو بروقت ٹیلی فون پر اطلاع دے کر انسانی جانیں بچائیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑ پر پھنسے چرواہے اور اس کے خاندان کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا، چرواہا بروقت اطلاع نہیں دیتا تو کئی جانیں لینڈ سلائیدنگ کی نذر ہو جاتیں۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع پہاڑ پر موجود چرواہے نے ٹیلی فون پر دی، جس پر مقامی افراد نے رات میں ہی فوری گھروں کو خالی کر دیا تھا۔

22/08/2025

کراچی میں شہریوں نے بارشون کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث نالے میں ڈوبتی بلی کو بچا لیا۔

حالیہ بارشوں کے بعد شہر کے نالوں میں تیز پانی کے بہاؤ کے دوران ایک بلی نالے میں گر گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق بلی بہاؤ میں پھنس کر ڈوبنے لگی تو قریب موجود شہریوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اسے بچا لیا۔
یہ مناظر کسی راہگیر نے کیمرے میں محفوظ کر لیے، جو بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

شہریوں کی اس انسان دوستی اور جانور سے محبت کو دیکھ کر صارفین نے ان کی بھرپور تعریف کی اور اسے ایک قابلِ تقلید عمل قرار دیا۔

دنیا کے 10 ممالک ایسے ہیں جہاں پر 2700 سے 3600 ملی میٹر سالانہ بارشیں ہوتی ہیں مگر نظام زندگی مفلوج نہیں ہوتا۔ ان ممالک ...
21/08/2025

دنیا کے 10 ممالک ایسے ہیں جہاں پر 2700 سے 3600 ملی میٹر سالانہ بارشیں ہوتی ہیں مگر نظام زندگی مفلوج نہیں ہوتا۔

ان ممالک میں ملائیشیا، انڈونیشیا، بالی پنامہ، سمووا، برونائی، کوسٹوریکا، سولومن آئیلینڈ، پاپوا نیو گنی، سینڈ ٹومے اور پرنسپی شامل ہیں۔ ان ممالک میں پورے سال مون سون کا سیزن جاری رہتا ہے۔

ان ممالک کے لوگ بارشوں کو خدا کی رحمت سمجھتے ہیں نہ کہ زحمت اور بارشوں کی وجہ سے ان ممالک کے کاروبار میں ترقی اور سیاحت میں بے انتہا اضافہ ہوتا ہے۔
ان ممالک میں گھنٹوں موسلا دھار بارش ہوتی ہے مگر آدھے گھنٹے بعد یہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ یہاں اتنی تیز بارش ہوئی ہے، نہ ہی بارش کے دوران اور بارش کے بعد سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں نظر آتی ہیں۔
پاکستان کے تمام بڑے شہروں بالخصوص کراچی میں 70 سے 160 ملی میٹر بارش تباہی مچا دیتی ہے اور نظام زندگی مفلوج ہو جاتا ہے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔
حیرت انگیز طور پر دنیا کے ان 10 ممالک میں جہاں پر پورے سال مون سون کا سیزن برقرار رہتا ہے، کئی کئی گھنٹے موسلا دھار بارش ہوتی ہے مگر نظام زندگی نارمل جاری رہتا ہے، نہ ہی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں نظر آتی ہیں اور نہ ہی کئی کئی یوم بجلی منقطع رہتی ہے۔

ان ممالک میں بے انتہا ہریالی اور سبزہ ہے اور نہ ہی وہاں جنگلات کاٹنے کا مافیا موجود ہے جو جنگلوں کو کاٹے۔

کراچی میں بارش کے بعد کے اثرات
21/08/2025

کراچی میں بارش کے بعد کے اثرات

اپنی انسان دوستی کی وجہ سے عالمی شہرت پانے والے امریکہ کے ہر دلعزیز جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں چل بسے۔ریاست روڈز ...
21/08/2025

اپنی انسان دوستی کی وجہ سے عالمی شہرت پانے والے امریکہ کے ہر دلعزیز جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں چل بسے۔
ریاست روڈز آئی لینڈ کی میونسپل کورٹ کے چیف جج کو موت کے بعد سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے لاکھوں افراد خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
سابق چیف جج فرینک کیپریو اپنے فیصلوں میں انسانی ہمدردی کے جذبات اور سائلین کی مدد کے جذبے کے لیے مشہور تھے
فرینک کیپریو کو دو برس سے کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔ انتقال سے ایک روز قبل انہوں نے ہسپتال میں بستر مرگ سے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اُن کے لیے دعا کریں۔
فرینک کیپریو ایک ایسے جج تھے جن کی عدالت میں چھوٹے موٹے جرائم کے مقدمات کی سماعت کی ویڈیوز پوری دنیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھی جاتیں۔
اُن کی عدالت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران ماحول نہایت دلچسپ ہوتا۔
فرینک کیپریو جن مقدمات کی سماعت کرتے تھے وہ سوشل میڈیا پر شہریوں کو قوانین کا احترام سکھانے کی غرض سے دکھائی جاتی تھیں اور اُن کے فیصلوں کا انداز انتہائی متاثر کن ہوتا تھا۔
سماعت کے دوران جج کیپریو گہرائی میں جا کر یہ جاننے کی کوشش کرتے کہ جرم سرزد کیوں ہوا اور فیصلہ ایسا سناتے جس سے مجرم زندگی میں کبھی دوبارہ اس کام کا تصور بھی نہ کرے۔
جج کیپریو کے انتقال پر ریاست کے گورنر نے پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ 35 برس تک کمرہ عدالت میں خدمات انجام دینے والے فرینک کیپریو ایک خزانہ تھے جنہوں نے یہ عملی طور پر ثابت کیا کہ اگر انصاف کو انسانیت سے جوڑ دیا جائے تو کیا کچھ ممکن ہوسکتا ہے۔
ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد ’پروویڈنس میں پکڑے گئے‘ کے عنوان سے شو میں برسوں تک ان کی خدمات دکھائی جاتی رہی تھیں۔
انسان دوست فیصلوں کے سبب وہ دنیا کے سب سے اچھے جج کی حیثیت سے شہرت رکھتے تھے۔

20/08/2025

کراچی میں شدید بارش کے بعد شہر میں اربن فلڈ کی صورتحال بن گئی اور سوشل میڈیا پر شہر بھر کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیاں گھنٹوں تک پھنسی رہیں جب کہ دفاتر جانے والے افراد کو گھر واپس ہونے میں بھی مشکلات پیش آئیں۔

موسلا دھار بارش کے دوران بینک کی کیش وین پانی کے درمیان جام ہوگئی جس کے بعد سیکیورٹی گارڈز نے لاکھوں روپے کندھوں پر اٹھا کر بینک میں منتقل کیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

19/08/2025

انتہائی افسوس ناک خبر اب سے کچھ دیر قبل
ملیر میں ٹوٹل پارکو پیٹرول پمپ (حافظ سوئیٹس کے سامنے) پر پیٹرول لیک ہونے کے باعث زور دار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئی جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہوگئے۔ آگ تاحال بھڑک رہی ہے اور ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق کچھ افراد اب بھی اندر پھنسے ہوئے ہیں، جس کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝙺𝙰𝚁𝙰𝙲𝙷𝙸 𝙵𝙾𝙻𝙻𝙾𝚆𝙴𝚁𝚂 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝙺𝙰𝚁𝙰𝙲𝙷𝙸 𝙵𝙾𝙻𝙻𝙾𝚆𝙴𝚁𝚂:

Share