MantahJee Collections

MantahJee Collections we offer you master and imported goods at very low rates

19/06/2025

باپ نے اپنی بیٹی سے کہا تم نے اعزاز کے ساتھ گریجویشن کی ہے، یہ ایک کار ہے جو میں نے کئی سال پہلے خریدی تھی۔ اب کچھ پرانی ہو گئی ہے۔ لیکن اس سے پہلے کہ میں یہ آپ کو دے دوں، اسے کسی استعمال شدہ کار ڈیلر کے پاس لے جاؤ اور اس کی قیمت لگواؤ دیکھتے ہیں کہ وہ آپ کو اس کی کتنی پیشکش کرتے ہیں۔

بیٹی استعمال شدہ کار ڈیلر کے پاس گئی، اپنے والد کے پاس واپس آئی، اور کہا، "انہوں نے مجھے $1,000 کی پیشکش کی کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ کافی پرانی لگ رہی ہے۔"

باپ نے کہا اب اسے کباڑئیے کی دکان پر لے چلو۔ بیٹی کباڑئیے کی دکان پر گئی، اپنے والد کے پاس واپس آئی، اور کہا، " کباڑئیے نے صرف 100 ڈالر کی پیشکش کی ہے کیونکہ یہ ایک پرانی گاڑی ہے۔"

باپ نے اپنی بیٹی سے کہا کہ وہ اب کسی بڑے کار کلب میں جائے اور انہیں گاڑی دکھائے۔ بیٹی اس کے بعد گاڑی ایک بڑے کار کلب لے گئی، واپس آئی اور اپنے والد سے کہا، "کلب کے کچھ لوگوں نے اس کے لیے $100,000 کی پیشکش کی ہے کیونکہ یہ نسان اسکائی لائن R34 ہے، یہ ایک مشہور کار ہے اور بہت سے پرآنی کاروں کو جمع کرنے والے اس کی تلاش میں تھے۔"

اب باپ نے اپنی بیٹی سے کہا، "صحیح جگہ آپ کی صحیح قدر کا تعین کرتی ہے،" اگر آپ کی قدر نہیں کی جاتی ہے تو ناراض نہ ہوں، اس کا مطلب ہے کہ آپ غلط جگہ پر ہیں۔ جو لوگ آپ کی قدر جانتے ہیں وہی آپ کی قدر کرتے ہیں...... کبھی ایسی جگہ مت ٹھہرو جہاں آپ کی قدر نہ ہو ۔

اپنے آپ کو وہاں رہنے پر مجبور نہ کریں جہاں آپ کا احترام نہیں کیا جاتا...
جہاں آپ کی قدر ہو وہیں رہیں.

جب ایئر انڈیا کا طیارہ ایک نسبتاً عام عمارت سے ٹکرایا، تو وہ عمارت زیادہ تر محفوظ رہی — وہ صرف کنکریٹ اور اینٹوں سے بنی ...
14/06/2025

جب ایئر انڈیا کا طیارہ ایک نسبتاً عام عمارت سے ٹکرایا، تو وہ عمارت زیادہ تر محفوظ رہی — وہ صرف کنکریٹ اور اینٹوں سے بنی تھی۔ طیارے کی دم اور ملبہ بھی واضح طور پر نظر آ رہا تھا۔

لیکن 9/11 کے واقعے میں جب طیارہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر (WTC) سے ٹکرایا، تو پوری عمارت زمین بوس ہو گئی۔ یہ ایک مضبوط فولاد اور کنکریٹ سے بنی ہوئی فلک بوس عمارت تھی۔ اور صرف ایک نہیں، بلکہ تین عمارتیں منہدم ہو گئیں — اور حیرت انگیز طور پر تیسری عمارت (WTC 7) کو تو کوئی طیارہ چھوا تک نہیں، لیکن وہ بھی ویسے ہی گر گئی جیسے باقی دو۔

شک کی بات تو یہ بھی ہے کہ جائے حادثہ پر طیارے کا کوئی بڑا ملبہ نہیں ملا — نہ پر، نہ دم، نہ سیٹیں — صرف باریک دھول باقی رہ گئی۔ اور حیرت انگیز طور پر، ایک ہائی جیکر کا پاسپورٹ صحیح سلامت مل گیا، گویا وہ شعلوں اور دھماکے سے نکل کر کسی طرح بچ گیا ہو۔ اس کے باوجود، لوگ سرکاری بیانیے پر یقین کرتے رہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے — کیا لوگوں کو سوال نہ کرنے کی تربیت دی گئی تھی؟ یا پھر معاملہ اس سے بھی گہرا ہے؟

جب کسی طیارے کے کریش ہونے کے بعد عموماً بڑے اور واضح ملبے کے آثار باقی رہتے ہیں — پر، دم، انجن، باقیات — تو کیسے ممکن ہے کہ دو بڑے تجارتی طیارے ٹوئن ٹاورز سے ٹکرا کر مکمل طور پر غائب ہو گئے، جیسے دھول میں بدل گئے، اور ان کا کوئی قابل ذکر ملبہ باقی نہ رہا؟ جبکہ ایک کاغذی پاسپورٹ بالکل محفوظ حالت میں گراؤنڈ زیرو کے قریب سے مل گیا؟

جب سب آپکے مخالف ہوں تو جانور بن جایا کریں ایک دفعہ ایک گھوڑا ایک گہرے گڑھے میں جا گرا اور زور زور سے آوازیں نکالنےلگاگھ...
10/06/2025

جب سب آپکے مخالف ہوں تو جانور بن جایا کریں
ایک دفعہ ایک گھوڑا ایک گہرے گڑھے میں جا گرا اور زور زور سے آوازیں نکالنےلگا
گھوڑے کا مالک کسان تھا جو کنارے پہ کھڑا اسے بچانے کی ترکیبیں سوچ رہا تھا
جب اسے کوئی طریقہ نہیں سوجھا تو ہار مان کر دل کو تسلی دینے لگا کہ گھوڑا تو اب بوڑھا ہو چکا ہے
وہ اب میرے کام کا بھی نہیں رہا چلو اسے یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں اور گڑھے کو بھی آخر کسی دن بند کرنا ہی پڑے گا اس لیے اسے بچا کر بھی کوئی خاص فائدہ نہیں
یہ سوچ کر اس نے اپنے
اپنے پڑوسیوں کی مدد لی اور گڑھا بند کرنا شروع کر دیا
سب کے ہاتھ میں ایک ایک بیلچہ تھا جس سے وہ مٹی بجری اور کوڑا کرکٹ گڑھےمیں ڈال رہے تھے
گھوڑا اس صورت حال سے بہت پریشان ہوا
اس نے اور تیز آواز نکالنی شروع کر دی
کچھ ہی لمحے بعد گھوڑا بالکل خاموش سا ہو گیا
جب کسان نے جھانکا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ جب جب گھوڑے کے اوپر مٹی اور کچرا پھینکا جاتا ہے تب تب وہ اسے جھٹک کر اپنے جسم سے نیچے گرا دیتا ہے اور پھر گری ہوئی مٹی پر کھڑا ہو جاتا ہے
یہ سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا
کسان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر مٹی اور کچرا پھینکتا رہا اور گھوڑا اسے اپنے بدن سے ہٹا ہٹا کر اوپر آتا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اوپر تک پہنچ گیا اور باہر نکل آیا
یہ منظر دیکھ کر کسان اور اس کے پڑوسی سکتے میں آ گئے
زندگی میں ہمارے ساتھ بھی ایسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں کہ ہمارے اوپر کچرا اچھالا جائے
ہماری کردار کشی کی جائے
ہمارے دامن کو داغدار کیا جائے
ہمیں طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جائے
لیکن گندگی کے اس گڑھے سے بچنے کا طریقہ یہ نہیں کہ ہم ان غلاظتوں کی تہہ میں دفن ہو کر رہ جائیں
بلکہ ہمیں بھی ان بے کار کی چیزوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اوپر کی طرف اور آگے کی سمت بڑھتے رہنا چاہیے
زندگی میں ہمیں جو بھی مشکلات پیش آتی ہیں وہ پتھروں کی طرح ہوتی ہیں مگر یہ ہماری عقل پر منحصر ہے کہ آیا ہم ہار مان کر ان کے نیچے دب جائیں
یا
ان کے اوپر چڑھ کر مشکل کے کنویں سے باہر آنے کی ترکیب کریں
خاک ڈالنے والے ڈالتے رہیں
مگر پرعزم انسان اپنا راستہ کبھی نہیں بدلتا !!!

09/06/2025

آپ میرا نام جانتے ہیں، میری کہانی نہیں؛ آپ نے وہ سنا ہے جو میں نے کیا ہے، وہ نہیں جس سے میں گزرا ہوں۔"
وضاحت:
یہ اقتباس (quote) جوکر کے کردار کی نفسیاتی گہرائی کو بیان کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ اکثر کسی شخص کے سطحی پہلوؤں (جیسے اس کا نام یا اس کے اعمال) سے واقف ہوتے ہیں، لیکن وہ اس کی اندرونی جدوجہد، اس کے تجربات، اور ان حالات سے بے خبر ہوتے ہیں جن کی وجہ سے وہ شخص آج جیسا ہے ویسا بنا۔
مختصراً، یہ اقتباس بتاتا ہے کہ کسی شخص کے ظاہری اعمال کو دیکھ کر اس کے پورے وجود یا اس کی پیچیدہ شخصیت کو سمجھا نہیں جا سکتا۔ لوگ صرف نتائج دیکھتے ہیں، وجوہات اور پس منظر کو نہیں۔

05/06/2025

⚠️ خبردار! یومِ عرفہ کےحوالےسےمتنبه رهیں:

💥 یہ دن نہ گھروں کی صفائی کے لیے ہے، نہ خریداری کے لیے، نہ نیند کے لیے، نہ آرام کے لیے۔
💥 یہ وہ دن ہے جسے اللہ نے بہت شرف بخشا ہے
، یہ اللہ کا پسندیدہ اور مكرم دن ہے، یہ وہ دن ہے جس دن اللہ آسمان میں اہل عرفہ پر فخر کرتا ہے ، یہ جهنم سے آزادی کا دن ہے، یہ دلجمى سےعبادت کرنے کا دن ہے
💥 کوشش کریں کہ آپ کا کوئی لمحہ بھی اللہ کی اطاعت یا اس کی قربت والے کام کيے بغیر نہ گزرے، کیونکہ اگر آپ کے پاس دنیا کا قیمتی خزانہ اور جواہرات ہوتے اور وہ ضائع ہو جاتے، تو آپ ندامت اورافسوس سے دوچار ہوتے … تو آپ دنیا کے بہترین دن کو کیسے ضائع کر سکتے ہیں؟!
💥 اگر لیلۃ القدر پوشیدہ ہے تو یوم عرفہ معلوم اور متعين ہے۔ اگر لیلۃ القدر میں فرشتے نازل ہوتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ خود عرفہ کے دن آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے۔
تو اس عظیم موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی بھرپور کوشش کریں۔ یومِ عرفہ کا ایک شاندار شیڈول🗒️ جو ہمارے لیے مفيد ثابت ہوگا اسے اپنے پیاروں کو بھی سینڈ کریں كيونكه یہ دن سال میں صرف ایک دن آتا ہے:

🌙 عرفہ کی رات:

❇️عرفہ کی رات جلدی سو جائیں تاکہ اللہ کی عبادت کے لیے تازہ دم ہو سکیں۔

❇️سحری میں بیدار ہوں اور یوم عرفہ کی نیت سے روزہ رکھیں۔

❇️سحری کے بعد کم از کم 2 یا 4 نفل نماز پڑھیں اور سجدے میں دنیا و آخرت کی بھلائی مانگیں۔ اس پر اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس نے آپ کو وہ دن دیکهايا جس دن رحمتیں برستى ہیں

❇️فجر سے کچھ دیر پہلے استغفار کریں تاکہ آپ اللہ کے ان بندوں میں شامل ہو جائیں جو سحر کے وقت بخشش مانگتے ہیں۔

❇️اذانِ فجر سے پانچ منٹ پہلے وضو کریں اور آپ یہ تصور کرے گیں کہ وضو کے پانی کے ساتھ آپ کے گناہ بھی بہہ رہے ہیں۔

وضو کے بعد کی دعا پڑھیں۔

❇️نمازِ فجر (مرد) باجماعت (اور خواتین گھروں میں) ادا کریں اور پھر نماز کے بعد کم از کم سورج نکلنے کے 15 منٹ بعد تک مصلے پر بیٹھے رہیں۔

❇️نماز کے بعد فوراً تکبیرات کا آغاز کریں

اس وقت کو قرآن کی تلاوت، تسبیح، تہلیل، تحمید اور اذکارِ صباح میں گزاریں۔

❇️نمازِ اشراق ادا کریں تاکہ آپ کو ایک حج اور عمرے کا ثواب ملے، وہ بھی نبی کریم ﷺ کے ساتھ — یہ موقع کبھی ضائع نہ کریں!

اگر ممکن ہو تو پورا دن نیند نہ لیں، ہر لمحہ ذکر اور دعا میں گزاریں اور اللہ سے پوری امید رکھیں کہ آپ کی دعا قبول ہو گی۔

❇️اگر ضرورت ہو تو تھوڑی دیر آرام کریں تاکہ دوبارہ عبادت کے لیے قوت حاصل ہو۔

❇️اٹھ کر وضو کریں اور کم از کم چار رکعت صلاۃ الضحیٰ ادا کریں۔ عبادت میں تنوع پیدا کریں تاکہ دل نہ تھکے۔

💥 زیادہ سے زیادہ تکبیر، ذکر، قرآن کی تلاوت کریں اور کثرت سے یہ کلمات پڑھیں:

"لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ"

❇️نمازِ ظہر ادا کریں، تکبیرات کہیں، تسبیح کریں، قرآن کی تلاوت کریں۔

❇️خطبۂ عرفہ کو مکمل توجہ سے سنیں — اس سال کوشش کریں کہ پچھلے سالوں سے زیادہ عمل کریں، ان شاء اللہ۔

❇️نمازِ عصر ادا کریں، اذکارِ مساء پڑھیں اور تکبیرات جاری رکھیں۔

❇️مغرب سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل قرآن کی تلاوت کریں پھر خشوع کے ساتھ دعا میں لگ جائیں، اور تصور کریں کہ آپ اللہ کے سامنے کھڑے ہیں۔ اپنے غزه کے مسلمان بھائیوں کے لیے دعا کرنا نہ بھولیں۔

اللہ سے دعا کریں کہ سورج غروب ہونے سے پہلے ہی آپ کو جہنم سے آزادی عطا فرمائے۔

💥 اللہ ہم سب کو نیک اعمال کی توفیق دے، اور ہم سب کی عبادت کو قبول فرمائے۔
اللہ ہمیں اور آپ کو جهنم سے آزاد فرمائے اور اپنے مقرب بندوں میں شامل کرے۔ آمین یا رب العالمین!
منقول
نوٹ: ایک بار پھر یاد دہانی کرا دوں کہ یوم عرفہ پاکستان میں بروز جمعہ ہے۔

゚viral

04/06/2025

*خاموش نہ رہیں!*
*تکبیر پڑھیے، تہلیل کہیے!♥️💫*

*"اَللّٰهُ أَكْبَرُ ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ، لَآ اِلٰهَ إِلَّا اللّٰہُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ🤍*

*اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْراً وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْراً وَّ سُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلاً🤍*

04/06/2025

یہ سکون کی عدم دستیابی کا دور ہے جو پُرسکون
ہیں, کم از کم وہ خوش نصیب ضرور ہے۔

03/06/2025

زندگی میں سب سے بہادرانہ فیصلوں میں سے ایک یہ ہے۔کہ تم ہر اس چیز کو ہمشہ کے لئے چھوڑ دو جو تمھارے دل کو تکلیف پہنچاتی ہے.

01/06/2025

جو ایک ڈیڑھ لیٹر پیپسی کی بوتل کو کاٹ کر اس میں تھوڑی سی مٹی ڈال کر سبز مرچ کا پودا نہیں لگا سکتے وہ چاہتے ہیں ہر چیز سستی ہوجائے،

جو جھوٹی سی پلاسٹک کی بالٹی میں مٹی ڈال کر ٹماٹر کا پودا نہیں لگا سکتے وہ مہنگائی کا رونا روتے ہیں،

سیکھو چائینیز سے،
جنہوں نے اپنے گھر کے معاملات چلانے کیلیئے یہ چھوٹے چھوٹے کام کیے،
جب ہر شخص اپنے معاملات میں خود مختار ہوگا تو بازار سستا ترین ہوجائے گا۔
جب ہر وقت بےایمانی اور سستی کاہلی چھائی رہے گی تو مہنگائی کا رونا کیسا۔۔؟؟

ہم ایسی قوم ہیں جو چھوٹے چھوٹے کاموں کا مزاق اڑاتے ہیں اور بڑے کاموں کی طرف ویسے نہیں جاتے کہ یہ ہم سے ہوگا نہیں،

پھر رونا ہی بچتا ہے روتے رہیں، یہ آپ کے نصیب میں آپ نے خود لکھا ہے۔

01/06/2025

جب کوئی پرندہ تمہارے گھر کی چھت کو اپنا ٹھکانہ
بنائے تو سمجھ لو کہ اس جگہ کی فضا صاف ہے..

اور تمہارے گھر کی فضا میں سکون ،سکھ
چین اور خیر ہے...

پرندے وہاں نہیں رُکتے جہاں بے چینی ہو،
بلکہ وہ امن نرمی اور پاکیزگی کو پہچانتے ہیں,

اور وہی جگہ اپنا مسکن بناتے ہیں......🪺🐦🕊️

Copied

28/05/2025

پہلی بار کی غلطی کو نظرانداز کرو،
دوسری بار معاف کر دو،
اور تیسری بار چلے جاؤ اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھو۔

01/06/2022

Address

Karachi
75200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MantahJee Collections posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MantahJee Collections:

Share