Digital Time

Digital Time A digital media news page which provides you the daily dose of current happings arround the HYDERABAD . Broadcast Public Issues

اس پوسٹ کو اتنا شیئر کریں کہ سرکار ایک طاقتور نجی ہسپتال کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے پر مجبور ہو۔ہاشم میڈیکل سٹی ہسپتال ...
07/10/2025

اس پوسٹ کو اتنا شیئر کریں کہ سرکار ایک طاقتور نجی ہسپتال کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے پر مجبور ہو۔

ہاشم میڈیکل سٹی ہسپتال حیدرآباد مقتل گاہ بن گئی

لاکھوں روپے علاج کی مد میں بٹورنے کے بعد لوگوں کو انکے پیاروں کی لاشیں حوالے ہونے لگیں۔

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی بھینٹ چڑھنے والے 17 سالہ نوجوان کی موت کا المناک واقعہ سامنے آگیا.

معمولی طبی پیچیدگی پر ہسپتال علاج کے لیے جانے والے ہنستے مسکراتے نوجوان کی لاش گھر واپس آئی.

اہلخانہ غم سے نڈھال😭😭😭

ہسپتال علاج کی فراہمی کا مرکز نہیں بلکہ موت بانٹنے کا مرکز بن گیا.

محکمہ صحت، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن بھاری رشوت کے عوض آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں.
وفاقی حکومت نوٹس لے جی او سی حیدرآباد، کور کمانڈر فائیو کور ہی لوگوں کو انصاف دلوائیں پیپلز پارٹی کے لوگوں کی اس ہسپتال میں بھاری انویسٹمنٹ لگی ہوئی انھوں نے لوگوں کی موت پر بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں.

24/09/2025

یہ ہے اصل چہرہ پیپلزپارٹی میں شامل سرداروں اور وڈیروں کا یہ تو بھلا ہو ڈیجیٹل دور ہے انکے اعمال چھپائے نہیں چھپتے ورنہ یہ اپنے علاقوں (جسے اپنی جاگیر اور عوام کو غلام سمجھتے ہیں) وہاں بدترین مظالم ڈھاتے ہیں۔

ایک غالبہ پڑھے لکھے بیروزگار نوجوان نے گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی رہنماء سابق صوبائی وزیر عبدالباری پتافی کی گاڑی رکوا کر اپنی فریاد سُنانا چاہی تو سابق وزیر نے فریاد سننے کے بجائے نوجوان کو تھپڑ جڑ دیا۔
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
صارفین کا پیپلزپارٹی رہنما کی حرکت پر شدید برہمی کا اظہار

17/09/2025

تھانہ حسین آباد کی حدود میں گیسٹ ہاؤس کا ملازم مبینہ طور دن دہاڑے اغوا, پولیس واقعے سے لاعلم

حیدرآباد کے تھانہ حسین آباد کی حدود ریلوے کوآپریٹو سوسائٹی آٹوبھان روڈ پر واقع گیسٹ ہاؤس (میرٹ ان) میں نامعلوم افراد نے داخل ہوکر ملازم مقبول احمد(سکنہ پنجاب ضلع رحیم یار خان) کو اغوا کرکے لے گئے اور پولیس واقعے سے اظہار لاعلمی کرتی رہی اغوا کی واردات کی سی سی ٹی وی ہم نے حاصل کرلی

16/09/2025

حیدرآباد میں لطیف آباد 8 آٹھ قریشی محلہ میں واجبات کی وصولی کے دوران علاقہ مکینوں نے حیسکو ٹیم کی درگت بنا ڈالی
حیسکو رضوی سب ڈویژن کے ایس ڈی او، ایل ایس اور دیگر اہلکاروں پر پَر لاتوں گھونسوں کی بارش کرڈالی۔

مشتعل افراد نے حیسکو ٹیم کو زدکوب کرکے تشدد کا نشانہ بنایا حملہ آوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی مقدمے کے اندراج لیے پولیس سے رجوع کرلیا ہے، ترجمان حیسکو

16/09/2025

مولانا راشد محمود سومرو کا جی پی او چوک حیدرآباد پر جمعیت ‎ علمائے اسلام ف کے امن مارچ سے جذباتی خطاب.

پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کیلئے یکم ستمبر کی حتمی ڈیڈ لائن دے دیافغانستان واپس جانے والوں کے لیے ...
07/08/2025

پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کیلئے یکم ستمبر کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی
افغانستان واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات کا مکمل انتظام کیا جا چکا
واپس جانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی بدسلوکی نہیں کی جائے گی
فیصلے کا مقصد ملک میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے کو حل کرنا اور قانونی رہائش کو یقینی بنانا ہے
متعلقہ افرادمقررہ مدت کے اندر اندر اپنی واپسی کے انتظامات مکمل کریں ، حکام

*اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن*اسلام علیکم-حیدرآباد الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسیشن کے جنرل سیکرٹری انور کندن بھائی ...
07/08/2025

*اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن*

اسلام علیکم-

حیدرآباد الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسیشن کے جنرل سیکرٹری انور کندن بھائی کا رضا الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے
اللّٰہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

نماز جنازہ کی اطلاع کچھ دیر بعد دی جاے گی

سٹی ویلفیئر آرگنائیزیشن حیدرآباد کے زیراہتمام جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔ریلی سرپرست اسلم خان دی...
07/08/2025

سٹی ویلفیئر آرگنائیزیشن حیدرآباد کے زیراہتمام جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔

ریلی سرپرست اسلم خان دیسوالی کی زیرقیادت اولڈ کئپمس چوک سے جی پی او چوک تک نکالی گئی ریلی میں ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو اوراے سی سٹی بابر صالح راہوپوٹو نے خصوصی شرکت کی جبکہ شہریوں، سماجی رہنماؤں اور اسکول کے بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکا نے پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ پاک فوج کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

05/08/2025

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نازش فاطمہ بھٹی کو پولیس سے ہالا سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.پارٹی ذرائع

05/08/2025

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقادریلی کا آغاز میئر سیکریٹریٹ ٹھنڈی سڑک حیدرآباد سے میئر کاشف علی شورو کی زیر قیادت ہوا ریلی میں میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے چیئرمین، پیپلز یوتھ ونگ، پی ایس ایف، خواتین کارکنان اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تمام ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے نعرے بلند کیے اور پلے کارڈز و بینرز کے ذریعے عالمی برادری کو بھارتی مظالم کے خلاف توجہ دلائی۔

Address

Karachi
74600

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923133000090

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Time posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share