Hyderabad 24/7

Hyderabad 24/7 A digital media news page which provides you the daily dose of current happings arround the HYDERABAD . Broadcast Public Issues

پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کیلئے یکم ستمبر کی حتمی ڈیڈ لائن دے دیافغانستان واپس جانے والوں کے لیے ...
07/08/2025

پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کیلئے یکم ستمبر کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی
افغانستان واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات کا مکمل انتظام کیا جا چکا
واپس جانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی بدسلوکی نہیں کی جائے گی
فیصلے کا مقصد ملک میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے کو حل کرنا اور قانونی رہائش کو یقینی بنانا ہے
متعلقہ افرادمقررہ مدت کے اندر اندر اپنی واپسی کے انتظامات مکمل کریں ، حکام

*اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن*اسلام علیکم-حیدرآباد الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسیشن کے جنرل سیکرٹری انور کندن بھائی ...
07/08/2025

*اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن*

اسلام علیکم-

حیدرآباد الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسیشن کے جنرل سیکرٹری انور کندن بھائی کا رضا الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے
اللّٰہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

نماز جنازہ کی اطلاع کچھ دیر بعد دی جاے گی

سٹی ویلفیئر آرگنائیزیشن حیدرآباد کے زیراہتمام جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔ریلی سرپرست اسلم خان دی...
07/08/2025

سٹی ویلفیئر آرگنائیزیشن حیدرآباد کے زیراہتمام جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔

ریلی سرپرست اسلم خان دیسوالی کی زیرقیادت اولڈ کئپمس چوک سے جی پی او چوک تک نکالی گئی ریلی میں ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو اوراے سی سٹی بابر صالح راہوپوٹو نے خصوصی شرکت کی جبکہ شہریوں، سماجی رہنماؤں اور اسکول کے بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکا نے پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ پاک فوج کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

06/08/2025

حیدرآباد کے معروف نیورو سرجن اور ٹیم کا طب کی دنیا میں نیا کارنامہ۔
معمرشخص کے دماغ میں بننے والی رسولی بغیرسرجری/دماغ کھولے ہی باہر نکال دی۔
نیورو سرجن ڈاکٹر پیر اسد عزیز نے اپنی ٹیم ڈاکٹر اعتزاز اور ڈاکٹر شمس جونیجو کے ہمراہ ملکر یہ بغیرسرجری رسولی دماغ جیسے حساس ترین حصے سے نکالی۔

اپنی نوعیت کا یہ انوکھا آپریشن نجی ہسپتال میں کیا گیا جس میں انڈواسکوپی کی مدد سے مریض کی ناک کے ذریعے دماغ میں بننے والی رسولی کو دماغ کی نسوں سے انتہائی مہارت کیساتھ انہیں نقصان پہنچے بغیر باہر نکالا۔
واضح رہے کہ سندھ میں نیورو سرجری کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا یہ منفرد اور پہلی مرتبہ کیے جانا کامیاب آپریشن ہے جو کہ نیورو سرجری سے جڑی ڈاکٹر پیر اسد عزیز اور انکی ٹیم کی کمال مہارت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے ڈاکٹر پیر اسد عزیز اس سے قبل بھی سول ہسپتال اور مخدوم بلاول میڈیکل کالج میں انتہائی پیچیدہ سرجریاں کرکے طب کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔

05/08/2025

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نازش فاطمہ بھٹی کو پولیس سے ہالا سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.پارٹی ذرائع

05/08/2025

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقادریلی کا آغاز میئر سیکریٹریٹ ٹھنڈی سڑک حیدرآباد سے میئر کاشف علی شورو کی زیر قیادت ہوا ریلی میں میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے چیئرمین، پیپلز یوتھ ونگ، پی ایس ایف، خواتین کارکنان اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تمام ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے نعرے بلند کیے اور پلے کارڈز و بینرز کے ذریعے عالمی برادری کو بھارتی مظالم کے خلاف توجہ دلائی۔

05/08/2025

*حیدرآباد میں پی ٹی آئی کارکنان تمام رکاوٹیں توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے انصاف ہاؤس سے حیدر چوک تک ریلی کا انعقاد*

*کچھ کارکنان قیدی لباس بھی زیب تن کیے ریلی میں شریک کارکنان نے حیدرچوک پر دھرنا دے دیا*

05/08/2025

*حیدرآباد میں گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں فحاشی کا اڈا جعلی پولیس افسر کی سرپرستی کا انکشاف*گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں "مردان ہوٹل" میں فحاشی جاری، جعلی پولیس اہلکار خود کو ایس ایس پی کا پی ایس او ظاہر کر کے اندرونی سرپرستی کر رہا ہے۔ ویڈیو میں لڑکیوں کو پیسے کے عوض گاہکوں کو فراہم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

05/08/2025

حیدرآباد میں کریانہ/پرچون کے ہول سیلرز کیجانب سے آٹے میں ہیرا پہیرے کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا۔

دکانداروں کیجانب سے اپنی من پسند فلورملز سے کم وزن والی بوریاں بنوا کر شہریوں کو مقررہ سرکاری وزن 10، 20 اور 40 کلو کے حساب سے فروخت کیے جانے کا انکشاف

ایک من/40 کلو کی بوری میں 3 سے 4 کلو وزن کم رجبکہ اسی طرح آدھا من/20 کلو کی بوری میں 2 سے 3 کلو وزن کم رکھوایا جاتا ہے

عوامی شکایت پر وزن میں ہیرا پہیرا کی تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں محکمہ خوراک سندھ نے باضابطہ آٹے کے تھیلے کا وزن پورا رکھنے کوئی ہیر پہر ناں کرنے کا باضابطہ نوٹفکیشن جاری کردیا ہے

اور فلور ملز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اگر عوامی شکایت پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران کم وزن کی بوریوں کی موجودی پائی گئی تو سخت کارروائی ہوگی فلور ملز کو سیل بھی کیا جاسکتا ہے اور فلور ملز نے باقائدہ حکومتی ہدایات پر کم وزن آٹا کے تھیلے بنانے بند کردیے ہیں اور حیدرآباد کی اناج منڈی میں موجود آٹے کے ہول سیلرز نے اب سندھ کی فلور ملز کو چھوڑ کر پنجاب سے کم وزن والا آٹا منگوانا شروع کردیا ہے۔

شہریوں سے پورے ایک من/40 کلو وزن کے پیسے وصول کیے جاتے ہیں لیکن درحقیقت اس میں 4 کلو تک کم وزن ہوتا ہے۔

شہریوں کیساتھ ہونیوالے فراڈ پر شہری ضلعی انتظامیہ سے محکمہ خوراک کے مقرر کردہ وزن پر عملدرآمد اور ناپ تول میں ہیرا پہیری کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارنے والوں کیخلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

جبکہ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ جب بھی آٹے کی بوری خریدیں تو دکاندار سے اس کا وزن کروائیں تاکہ وہ فراڈ سے بچ سکیں کیونکہ بوریوں پر عمومہ وزن لکھا نہیں ہوتا گاہک کو زبانی پورا وزن بتاکر مکمل پیسے وصول کیے جاتے ہیں اور آٹا کے وزن کم ہوتا ہے

04/08/2025

*حق پرست ایم پی اے کے سیاسی مخالفین کو حلقے کی عوام کا منہ توڑ جواب**ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی ناصر قریشی کی کارگردگی پر حلقے کی عوام نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے تاج پوشی کردی**ناصر حسین قریشی کی تاج پوشی معرکہ حق کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران کی گئی**واضح رہے کہ کچھ روز قبل حق پرست ایم پی اے کے خلاف سیاسی مخالفین نے احتجاج بھی کروایا تھا جس کا جواب حلقے کی عوام نے تاج پوشی کرکے دیا*

04/08/2025

حیدرآباد میں تالا توڑ گینگ نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے دفاتر کو بھی ناں بخشا

ٹاؤن میاں سرفرار کی دو یوسیز کا تالا توڑ گینگ نے صفایا کردیایوسی 21 کے چیئرمین زبیر صدیقی اور یوسی 20 کے چیئرمین عرفان قریشی کے دفاتر میں چوری کی واردات
تھانہ مارکیٹ کی حدود اللہ والا چوک کے قریب واقع دونوں یوسیز کے دفاتر کے تالے توڑ کر نامعلوم چوروں نے لیپ ٹاپ، یوپی ایس بیٹری، نادار سے منسلک ڈیوائس اور دیگر قیمتی واہم اشیاء چرالیں۔

واضع رہے کہ تھانہ مارکیٹ کی حدود میں گزشتہ کئی ہفتوں سے تالا توڑ گروپ سرگرم ہے جو ابتک کئی رہائشی فلیٹس میں بھی کارروائیاں ڈال چکے ہیں جن کا سراغ لگانا مارکیٹ پولیس کے لئے چیلنج بنا ہوا ہے۔

04/08/2025

کوٹری بیراج سے ملحقہ نہر کے بی فیڈر میں آج ایک اور 16 سالہ بچہ ڈوب کر جانبحق
گزشتہ تین ماہ کے دوران کوٹری بیراج اور ملحقہ نہروں میں نہاتے ہوئے 45 کے قریب افراد ڈوب کر جانبحق ہوچکے ہیں

Address

Karachi
74600

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923133000090

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hyderabad 24/7 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share