Eman Collection

Eman Collection Welcome to Eman Collection! Your go-to online shop for the latest trends in Stylish Women's Wear, Unique Home Decor, Jewelry.

Delivering quality products and great style right to your door. Shop with us and refresh your look everyday!

فلسطین میں غذائی قلت ایسی ہے جیسے کسی نے پورے شہر کے دروازے بند کر دیے ہوں۔ پانی آلودہ ہے، دودھ میسر نہیں، دوا دستیاب نہ...
15/05/2025

فلسطین میں غذائی قلت ایسی ہے جیسے کسی نے پورے شہر کے دروازے بند کر دیے ہوں۔ پانی آلودہ ہے، دودھ میسر نہیں، دوا دستیاب نہیں ، گلابی گالوں والے بچے اب غذائی کمی کا شکار ڈھانچوں کی صورت منہدم گھروں اور ہسپتالوں میں پڑے ہیں ۔ ایک پورا گھرانہ چنے کے پتلے شوربے ، بسکٹ، اور گدلے پانی پر گزارا کرتا ہے ،
اور ان سب کے بیچ، ہم صبح سے ایک تصویر دیکھتے ہیں—سرخ قالین پر کھڑا ، ایک لگثرری طیارہ، جس پر خالص سونے کی کنیاں لگی ہیں ، اس کی tail fin پر سونے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کندہ ہے اور اس پر لکھا ہے :

"TRUMP FORCE 1"

جی ہاں، وہی ٹرمپ ۔۔۔۔۔ جس نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا۔۔۔۔ جس کے دورِ صدارت میں مسلمانوں پر سفری پابندیاں لگیں۔۔۔۔ جس نے غزہ کی فضاؤں کو بارود سے بھرنے میں اسر ائیل کا مکمل ساتھ دیا ۔
اور آج، عرب دنیا اُسی شخص کو سونے میں تولنے کے لیے تیار ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دعویٰ ہے کہ یہ قطر کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک تحفہ ہے۔
خبر کے مطابق قطر کے شاہی خاندان نے ایک Boeing 747-8KB طیارہ، جس کی مالیت تقریباً 400 ملین ڈالر ہے، امریکی حکومت کو تحفے میں دیا ہے۔ یہ طیارہ پہلے قطر امیری فلائٹ کے زیر استعمال تھا اور اب یہ طیارہ امریکی محکمہ دفاع کو منتقل کیا جا رہا ہے ۔

ہمیں ٹرمپ کی مشرق وسطی خاص پر سعودی عرب میں ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری پر کوئی اعتراض نہیں ، لیکن ایک سوال پھر بھی اپنی جگہ قائم ہے !!
کیا غزہ کسی مسلمان ملک کا نہیں ؟ ہمارا نہیں ، عربوں کا نہیں ؟
قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات…پاکستان
کسی کے پاس دولت کی طاقت ہے تو کسی کے پاس دفاع کی ۔۔۔ لیکن صرف اپنی اپنی سرحدوں کے لیے !
تو پھر ,, امتِ واحدہ ،، کیا ہوئی ؟
بات عربوں کی ہو رہی ہے ، یہ سب "اسلامی دنیا" کہلاتے ہیں، لیکن جب مظلوم کی باری آتی ہے تو گہری چپ اور جب طاقتور کی چاپ آتی ہے، تو سونے کے قالین بچھا دیے جاتے ہیں۔
یہ تصویر صرف ایک طیارہ نہیں، یہ مشرق وسطی کے شاہوں کے ضمیر کی قبر پر سونے کا کتبہ ہے.

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eman Collection posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share