Ekta tv Stories

Ekta tv Stories Ekta Media Group

27/04/2025

گھر کے زیور بیچ کر ببرلو دھرنے کے شرکا کے لیئے کھانے پینے کا انتظام کرنے والے ھارون شاھ کو سونے کا تاج مل گیا

25/04/2025

وکلا قیادت کا کینال منصوبہ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن ملنے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار

25/04/2025

راشد محمود سومرو کا کل روھڑی ایکسچینج پر دھرنا دے کر موٹر وے بند کرنے کا اعلان

25/04/2025

سندھو دریا ہماری زندگی ہے، کینال نکالنے نہیں دینگے: گاموں

04/04/2025

رپورٹر شاھزیب بٹی
ضلع سجاول/دڑو احتجاجی مطاہرہ

اوسی
دریائے سندھ سے متنازعہ کینالز نکالنے کے خلاف سول سوسائیٹی کی کال پر تمام سیاسی سماجی مذہبی کاروباری و دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

وی او
احتجاجی ریلی دڑو کے نواحی گاؤں رٹا سومرو سے پانچ کلو میٹر پیدل مارچ نکال کر دڑو شہر کی میں پل پر دہرنا دے دیا ہے، رشید آزاد سومرو، شوکت سومرو، قیوم سومرو، نظام لاکھائی اور دیگر کی قیادت سینکڑو افراد کی ریلی میں شرکت مظاہرین رہنماؤں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے بنانے پر سندھ کی عوام میں بڑی بے چینی اور مایوسی پھیلی ہوئی ہے دریائے سندھ سے کینالز نکالے گئے تو کراچی سمیت پورے صوبے کی عوام کو پینے کا پانی بھی نہیں ملے گا سندھ کو بنجر بنانے سے بچانے کے لیے کینالزکے منصوبے فوری منسوخ کرنا ہوں گے کینالز کا منصوبہ ختم نہ کیا گیا تو گاؤں گاؤں اور گلی کوچوں میں احتجاج کریں گے مزید کینال بننے سے سندہ کو بنجر بنایا جا رہا ہے یہ کون سا منصوبہ ہے کہ سر سبز زمینوں کو بنجر کرین اور بنجر ریگستان کی زمینوں کو سرسبز کریں۔

03/04/2025

جامشورو (پ ر) سندھی ادبی بورڈ اور سروری تنطيم کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں "عاطف" نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم وفات کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا شعور دیا۔. بھٹی خاندان کی قربانیاں عوام کے دلوں پر راج کرنے کا سبب ہیں۔ مخدوم سعید الزماں "عاطف" نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر حقیقی قومی پارٹی کی بنیاد رکھی۔. شہید بھٹو ہر مسئلے کو بات چیت سے حل کرتے تھے.ذوالفقار علی بھٹو کا عوام سے رشتہ ایک زنجیر جیسا ہے۔ ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود پورے ملک کے عوام بھٹی کے نام پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹی نے اپنی سیاسی جدوجہد سے ثابت کیا کہ جان کی قربانی قبول ہے لیکن عوام کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ آج کے حالات میں ملک کو شہید ذوالفقار بھٹو جیسے مضبوط، بہادر اور ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے۔ ہم ان کی وفات کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

03/04/2025

خیرپور ( رپورٹ سلیم رضا شیخ ) قلیواٹا برادری کی عید دکھ میں گذری ہے ، ہم آپ سب سے پرامن طریقے سے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انتظامیہ مسئلے کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار۔ مظلوم عوام کے مددگار سینئر سیاستدان سابقہ چیئرمیں آصف زرداری رہائی کمیٹی کے چیئرمین یاروں کے یار مظلوموں کے مددگار مرحوم مبین خان قلپوٹو کے صاحبزادے ڈاکٹر منصور مبین قلپوٹو نے گوٹھ وسریو واھن میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصور مبین پھلپوٹو نے کہاکہ عید کے موقع پر پوری کمیونٹی مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ براہ کرم انتظامیہ اور عوام امن امان کے لیے اپنا خصوصی کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ قبائلی تکراروں کو ماضی میں نہول چکے ہیں امن پسند ہیں انسانیت کے تحت قانونی اور مٹبت کردار ادا کیا جائے اس موقعے پر انٹرنیشنل کا ٹریکٹر مرحوم محمد موسیٰ خان کے فرزند سماجی رہنما راجہ خان پھلپوٹو مصور مبین پھلپوٹو اور دیگر موجود ہے رپورٽ سلیم رضا شیخ

03/04/2025

دڑو رپورٹر شاھزیب بٹی
ضلع سجاول/دڑو

دڑو: عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل۔

دڑو شہر کے شیدی محلہ میں شراب کے نشئے میں ملزم گہر میں گس کر نوجوان پر فائرنگ کرکہ مبینہ طور پر قتل کردیا۔ ورثہ

نوجوان کی لاش دڑو ہسپتال منتقل جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر نے نوجوان کے موت کی تصدیق کردی ۔

ورثہ نے دڑو پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث ملزم کو فوری طور گرفتار کیا جائے ۔ ورثہ کا مطالبہ

پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر ملزم کی گرفتاری کے لیئے چھاپا مار کاروائی شروع کردی ہے۔ پولیس

واقع کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہے پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ پولیس

03/04/2025

اوسی
دڑو کے نواحی شہر بیلو میں عید کے دوسرے روز بھی غیرقانونی کینالز کے خلاف لوگ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہے، دریائے سندہ سے نکالے جانے والے پانچ غیر قانونی کینالز کے خلاف ینگ آرگنائزر کے جانب سے شدید احتجاج۔ مزید دیکھتے ہیں شاہزیب بھٹی کی یے رپورٹ۔

وی او
دڑو کے نواحی شہر بیلو میں ینگ آرگنائزیشن کی کال پر سیاسی سماجی شہری، زمینداروں سمیت کسانوں کا غیر قانونی کینالز کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر شدید نعرے بازی کی۔
دریائے سندہ سے تکرار پر مبنی کینالز نکالنے اور سندہ کی زمین کارپوریٹ فارمنگ پر دینے پر سندہ کے لوگوں کو تباہ کرنے کی پلانینگ ہے۔

ساٹ۔مظاہرین
ساٹ۔
ساٹ۔

مظاہرین نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندہ کی بقا کے لیے غیر قانونی کینالز اور سندہ کی زمینے کارپوریٹ فارمنگ پر دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے مزید سندہ پر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہ گا۔ کیمرہ ٹیم کے ساتھ شاہزیب بھٹی ایکتا نیوز دڑو ضلع سجاول

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا عیدالفطر کل بروز اتوار کو منائی جائیگی
29/03/2025

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا عیدالفطر کل بروز اتوار کو منائی جائیگی

28/03/2025

ڈگری سے ہمارے نمائندے ساجد علی نوشاد کی رپورٹ کے مطابق ڈگری میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ باب العلم سے پریس کلب ڈگری تک یوم القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں "کینال نامنظور" کے بھی نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل تعلقہ ڈگری کے صدر ڈاکٹر اسلم پرویز نقوی، تعلقہ جنرل سیکریٹری بابر علی عمرانی، مدد علی جسکانی، سٹی صدر ساجد علی قمبرانی، انجمن علی سجاد کے سربراہ قادر بخش قمبرانی، مولانا مظہر حسین اور مولانا طالب حسین نے کہا کہ اسرائیل بیت المقدس پر اپنی دہشت اور طاقت کے ذریعے قابض ہو کر مظلوم فلسطینی عوام کا خون بہا رہا ہے جس کے خلاف شیعہ علماء کونسل سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس پر قابض ہونے کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینی عوام کا خون بہایا جا رہا ہے۔ اس ظلم کے خلاف ہم دنیا کے اسلامی ممالک اور عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ نوٹس لے کر بیت المقدس کو آزاد کروایا جائے اور فلسطین کے عوام پر ظلم بند کیا جائے۔ ریلی میں رہنماؤں نے پنجاب میں دریائے سندھ پر بننے والے نہروں کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ نہروں کو سندھ کے عوام مسترد کرتے ہیں۔ یہ نہریں سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ہیں، انہیں بند کیا جائے۔ ریلی میں ڈاکٹر امین خاصخیلی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو شدید نعرے بازی کررہی تھے
رپورٹ ساجد علی نوشاد نمائندہ ایکتا ٹی وی ڈگری

28/03/2025

:رپورٹ میر مرتضیٰ شر:
جام صاحب میں اصغریہ آرگنائزیشن، مجلس وحدت المسلمین، شیعہ علماء کونسل، اصغریہ علم و عمل اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کی جانب سے سالانہ القدس احتجاجی ریلی نکالی گئی

جام صاحب: امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے سالانہ القدس احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈویژنل صدر زوار محرم علی مہدوی، مولانا محمد نواز حیدری، مولوی سید غلام نبی شاہ، سید مقبول حسین شاہ، زوار نصرت حسین شر، فرحان علی زرداری، زوار ذوالفقار علی وسطڑو، اعجاز مری، نصراللہ شر اور یونٹ صدر علی شیر اسدی کر رہے تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے زوار محرم علی مہدوی، مولانا سید غلام نبی شاہ اور مولانا محمد نواز حیدری نے کہا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے ظلم، دہشت گردی اور خونریزی کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو، رہبر کبیر امام خمینی کے حکم پر، بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین میں جاری ظلم کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب اسرائیل کا ناپاک وجود قائم کیا گیا تو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ "اسرائیل مسلمانوں کے دل میں خنجر کی مانند ہے" اور اسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ آج بھی تمام مسلم بھائیوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ فلسطین، یمن، نائیجیریا، لبنان، پاکستان، عراق، شام اور پاراچنار میں بڑھتے ہوئے مظالم اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے آواز بلند کریں۔

Address

Clifton Karachi
Karachi
75600

Telephone

+923003942692

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ekta tv Stories posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ekta tv Stories:

Share