HUM - Motivational Vlogs

HUM - Motivational Vlogs Welcome to our channel HUM (Hunain, Umme Aiman, Muntaha) Motivational Vlogs.

21/03/2025

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ جنت کے آٹھ دروازے ہیں ، ان میں سے ایک دروازے کا نام ’’ الریان ‘‘ ہے ، اس میں سے صرف روزہ دار ہی داخل ہوں گے ۔‘‘

20/03/2025

ہم جن کی قبر پر سال بعد جاتے ہیں

وہ ہمارے گھر میں 10 منٹ لیٹ آنے پر تڑپ جاتے تھے !

20/03/2025

سوالی کا آنا بڑے راز کی بات ہے

بظاہر وہ کچھ مانگنے آتا ہے
مگر دراصل وہ دینے آتا ہے

20/03/2025

اے اللہ سبحانہ و تعالی اگر ہم سے کوئی بھول یا کوئی خطا ہو گئی ہو تو ہماری پکڑ نہ کرنا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈالنا جس کی ہم میں طاقت نہ ہو، ہم سے در گزر فرما ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما کہ توہی ہمارا مالک ہے.
آمین

20/03/2025

*بسْمِ اَللّٰهِ الرَّحْمَنِ الّرَحیم*
*السَّلَام عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*انسان کا مقدر اِتنی بار ھی بدلتا ھے، جتنی بار وہ اللّٰه پاک سے دعا کرتا ھے،اللّٰه کریم سے ہمیشہ خوبصورت گمان رکھیں, فقط ایک وہی ذات ہے جو اندھیروں میں دیا جلائے رکھنے پر قادر ہے, وہی ہے جو مضطرب دلوں کو سکون بخشتا ہے،*

*اس ذات وحدہ لاشریک سے دعا ھے ھم سب کو ھمیشہ پاکیزہ اور عزت والا رکھے اور ھم سب کو نماز قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔*

*پاک پروردگار آپکو سدا سلامت رکھے، آپ اور آپکے خاندان پر ھمیشہ خوشیوں کے پھول برسائے، ھر بیماری سے شفا، اچھی صحت، اعلیٰ تعلیم، کامل ایمان اور وسیع رزق عطا فرمائے۔*
*بِرَحْمَتِكَ يَآ أَرْحَمَ الرَّحِمِينَ*

17/03/2025

چائے اور اخلاق جب بھی گر تے ہیں
داغ ضرور لگتا ھے

بہترین پانے کے لیے بہترین بننا پڑتا ہے

ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﺛﺮ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ،ﺟﻦ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻧﺼﯿﺤﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﮐﮯ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ

27/02/2025

صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1945
حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 44 متفق علیہ 7
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی، محمد بن رمح مہاجر، لیث، ح، قتیبہ، لیث، نافع، عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم میں سے کوئی جمعہ (کی نماز) کے لیے آئے تو اسے چاہیے کہ غسل کرے

27/02/2025

صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1361
حدیث مرفوع مکررات 7 متفق علیہ 1
مکی بن ابراہیم، عبداللہ بن سعید، ابن ابی ہند، سعید بن ابھی ہند، حضرت ابن عباس (رض) کہتے ہیں، کہ
آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ دو نعمتیں ایسی ہیں کہ اکثر لوگ ان کی قدر نہیں کرتے
(ایک) تندرستی
(دوسرے) خوش حالی.

27/02/2025

صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 930
حدیث مرفوع مکررات 22 متفق علیہ 9

ابوالولید، شعبہ، ولید بن عیزار، ابوعمروشیبانی نے عبداللہ کے گھر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس گھر کے مالک نے مجھ سے بیان کیا کہ میں نے
نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ کونسا عمل اللہ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نماز اپنے وقت پر پڑھنی، پوچھا پھر کونسا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ کی راہ میں جہاد کرنا، انھوں نے بیان کیا کہ مجھ سے ان سب کو بیان کیا اگر میں آپ سے اور زیادہ دریافت کرتا تو اور بھی بیان کرتے۔

26/02/2025

صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 656 حدیث مرفوع مکررات 4 متفق علیہ 1

محمد بن مثنی، ابواحمد، زبیر، عمر بن سعید بن ابی حسین، عطاء بن ابی رباح، حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری پیدا نہیں کی مگر اس کی شفا بھی پیدا کی۔

26/02/2025

صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 748 حدیث مرفوع مکررات 32 متفق علیہ 15

اسماعیل، مالک، نافع و عبداللہ بن دینار وزید بن اسلم حضرت ابن عمر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس کی طرف (قیامت کے دن) نظر نہیں کرے گا جو اپنا کپڑاغرور کے سبب سے زمین پر گھسیٹ کر چلے۔

12/07/2024

Sahih Bukhari
Hadith : 2050

حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کرتے ہیں انھوں نے بیان کیا کہ
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ
جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی
اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی
اور جس نے امیر کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی
اور جس نے امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی۔

Address

Karachi
75300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HUM - Motivational Vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share