17/06/2025
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
جنرل سیکریٹری پی پی پی ہمایوں خان
انفارمیشن سیکریٹری پی پی پی ندیم افضل چن
السلام وعلیکم
مؤدبانہ عرض گزارش یہ ہیکہ میں سیاسی و سماجی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ و انفارمیشن سیکریٹری یوسی-18 / 5 سٹی ایریا پی ایس-120 / 94 کے عہدے پر فائز ہوں میں عرصہ 22 سالوں سے تنظیمی سرگرمیوں شامل رہا اور اورنگی ٹاؤن ضلع غربی کراچی میں مختلف عہدوں پر فرائض انجام دے چکا ہوں اب اورنگی ٹاؤن ضلع غربی کراچی میں تنظیمی سرگرمیاں صرف نام کی رہ گئی ہیں جسکی وجہ سے گراس روٹ لیول یعنی یوسیز وارڈز کی تنظیمی ڈھانچے کا فقدان ہے اور جو تنظیمی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں جنھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چھتری شیلٹر لیکر ماوہ،،گٹکا،،چائنہ کٹنگ،،منشیات،،لینڈ مافیاں سمیت کرپٹ بیوروکریسی سے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن شپ ضلع غربی کراچی کی رفاحی و فلاحی مقاصد کی زمینوں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ لیزوں سمیت غیر قانونی آکشن کرکے اورنگی ٹاؤن شپ کی مختلف رفاحی و فلاحی مقاصد کی زمینوں کو نوچ نوچ کر کھایا جارہا جسمیں KMC،،KDA,,SBCA افسران خود شامل ہے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان کا اندیشہ ہے
ترجمان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ومئیر کراچی مرتضی وہاب کو جن زمینوں پلاٹوں کے آکشن ریکوری 11 کروڑ ظاہر کی گئی وہ 50 کروڑ کے لگ بھگ ہے مئیر کراچی کو فوری اورنگی ٹاؤن شپ میں کرپشن لوٹ کھسوٹ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ملوث افسران کیخلاف محکمہ جاتی کاروائی عملدرآمد کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن شپ سے کرپٹ بیوروکریسی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کریں ورنہ کراچی میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن شپ کی مہنگی ترین زمینوں پلاٹوں سے ہاتھ دھو بیٹھے گا جسکا خمیازہ سندھ حکومت،،کراچی میونسپل کارپوریشن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو بھگتنا ہوگا
سٹی ایریا پی ایس- 120 / 94 میں مختلف عہدوں پر فائز عہدیداران نے گروپ بندی کر رکھی ہے جسکی وجہ سے گراس روٹ لیول پر گروپ بندی کی ہوئی ہے عہدیداران کے الگ الگ گروپس سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ فیسبک پیجز پر ایک دوسرے کیخلاف الزامات قتل،،لینڈ گریبنگ،،ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں میں کرپشن کی بوچھاڑ کرتے دیکھائی دیتے ہیں جو کسی بھی قسم کے نقصانات سمیت جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے ایک ہی تنظیم کے عہدیداران کارکنان جیالے تنظیمی سرگرمیوں میں ایک دوسرے سے بات تو دور کی بات دیکھنا پسند نہیں کرتے جسکا خمیازہ پاکستان پیپلز پارٹی بھگت رہی ہے
عوامی پذیرائی حاصل ہونے کے بجائے طرح طرح کی باتیں زیر گردش ہیں،تنظیمی ڈھانچے کی ٹوٹ پھوٹ کے زمہ دار عہدیداران ہی ہیں نہ ہی یوسیز وارڈز کے عہدیداران کو نہ کوئی تنظیمی پیغام دیا جاتا ہے نہ ہی کچھ بتایا جاتا ہے سب اپنے اپنے چکروں میں مشغول ہیں اور تنظیمی عہدوں پر فرائض انجام دینے کے بجائے بیوروکریسی یا مختلف محکموں کے افسران سے اپنے مفادات حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں اور گراس روٹ لیول پر تنظیمی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے گروپ بندی کرنیوالے عہدیداران کیخلاف تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر فلفور عہدوں سے فارغ کیاجائے
برائے کرم سٹی ایریا پی ایس- 94 / 120 اورنگی ٹاؤن ضلع غربی کراچی میں تنظیم تحلیل کرکے جلد از جلد اچھے محنتی جفا کش نظریاتی ایماندار جیالوں کو عہدوں پر فائز کیا جائے تاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور گھر گھر پہنچ سکے یوسیز وارڈز عہدیداران کارکنان جیالوں غریبوں یتیموں مسکینوں بیواؤں محنت کش مزدور طبقے کی رہائشی عوام کو فوائد پہنچا سکیں،،،