09/11/2025
🚧 کراچی والوں کے لیے اہم خبر! 🚧
یونیورسٹی روڈ ایک بار پھر ٹریفک کے شدید مسائل کا شکار ہونے جا رہی ہے۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج سسٹم امپروومنٹ پروجیکٹ (KWSSIP) کے تحت نئی 96 انچ اور 72 انچ پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کیا جا رہا ہے، جس کے باعث نیپا چورنگی سے فیڈرل اردو یونیورسٹی تک کا حصہ 10 نومبر سے 30 دسمبر 2025 تک بند رہے گا۔
حکام کے مطابق یہ کام K-IV augmentation plan کا حصہ ہے جو شہر کے پانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
تاہم، شہریوں کے لیے ایک اور آزمائش شروع ہونے والی ہے کیونکہ پہلے ہی ریڈ لائن بی آر ٹی کے منصوبے نے گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام اور دھول مٹی کا مسئلہ بڑھا دیا ہے۔
🔹 پہلے مرحلے میں: نیپا چورنگی سے فیڈرل اردو یونیورسٹی تک کام ہوگا۔
🔹 دوسرے مرحلے میں: حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک توسیع کی جائے گی۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔