Nargis Ka Kitchen

Nargis Ka Kitchen Nargis ka kitchen provide you a healthy and tasty food recipes. Like and follow 💖
(2)

کلچہاجزاء:میدہ یا سفید آٹا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 4کپخمیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1کھانے کا چمچہنمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2کھانے کے چمچےانڈا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔...
30/04/2025

کلچہ

اجزاء:

میدہ یا سفید آٹا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 4کپ

خمیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1کھانے کا چمچہ

نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2کھانے کے چمچے

انڈا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عد د ضروری نہیں ہے

سفید تل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسبِ ضرورت

ترکیب:

میدے یا سفید آٹے میںخمیر ، نمک اور انڈا ڈال کر مکس کرلیں اب نارمل پانی سے گوندھ لیں اور 45منٹ کور کرکے رکھ دیں۔ جب آٹا خمیر ہوجائے تو پیڑے بنا کر روٹی بیل لیں۔ ہاتھ کا ناخن سے نشان بنا کرپانی لگائیں اور تل ڈال کر 180Cپر بیک کریں آٹھ سے دس منٹ میں تیار ہوجائے گا۔

بیف بوٹی کے شامی کباباجزاء۔بیف بوٹی 1 کلو  دال چنا 1 پاؤ لال گول مرچ 8 عدد دار چینی 2 اسٹک کالی مرچ 8 عدد زیرہ دو چائے ک...
28/04/2025

بیف بوٹی کے شامی کباب
اجزاء۔
بیف بوٹی 1 کلو
دال چنا 1 پاؤ
لال گول مرچ 8 عدد
دار چینی 2 اسٹک
کالی مرچ 8 عدد
زیرہ دو چائے کے چمچ
لونگ 3 سے 4
نمک 1 کھانے کا چمچ لیول
لال مرچ 1 کھانے کا چمچ
دھنیا پسا 1 کھانے کا چمچ
لہسن ایک پوتھی
ہری مرچ چار عدد
ہرا دھنیا کٹا ہوا تین کھانے کے چمچ
گرم مصالہ پسا 1 چائے کا چمچ
انڈ ے2 عدد
ترکیب ۔
گوشت کی چھوٹی بوٹیاں کاٹ لیں ۔
دال کو دو گھنٹے پہلے سے بھگو دیں ۔
اب سارے مصالے دال اور بوٹیا ں ککر میں ڈال کر پکا لیں ۔پانی اتنا ڈالنا ھے کہ دال اور بوٹیاں بلکل گل جائیں اور پانی بھی خشک ھو جائے ۔
ہری مرچ ہرا دھنیا پسا گرم مصالہ اور انڈے نہیں ڈالنے ۔
نمک مرچ آپ کم یا زیادہ کر سکتے ھیں ۔
جب بوٹیاں اچھی طرح گل جائے تو پانی خشک کر لیں ۔
اور اس کو چو پر یا کونڈی میں کوٹ لیں ۔
اب ہری مرچ اور ہرادھنیا کاٹ کر ڈال دیں اور گرم مصالحہ بھی
اب اس میں ایک انڈہ توڑ کر ڈال دیں اور مکس کر لیں
انڈے کی اور ضرورت ھو تو تھوڑا ڈال سکتی ھیں ۔
ورنہ نہیں کبابوں کے مصالے کو سخت رکھنا ھے ۔
اب اس کے کباب بنا لیں ۔اور فریز کر لیں ۔
جب ضرورت ھو تھوڑا سا آئل ڈالیں اور تل لیں ۔
انڈہ لگانے کی ضرورت نہیں ۔
یہ قیمے کے شامی کباب سے ز یادہ مزے کے بنیں گے۔

بیف پلاؤاجزاء:چاول – ½ کلو (30 منٹ بھگو کر رکھیں)بیف – ½ کلو (اُبلا ہوا)یخنی – 2 کپٹماٹر – 250 گرام (باریک کٹے ہوئے)دہی ...
26/04/2025

بیف پلاؤ

اجزاء:

چاول – ½ کلو (30 منٹ بھگو کر رکھیں)

بیف – ½ کلو (اُبلا ہوا)

یخنی – 2 کپ

ٹماٹر – 250 گرام (باریک کٹے ہوئے)

دہی – 250 گرام

پیاز – 2 عدد (باریک کٹی ہوئی)
کی
تیز پات – 2 عدد

بڑی الائچی – 2 عدد

لونگ – 4 عدد

دارچینی – 1 ٹکڑا

زیرہ – 1 چائے کا چمچ

کالی مرچ – 1 چائے کا چمچ (ثابت)

ہری مرچ – 8 سے 10 عدد (کٹی ہوئی)

ادرک لہسن پیسٹ – 1 کھانے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ

ہلدی – ½ چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ

نمک – 2 چائے کے چمچ یا حسب ذائقہ

تیل – ½ کپ

پانی – حسبِ ضرورت

ترکیب:

1. ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک بھون لیں۔

2. اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ شامل کریں اور خوشبو آنے تک بھونیں۔

3. پھر اس میں ٹماٹر، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، زیرہ، ثابت کالی مرچ، تیز پات، لونگ، بڑی الائچی اور دارچینی ڈال کر مصالحہ اچھی طرح بھونیں یہاں تک کہ ٹماٹر نرم ہوجائیں۔

4. اب اس میں اُبلا ہوا گوشت اور دہی شامل کرکے درمیانی آنچ پر 5 منٹ کے لیے پکائیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح مکس ہو جائے۔

5. پھر اس میں بھیگے ہوئے چاول ڈال کر ہلکے ہاتھ سے مکس کریں اور ساتھ ہی یخنی (یا پانی) شامل کریں۔

6. تیز آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ چاول پانی جذب کرلیں۔

7. جب چاول پانی خشک کرلیں تو ہری مرچیں اور گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک کر ہلکی آنچ پر 15-20 منٹ کے لیے دَم پر رکھ دیں۔

8. دَم مکمل ہونے کے بعد چولہا بند کریں، چاولوں کو ہلکے ہاتھ سے مکس کریں اور گرم گرم بیف پلاؤ پیش کریں۔

مزیدار اور خوشبودار بیف پلاؤ تیار ہے!

ملائی کلفی کی ترکیب اجزاء:- فل فیٹ دودھ – 1 litr- چینی – 1/3 کپ (ذائقے کے مطابق ایڈجسٹ کریں)- کنڈینسڈ دودھ – 1/4 کپ (اخت...
26/04/2025

ملائی کلفی کی ترکیب

اجزاء:
- فل فیٹ دودھ – 1 litr
- چینی – 1/3 کپ (ذائقے کے مطابق ایڈجسٹ کریں)
- کنڈینسڈ دودھ – 1/4 کپ (اختیاری، اضافی کریمی پن کے لیے)
- الائچی پاؤڈر – 1/2 چائے کا چمچ
- کٹے ہوئے مکس خشک میوے (بادام، پستے) – 2-3 کھانے کے چمچ
- کارن فلور – 1 چائے کا چمچ (2 کھانے کے چمچ دودھ کے ساتھ ملا ہوا) – اختیاری، گاڑھے ٹیکسچر کے لیے
- زعفران کی پتیاں – ایک چٹکی (اختیاری)
- گلاب کا پانی یا کیوڑا خوشبو – 1/2 چائے کا چمچ (اختیاری)

ہدایت:
1. **دودھ کو ابالیں:**
- دودھ کو ایک گاڑھے تلے والے برتن میں ڈالیں۔ اسے ابالنے کے بعد کم آنچ پر پکائیں۔ بار بار ہلاتے رہیں تاکہ دودھ جل نہ جائے۔

2. **دودھ کو کم کریں:**
- پکاتے رہیں جب تک دودھ اپنی اصل مقدار کا نصف نہ رہ جائے۔ اطراف سے بھی کھچک کر دہی کو دودھ میں شامل کریں۔

3. **میٹھا کریں:**
- چینی اور کنڈینسڈ دودھ شامل کریں۔ ملائیں جب تک یہ حل نہ ہو جائیں۔ اپنی پسند کے مطابق میٹھے کو ایڈجسٹ کریں۔

4. **مکسچر کو گاڑھا کریں (اختیاری):**
- اگر آپ کارن فلور استعمال کر رہے ہیں تو اسے ٹھنڈے دودھ کے ساتھ ملا کر گرم دودھ کے مکسچر میں شامل کریں۔ یہ کریمی ٹیکسچر دے گا۔ مزید 5-7 منٹ پکائیں۔

5. **ذائقہ بڑھائیں:**
- الائچی پاؤڈر، زعفران کی پتیاں اور اگر آپ چاہیں تو گلاب کا پانی یا کیوڑا شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کریں۔

6. * ڈراٸ فروٹ شامل کریں:**
- کٹے ہوئے میوے شامل کریں اور ہلائیں۔ آنچ بند کر دیں اور تھوڑی دیر کے لیے ٹھنڈا ہونے دیں۔

7. **منجمد کریں:**
- اسے کلفی molds یا چھوٹے کپوں میں ڈالیں۔ ڈھانپ کر کم از کم 6-8 گھنٹے یا رات بھر منجمد کریں۔

8. **پیش کریں:**
- ماڈلز کو آسانی سے باہر نکالنے کے لیے انہیں چند سیکنڈز کے لیے گرم پانی میں ڈبوئیں۔ مزید کٹے ہوئے میوے سے سجاکر پیش کریں۔

آسان اور مزیدار پیری پیری چکن کی ترکیب!پیری پیری چکن کی ترکیباجزاء:چکن (لیگ پیس یا بریسٹ) – 1 کلولیموں کا رس – 2 کھانے ک...
25/04/2025

آسان اور مزیدار پیری پیری چکن کی ترکیب!

پیری پیری چکن کی ترکیب

اجزاء:

چکن (لیگ پیس یا بریسٹ) – 1 کلو

لیموں کا رس – 2 کھانے کے چمچ

نمک – حسبِ ذائقہ

کالی مرچ پسی ہوئی – 1 چائے کا چمچ

پیپریکا – 1 چائے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی – 1 چائے کا چمچ

ہری مرچ – 2 عدد

لہسن کے جوئے – 4 سے 5

سرکہ – 2 کھانے کے چمچ

زیتون کا تیل – 2 کھانے کے چمچ

سویا سوس – 1 کھانے کا چمچ (اختیاری)

ترکیب:

1. ایک بلینڈر میں ہری مرچ، لہسن، لیموں کا رس، سرکہ، زیتون کا تیل، نمک، کالی مرچ، پیپریکا، اور لال مرچ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔ یہ پیری پیری سوس بن جائے گی۔

2. چکن کو دھو کر کٹ لگا لیں تاکہ مصالحہ اندر تک جائے۔

3. اب چکن پر تیار شدہ پیری پیری سوس لگا کر کم از کم 2 گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے دیں (اگر زیادہ وقت ہو تو بہتر ہے)۔

4. اوون میں 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 35–40 منٹ تک بیک کریں، یا فرائنگ پین میں درمیانی آنچ پر اچھی طرح گر ل کریں۔

5. چکن گل جائے تو اسے مزید تھوڑی دیر فرائی کریں تاکہ خستہ ہو جائے۔

6. چاول، فرنچ فرائز یا نان کے ساتھ سرو کریں ۔

کوفتہ بریانیچکن کوفتہ ......... 16 عددچاول ....... ایک کلوپیاز ........ 4 عددلہسن ...... 2 گٹھیادرک پیسٹ ....... 2 کھانے...
22/04/2025

کوفتہ بریانی

چکن کوفتہ ......... 16 عدد

چاول ....... ایک کلو

پیاز ........ 4 عدد

لہسن ...... 2 گٹھی

ادرک پیسٹ ....... 2 کھانے کے چمچ

دہی ......... آدھی پیالی

ٹماٹر ....... 2 عدد

ہری مرچیں ...... 2 سے 4 عدد

زرده رنگ ....... 2 چٹکی بھر

نمک ....... حسب ذائقہ

سرخ مرچ پاؤڈر ..... 2 کھانے کے چمچ
یا حسب پسند

ہلدی ..... چوتھائی چائے کا چمچ

بھگار و گارنش کے لیے

سبز دھنیا .....

لیموں ......

پیاز ...... درمیانی آدھی

ترکیب:- ککر میں آئل ڈال کر گرم کریں اور لمبائی میں باریک کٹی پیاز و لہسن فرائی کریں

گولڈن ہونے لگے تو اس میں ٹماٹر و مصالحہ جات شامل کر دیں 5 منٹ بھونیں تھوڑا سا پانی شامل کریں که پیاز و لہسن گل جائیں اور اسٹیم لگا دیں

5 سے 7 منٹ کی اسٹیم کے بعد ککر کھولیں اور مصالے میں اگر پانی ہو تو خشک کر لیں اور چمچ چلاتے جائیں کے پیسٹ بنتا جائے

مصالحہ آئل چھوڑے تو اس میں ادرک و هری مرچ شامل کریں دھی شامل کریں بھونیں پھر جب 5 منٹ بھون لیں تو کوفتے شامل کریں اور بھونیں جب تک کے مصالحہ تیل نا چھوڑے

جب آئل کنارے چھوڑ دے تو دم پر کوفتے گلا لیں گل جائیں تو چولہا بند کر دیں

اب ایک الگ پتیلے میں پانی ابلنا رکھیں اس میں نمک شامل کر دیں پانی ابلنے لگے تو چاول ڈال دیں جب ایک کنی چاول ره جائیں تو سراخوں والی ٹوکری میں ڈال کر چاولوں کا پانی نتھار لیں

اب پتیلے میں پہلے چاولوں کی تہہ لگائیں.. اس پر کوفتہ مصالحہ کی تہہ لگائیں... پھر اس پر چاولوں کی اس کے بعد دوباره کوفتہ مصالحہ کی اور اخیر میں چاولوں کی تہہ لگائیں

اب آپنے تھوڑے سے آئل میں پیاز فرائی کرنے هیں براؤن هو جائیں تو چاولوں پر بھگار ڈالیں

اس کے اوپر پانی میں گھولا گیا زرده رنگ ڈالیے اور توا رکھ کر اس پر پتیلا رکھیں اور دم لگا دیں...

5 منٹ دم دے کر اس پر لیموں و دھنیا شامل کر دیں اور دم دے دیں

چاول گل جائیں تو احتیاط سے ہلا لیں اور گرما گرم بریانی سلاد و رائتہ کے ساتھ سرو کریں۔۔

مٹن ہانڈی قورمہ بنانے کی ترکیباجزاء1 بکرے کا گوشت ایک کلو2 نمک حسب ذائقہ3 کچلا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ4 ادرک دو انچ کا...
21/04/2025

مٹن ہانڈی قورمہ بنانے کی ترکیب

اجزاء
1 بکرے کا گوشت ایک کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 کچلا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
4 ادرک دو انچ کا ٹکڑا
5 پیاز دو عدد
6 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
7 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
8 سفید تل ایک کھانے کا چمچ
9 بادام چھ سے آٹھ عدد
10 کالی مرچ چھ سے آٹھ عدد
11 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
12 دہی ایک پیالی
13 ہرا دھنیا حسب پسند
14 ہری مرچیں تین سے چار عدد
15 فریش کریم آدھی پیالی
16 کوکنگ آئل ایک پیالی

تیار کرنے کی ترکیب
1پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں تل،بادام،کالی مرچ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر فرائی کریں پھر اسے باریک پیس لیں۔

2 مٹی کی ہانڈی کو چولہے پر رکھ کر دس سے بارہ منٹ گرم کر لیں پھر اس میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور آدھی پیاز علیحدہ نکال لیں۔

3 ہانڈی میں ادرک لہسن اور گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر اس میں لال مرچ اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کریں اور دو پیالی پانی ڈال کر گوشت کو گلنے رکھ دیں۔

4 گوشت جب اچھی طرح گل جائے تو دہی میں ادرک اور فرائی کی ہوئی پیاز ملا کر پیسیں اور گوشت میں ملا دیں۔

5 جب گھی علیحدہ ہو جائے تو اس میں بادام اور گرم مصالحے کا مکسچر ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پر رکھ دیں۔

6 ڈش میں نکال کر اوپر سے پھینٹی ہوئی کریم،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال دیں اور نان یا شیرمال کے ساتھ شروع کریں۔

سنڈے اسپیشل برگر ریسپی ۔ " چکن انڈا بند کباب ریسپی " اجزاء۔ برگر بن ایک عدد۔ شامی کباب دو عدد۔ بند گوبھی 5گرام۔ کیچپ ایک...
17/04/2025

سنڈے اسپیشل برگر ریسپی ۔
" چکن انڈا بند کباب ریسپی "

اجزاء
۔ برگر بن ایک عدد
۔ شامی کباب دو عدد
۔ بند گوبھی 5گرام
۔ کیچپ ایک کھانے کا چمچ
۔ کھیرا تین سلائس
۔ ٹماٹر تین سلائس
۔ پیاز کے رنگز تین رنگز
۔ انڈا آملیٹ ایک عدد
۔ سلا د پتہ ایک عدد
۔ مایو نیز ایک کھانے کا چمچ
ترکیب
۔ ایک برگر بن لیں اس کو گرم کر کے اس پر شامی کباب ،بند گوبھی ، کیچپ ،کھیرا ،ٹماٹر ،پیاز کے رنگز ،انڈا آملیٹ ،سلادپتہ اور مایونیز ڈال کر برگر بن سے بند کر دیں ۔
آپکا مزیدار چکن انڈا شامی برگر تیار ہے۔۔

چکن شوارما بنانے کی ترکیباجزاء (Ingredients): • چکن بون لیس (چھوٹے پیسز میں کٹا ہوا) – 500 گرام • دہی – 1/2 کپ • لال مرچ...
16/04/2025

چکن شوارما بنانے کی ترکیب

اجزاء (Ingredients):
• چکن بون لیس (چھوٹے پیسز میں کٹا ہوا) – 500 گرام
• دہی – 1/2 کپ
• لال مرچ پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ
• ہلدی – 1/4 چائے کا چمچ
• گرم مصالحہ – 1/2 چائے کا چمچ
• لیموں کا رس – 2 کھانے کے چمچ
• لہسن ادرک کا پیسٹ – 1 کھانے کا چمچ
• نمک – حسبِ ذائقہ
• تیل – 2 کھانے کے چمچ
• شوارما بریڈ (پٹا بریڈ یا رومالی روٹی) – حسبِ ضرورت

سلاد کے لیے:
• بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی)
• گاجر (کش کی ہوئی)
• کھیرے کے سلائسز
• ٹماٹر اور پیاز کے سلائسز

سوس کے لیے (اختیاری):
• مایونیز – 1/2 کپ
• لہسن کا پیسٹ – 1 چائے کا چمچ
• دہی – 2 کھانے کے چمچ
• لیموں کا رس – 1 چائے کا چمچ
(ان سب کو اچھی طرح مکس کر لیں)

ترکیب (Steps):
1. چکن کو دہی، لال مرچ، ہلدی، گرم مصالحہ، لیموں کا رس، لہسن ادرک کے پیسٹ اور نمک کے ساتھ اچھی طرح مکس کر کے 1-2 گھنٹے کے لیے میرینیٹ کریں۔
2. ایک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں جب تک چکن گل جائے اور پانی خشک ہو جائے۔
3. اب شوارما بریڈ کو ہلکا سا گرم کریں، اس پر تیار چکن رکھیں۔
4. اس کے اوپر سلاد ڈالیں اور پھر سوس شامل کریں۔
5. روٹی کو رول کی شکل میں لپیٹیں۔

آپ کا مزیدار چکن شوارما تیار ہے!
چاہیں تو اسے فرائی کر کے بھی کرسپی بنا سکتے ہیں۔ شکریہ ۔

وائٹ چکن ہانڈی بنانے کی ترکیباجزاء:چکن (بون لیس) – ½ کلودہی – ½ کپکریم – ½ کپدودھ – ½ کپپیاز (باریک کٹی ہوئی) یا پیسٹ بن...
09/04/2025

وائٹ چکن ہانڈی بنانے کی ترکیب

اجزاء:

چکن (بون لیس) – ½ کلو

دہی – ½ کپ

کریم – ½ کپ

دودھ – ½ کپ

پیاز (باریک کٹی ہوئی) یا پیسٹ بنا لیں ۔ 1 عدد

ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) – 2 عدد

ادرک لہسن پیسٹ – 1 کھانے کا چمچ

سفید مرچ پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر – ½ چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ

نمک – حسبِ ذائقہ

مکھن – 2 کھانے کے چمچ

تیل – 2 کھانے کے چمچ

ہرا دھنیا (کٹا ہوا) – حسبِ ضرورت

ترکیب:

1. ایک پین میں تیل اور مکھن گرم کریں، اس میں پیاز ڈال کر ہلکی سنہری کریں۔ پھر اس کا پیسٹ بنا لیں -

2. ادرک لہسن پیسٹ شامل کریں اور خوشبو آنے تک بھونیں۔

3. چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر 5 سے 7 منٹ پکائیں جب تک کہ اس کا رنگ تبدیل ہو جائے۔

4. اس میں کٹی ہوئی ہری مرچ اور تمام مصالحے (نمک، سفید مرچ، کالی مرچ، زیرہ پاؤڈر) اور پیاز کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

5. دہی شامل کریں اور چکن کو اچھی طرح بھونیں جب تک کہ دہی پانی چھوڑ دے اور چکن گلنے لگے۔

6. اس کے بعد دودھ شامل کریں اور ہلکی آنچ پر 5 منٹ پکائیں۔

7. اب کریم شامل کریں اور مزید 2 سے 3 منٹ پکائیں تاکہ ہانڈی گاڑھی ہو جائے۔

8. آخر میں ہرا دھنیا ڈال کر چولہا بند کر دیں۔

9. گرم گرم نان یا چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔

مزیدار اور کریمی وائٹ چکن ہانڈی تیار ہے!

Address

Orangi Town
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nargis Ka Kitchen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nargis Ka Kitchen:

Share