Nuqta e News

Nuqta e News Nuqta e News– Breaking news, trending stories & updates in real-time. Fast. Accurate. Unbiased.

03/08/2026

مکہ مکرمہ میں ایک شخص خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوکر اللہ کریم سے پیپلزپارٹی اور زرداری سے نجات کیلئے دعا مانگ رہے ہیں

02/08/2026

پیپلزپارٹی سے کشمیر میں پیش آنے والے حادثے کی کچھ جھلکیاں

10 دن کے اندر اگر پریا ہماری اور دیگر بچے بازیاب نہیں کروائے گئے تو آئی جی سندھ کو ہٹانے کیلئے احتجاج کیا جائیگا۔ کراچی ...
02/08/2026

10 دن کے اندر اگر پریا ہماری اور دیگر بچے بازیاب نہیں کروائے گئے تو آئی جی سندھ کو ہٹانے کیلئے احتجاج کیا جائیگا۔ کراچی بار ایسوسی ایشن صدر ایڈووکیٹ عامر وڑائچ

سانگھڑ ۔ آزاد جموں کشمیر الیکشن سیاسی جماعت کے کارکنان کا حملہ ایم این اے صلاح الدین / علاؤالدین جونیجو بازوؤں میں گولی ...
02/08/2026

سانگھڑ ۔ آزاد جموں کشمیر الیکشن سیاسی جماعت کے کارکنان کا حملہ ایم این اے صلاح الدین / علاؤالدین جونیجو بازوؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ساتھ ان کے ساتھی سجاول جونیجو بھی زخمی ہیں ۔

02/08/2026

اسلام آباد
پیرصاحب پگاڑا اور انکے بڑے صاحب زادے سید راشد شاھ اسلام آباد میں چیف خلیفہ کے بیٹے کی شادی ولیمہ تقریب میں شریک ہیں

جس نے جس نظر سے دیکھا ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ویسا لگاڈاکٹر غلام مصطفیٰ سہاگ اُن نایاب شخصیات میں سے ہیں جن کی شرافت، اعلیٰ اخ...
02/08/2026

جس نے جس نظر سے دیکھا ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ویسا لگا
ڈاکٹر غلام مصطفیٰ سہاگ اُن نایاب شخصیات میں سے ہیں جن کی شرافت، اعلیٰ اخلاق، سادگی اور انسان دوستی ہی اُن کی اصل پہچان ہے۔ ایک سینئر بیوروکریٹ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی اور دیرینہ کارکن ہیں، جنہوں نے اپنے اسکول اور کالج کے زمانے سے ہی جماعت سے وابستگی کو وفاداری کے ساتھ نبھایا ہے۔ سیاسی وابستگی کے باوجود ڈاکٹر غلام مصطفیٰ سہاگ نے ہمیشہ درگاہ شریف پیرجوگوٹھ اور پیر پگارا خاندان کا بے حد احترام کیا ہے، جو اُن کے وسیع ظرف، رواداری اور اعلیٰ کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ اس حقیقت پر یقین رکھتے ہیں کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر محبت، احترام اور انسانیت کے رشتے ہر اختلاف سے بالاتر ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر غلام مصطفیٰ سہاگ صرف ایک کامیاب سرکاری افسر ہی نہیں بلکہ ایک بہترین ہمسایہ، مخلص دوست اور عوام کے دکھ سکھ کے ساتھی بھی ہیں۔ علاقے میں کسی کے گھر خوشی ہو یا غم، چاہے اُس کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہو یا پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سے، وہ ہر ایک کے دکھ درد میں برابر شریک ہوتے ہیں۔ یہی خوبیاں انہیں ایک باوقار اور ہر دلعزیز شخصیت بناتی ہیں۔
جو نفرتوں کے اندھیروں میں بھی چراغ جلائے،
وہی حقیقت میں انسان کہلانے کا حق پائے۔
عزت، محبت اور خلوص جس کی پہچان بن جائے،
ایسے لوگوں پر ربِ کریم ہمیشہ اپنی رحمت برسائے۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر غلام مصطفیٰ سہاگ، اُن کے بھائیوں اور پورے خاندان کو اپنی خصوصی رحمتوں میں رکھے، اُن کی عزت و وقار میں مزید اضافہ فرمائے، انہیں صحتِ کاملہ، خوشیوں بھری زندگی اور درازیٔ عمر عطا فرمائے، اور ہمیشہ انہیں انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

31/07/2026

پيرجوگوٹھ ميونسپل ڪميٽي کے وارڈ نمبر 5 کے کونسلر شوکت علی خاصخیلی نے نالوں کا گندا پانی کلری قبرستان میں داخل ہونے اور ڈیزل کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔

سابق وفاقی وزیر ریلوے اور حُر جماعت کی معزز شخصیت مرحوم فقیر جادم منگریو کے صاحبزادے فقیر حمزہ جادم کے ساتھ پاکستان مسلم...
30/07/2026

سابق وفاقی وزیر ریلوے اور حُر جماعت کی معزز شخصیت مرحوم فقیر جادم منگریو کے صاحبزادے فقیر حمزہ جادم کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے نائب صدر خضر حیات منگریو کی جانب سے مبینہ طور پر بدترین تشدد کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فقیر حمزہ قانون کے طالب علم بھی ہیں، اور اپنے حق کا مطالبہ کرنا ان کا قانونی اور اخلاقی حق ہے۔

ہم مظلوم فقیر جادم کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، جن کا مؤقف ہے کہ ان کی جائیداد پر خضر حیات منگریو نے قبضہ کر رکھا ہے۔ اگر آج ایک بے گناہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے تو خدشہ ہے کہ کل کوئی مزید سنگین واقعہ بھی پیش آ سکتا ہے۔ جائیداد کے تنازعات اکثر خاندانوں میں بڑے سانحات کا سبب بنتے ہیں، جبکہ یہ افراد آپس میں قریبی رشتہ دار بھی ہیں اور طویل عرصے سے یہ تکلیف برداشت کر رہے ہیں۔

ہم پیر صاحب پگارا سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ مرحوم فقیر جادم کے خاندان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور اس معاملے کا منصفانہ نوٹس لیا جائے۔ اگر ہمارے اپنے رہنما اپنے ہی گھر کے معاملات کو انصاف کے ساتھ حل نہیں کر سکتے تو پھر عام عوام کی خدمت کے دعوے کس حد تک مؤثر ثابت ہوں گے؟

سیپکو سکھر کے ترجمان نے بتایا کہ بی او ڈی چیئرمین کی جانب سے سیپکو سب ڈویژن پیرجوگوٹھ کے ایس ڈی او کیخلاف ایک شھری کی وڈ...
21/07/2026

سیپکو سکھر کے ترجمان نے بتایا کہ بی او ڈی چیئرمین کی جانب سے سیپکو سب ڈویژن پیرجوگوٹھ کے ایس ڈی او کیخلاف ایک شھری کی وڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس میں ایس ای سیپکو سکھر اور انجنیئر خیرپور شامل ہیں جو انکوائری کرکے رپورٹ بی او ڈی چیئرمین کو پیش کریں گیں، جبکہ مذکورہ ایس ڈی او پیرجوگوٹھ کے عوام کیلئے ایک عذاب بن چکا ہے جس کی کرپشن کی مثال وہ وڈیو کافی ہے، وفاقی وزیر بجلی و پانی اویس لغاری و دیگر حکام فوری نوٹس لیں اور اس عذاب کو پیرجوگوٹھ سے ہٹا کر اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے

Address

Karachi
Karachi
66030

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nuqta e News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share