Journalist Shahzaib

Journalist Shahzaib News Journalist social worker

16/09/2026

پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر*_
```ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر```




16/09/2026

🚨 بریکنگ | وزیراعظم فیول اسکیم کو بڑا جھٹکا

پٹرولیم ڈیلرز نے وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام پر عملدرآمد نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈیلرز کے فیصلے کے بعد عوام کو مجوزہ فیول ریلیف کی فراہمی پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

📢

15/09/2026

The video of a strange act inside Karachi and with the ladies is upon us. 🇵🇰🎥

کراچی کراچی سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 بچوں کا لرزہ خیز قتل*_```دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج، پولیس کی جانب سے مختلف پہلوؤ...
15/09/2026

کراچی کراچی سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 بچوں کا لرزہ خیز قتل*_
```دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج، پولیس کی جانب سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری```

عوام دشمن شہباز حکومت پٹرول بم گرانے سے باز نہ آئی*_```پیٹرول 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 10 پیسے ...
14/09/2026

عوام دشمن شہباز حکومت پٹرول بم گرانے سے باز نہ آئی*_
```پیٹرول 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 10 پیسے مزید مہنگا```
`شہباز حکومت نے ایران امریکہ جنگ کی آڑ میں لوٹ مار کرکے عوام کی چیخیں نکلوا دیں`

سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کی بحث پھر گرمسوشل میڈیا پر عوامی ردِعمل، مختلف حلقوں کی جانب سے حمایت اور مخالفت میں آراء سا...
09/09/2026

سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کی بحث پھر گرم
سوشل میڈیا پر عوامی ردِعمل، مختلف حلقوں کی جانب سے حمایت اور مخالفت میں آراء سامنے آنے لگیں
سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ ایک بار پھر عوامی بحث کا مرکز بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس حوالے سے مختلف آراء اور تبصرے سامنے آ رہے ہیں، جبکہ بعض صارفین نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
نوٹ: تصویر میں دکھایا گیا نقشہ ایک تجویزی/تشریحی نقشہ ہے، اسے سرکاری طور پر منظور شدہ نئے صوبوں کا نقشہ نہ سمجھا جائے۔

09/09/2026
سرگودھا کی بیٹی اریزہ فاطمہ کی غلط انجیکشن لگا کر موت کا سبب بننے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار۔سرگودھا کی اریزہ فاطمہ کی طبی غ...
05/09/2026

سرگودھا کی بیٹی اریزہ فاطمہ کی غلط انجیکشن لگا کر موت کا سبب بننے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار۔
سرگودھا کی اریزہ فاطمہ کی طبی غفلت کے باعث ہلاکت کے مقدمہ میں نامزد اتائی نسیم کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر تھانہ سٹی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
ملزم نے گرفتاری سے قبل مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی، ضمانت منسوخ ہونے کے بعد وہ روپوش ہو گیا۔
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بھی ضمانت منسوخ ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ گلشن عزیز کالونی کی اریزہ فاطمہ کو 6 جولائی کو رشید میڈیکل سٹور پر عطائی نسیم نے انجکشن لگایا تھا، جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔
اسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ تین روز وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

05/09/2026

تشدر کرنے والے مرکزی ملزم کے والد سے پولیس کی ملاقات والد نے دستاویزات پولیس کو جمع کرادی جس کے مطابق وہ اپنے بیٹے کو کافی پہلے ہی اپنی پرورش سے"عاق" کرچکے ہے والد کے جائیداد بینک اکاونٹ یہ کسی بھی شعبے یا۔رشتے سے اس کا تعلق نہیں نہ وہ پولیس اسٹیشن آنے پر رضامند
مرکزی ملزم کے والد نے پولیس کو دستاویزات پیش کی اور کہاں 2024 میں ہی اپنے بیٹے کے روزانہ کے لڑائی جھگڑے سے تنگ آ کر "عاق" کرچکا ہوں میرا اس سے کوئی تعلق نہیں
کراچی: ڈیفنس میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان علی جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ درج ہوگیا ہے، پولیس اور تمام عملے نے تعاون کیا، تاہم کچھ وقت انتظار کرنا پڑا۔

علی جعفری کا کہنا تھا کہ میں بس امید کررہا ہوں کہ مجھے انصاف ملے، جس نے غلط کیا اسے سزا ملے۔

علی جعفری کے ٹیچر عبداللہ جمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کوشش کی گئی کہ دونوں خاندانوں میں رضامندی ہوجائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ علی کو کئی دن ذہنی اذیت میں رکھا گیا اور پولیس نے بھی تقریباً دو گھنٹے انتظار کروایا کہ فریقین آپس میں سمجھوتہ کرلیں۔

عبداللہ جمال کے مطابق علی کی ٹانگ اور ہاتھ پر شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں، بچے کے ساتھ کھڑے ہونا ضروری تھا، ورنہ شاید انصاف نہ ملتا۔ انہوں نے کہا کہ علی کے والد دل کے مریض ہیں اور ویڈیو میں سامنے آنے والی باتوں کے علاوہ بھی کچھ ایسے واقعات ہیں جو شرمناک ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کسی کے بچے کو سڑک سے اٹھا کر گھمایا جائے، تشدد کیا جائے، تو یہ کیسے قابل قبول ہوسکتا ہے؟

عبداللہ جمال نے مزید کہا کہ کراچی میں حالیہ عرصے کے دوران مصطفیٰ عامر اور میر رضا جیسے کیسز میں لاشیں ملیں، شکر ہے کہ علی جعفری خیریت سے واپس آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیسوں کی لین دین کا کوئی معاملہ نہیں تھا، علی کو اس کے دوست فیصل نے بلایا تھا۔ بعض چینلز پر 50 سے 60 ہزار روپے کے تنازعے کی بات چلائی گئی، جو درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیسوں کا معاملہ تھا بھی تو کیا کسی نوجوان کو اٹھا کر لے جانے اور اس پر تشدد کرنے کا جواز بنتا ہے؟

علی جعفری کے وکیل طلحہ بلوچ ایڈووکیٹ کے مطابق مقدمے میں علی فیصل، ابراہیم ملک، ابراہیم سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ حراساں کرنے، اغوا، جان سے مارنے کی دھمکی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

وکیل نے کہا کہ مقدمہ اس لیے درج کرایا گیا ہے تاکہ آئندہ کسی اور بچے کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو۔ اگر کوئی چینل پیسوں کی لین دین کے حوالے سے خبر چلا رہا ہے تو وہ بھی آکر اپنا 161 کا بیان ریکارڈ کرائے۔

Address

Karachi
75111

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Journalist Shahzaib posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share