Shafaqat Malik official

Shafaqat Malik official aslam o alaykum

30/03/2025

تمام امت مسلمہ کو چاند رات اور عیدالفطر بہت بہت مبارک ہو ❤️ 🌙

28/03/2025
Meri first video 😂
28/03/2025

Meri first video 😂

Not all advises from old people🧔🏾 are good. Remember Stupid people grow old too. 😁😁🤣🤣🤣🤣🏃🏃🏃
24/03/2025

Not all advises from old people🧔🏾 are good. Remember Stupid people grow old too. 😁😁
🤣🤣🤣🤣🏃🏃🏃

Dua me yaad rakhna🙏
13/02/2025

Dua me yaad rakhna🙏

 #ڈاچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(فلم پروموشن، اسلم ایرانی اور طریقہ واردات )آج فلمساز اسلم ایرانی یاد آگیا جو مولوی صاحب کے پاس اپنی فلم...
03/08/2024

#ڈاچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(فلم پروموشن، اسلم ایرانی اور طریقہ واردات )

آج فلمساز اسلم ایرانی یاد آگیا جو مولوی صاحب کے پاس اپنی فلم " ڈاچی " کی پرموشن کے لیئے گیا تھا
چونکہ ان دنوں نیا نیا پاکستان بنا تھا
ریڈیو بھی کسی کسی کے پاس تھا

اس لیئے کاروبار کی تشہیر کے لیئے مسجد کا لاؤڈ اسپکیر ہی استعمال ہوتا تھا

فلمساز اسلم ایرانی نے کچھ پیسہ اکٹھا کیا اور فلم ڈاچی بنا دی جسے بمبینو سینما Bambino the Cinema لاھور میں ریلیز کرنا تھا

اس سلسلے میں وہ مولوی صاحب کے پاس گیا کہ جنابِ والا آپ اعلان کر دیں کی بمبینو سینما میں اتوار والے دن "ڈاچی" فلم ریلیز ھو رھی ھے جس کے3 شو ھوں گے ۔ ۔ ۔

مولوی صاحب نے جب یہ سنا تو آگ بگولہ ہوگئے اور بولے کہ "کمبخت تو ہم سے یہ کیا کروانا چاہتا ہے" ؟

اب مساجد سے بھی فلموں اور بے حیائی کی تشہیر کی جائے گی؟

اسلم ایرانی نے جب یہ سنا تو جیب سے ایک پیکٹ نکال کر مولوی صاحب کو تھما دیا ...کہ کچھ عنایت کریں میرا اس فلم پر بہت پیسہ لگا ہے اگر فلم نہ چلی تو میں تباہ و برباد ہو جاؤں گا

مولوی صاحب نے پیکٹ کھولا جس میں نوٹ بھرے ہوئے تھے

تھوڑی دیر سوچا اور پوچھا ۔
پہلا شو کب ہے؟
اسلم ایرانی نے ساری تفصیل بتا دی

مولوی صاحب نے کہا اچھا تم جاؤ میں جمعہ والے دن کچھ کرتا ھوں" ۔

جب جمعہ کا دن آیا تو مولوی صاحب نے واعظ شروع کیا جس میں بڑھتی ہوئی بے حیائی پر گفتگو کی کہ کس طرح مغربی کلچر ہمیں تباہ کررہا ہے اور نوجوان نسل تباہ ہورہی ھے ؛

ہم سب صرف نام کے مسلمان ہیں اور عمل کوئی نہی کرتا ....

اب یہی دیکھ لو تم لوگ یہاں تو سر ہلا رہے ہو اور اچھی اچھی باتیں سن رہے ہو مگر میں جانتا ہوں کہ تم لوگوں نے ان پر عمل نہیں کرنا

ابھی نماز پڑھ کے باہر جاؤ گے -- اگر کسی نے بتا دیا کہ بمبینو سینما میں اتوار والے دن نئی فلم ڈاچی لگے گی جس میں سدھیر، نیلو، نغمہ اور زینت ھے تو تم لوگوں نے وہاں بھاگ جانا ہے کہ مولوی کا واعظ تو سن لیا اب گلوکارہ مالا، احمد رشدی اور مسعود رانا کی بہترین آواز میں گانے بھی سن لیں۔...

دین کا کسی کو نہیں معلوم -- مگر یہ ضرور جانتے ہیں کہ حازن قادری نے سٹوری لکھی ھے تو ایکشن اور بےحیائی سے بھرپور فلم ہوگی کیونکہ ہیرو سدھیر اور ولن مظہر شاہ ھے

مسجد میں داخلہ مفت ھے مگر نمازیوں کی تعداد دیکھو -- وہاں ایک روپے کی ٹکٹ بھی خریدو گے مگر جاؤ گے ضرور ۔ ۔ ۔!
#منقول #فلم #سینما


ہنی ٹریپ (Honey Trap)صدیوں پرانا ھے قصہ یوں ہے کہ بدقسمتی سے کسی گاؤں کے نیم حکیم ایک شادی شدہ عورت جس کے حسن کے چرچے تھ...
02/08/2024

ہنی ٹریپ (Honey Trap)صدیوں پرانا ھے قصہ یوں ہے کہ بدقسمتی سے کسی گاؤں کے نیم حکیم ایک شادی شدہ عورت جس کے حسن کے چرچے تھے کی زلفِ گرہ گیر کے اسیر ھو گئے اس کی چشمِ قاتل کے تیکھے ورمے نے حضرت کے لوھے جیسے دل میں سوراخ کر دیا اور آپ اس پر لٹو ھوگئے۔
شادی بیاہ اور میلو ں ٹھیلوں میں ڈھول بجانا عورت کے خاندان کا پیشہ تھا وہ کبھی دوا دارو کیلئے نیم حکیم صاحب کے پاس جاتی تو وہ بڑی دلچسپی اور تفصیل سے اس کی نبض چیک کرتے اور ملفوف الفاظ میں اپنا حالِ دل بھی ضرور سناتے اس کا بچہ بھی جب کبھی حضرت کے سامنے آتا تو وہ اسے چپکے سے کہتے ”تمہاری ماں کا کیا حال ھے"؟
"اسے میرا سلام کہنا‘‘ خوش شکل خاتون نے بڑا عرصہ سلام برداشت کئے مگر جب اس کی خیریت کے متعلق نیم حکیم ضرورت سے زیادہ فکرمند رھنے لگے تو اس نے اپنے خاوند کو ان کی تشویش سے آگاہ کر دیا اس سنگین مسئلے پر ڈھول بجانے والے خاندان کے مردوں کا ایک اجلاس منعقد ھوا جس میں حضرت کی صحت کاملہ کیلئے دعا کی گئی اور ان کے دردِ دل کے علاج کیلئے مختلف طریقوں پر غوروخوض کے بعد ایک جوھر زار شفا اسلوب فائنل ھوا۔
طے شدہ علاج کے مطابق خاوند نے اپنی زوجہ سے کہا کہ وہ حضرت کو پیغام بھجوا دے کہ اس کا خاوند آج گھر پر نہیں لہٰذا رات کا کھانا جھگی فقیراں میں تناول فرمائیں نیز اس مبارک موقع سے فائدہ اٹھاتے ھوئے باھمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی ھوجائے تو کوئی مضائقہ نہیں عورت نے طے شدہ شیڈول کے مطابق پیغام بھجوایا تو حضرت خوشی سے لال و لال ھو گئے تیر نشانے پر بیٹھا تھا چنانچہ دو گھنٹے کی جان توڑ تیاری میں آپ نے خضاب کو زینت ریش مبارک بنایا آنکھوں میں وافر مقدار میں سُرمہ لگایا اور کان میں عطر میں ڈبوئی روئی ٹھونس کر خراماں خراماں کوئے یار کی طرف رواں ھو گئے۔
دل پذیر محبوب نے نیم حکیم کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں ایک کمرے میں تشریف رکھنے کو کہا۔
عین اس وقت دوسرے کمرے سے خاندان کے مردوں پر مشتمل ظالم سماج کا ڈنڈوں سے مسلح ایک ٹولہ برآمد ہوا انہوں نے عورت کو چھت پر جا کر ڈھول بجائے کو کہا مراثیوں کے گھر میں ڈھول بجانے کی ریہرسل معمول کی بات تھی چنانچہ اھل دیہہ کو حالات کی سنگینی کا ادراک نہ ھو سکا اِدھر ظالم سماج کے ٹولے نے حضرت کی ڈنڈوں سے سیوا شروع کی تو انہوں نے بے ساختہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کا آغاز کر دیا آپ بہت چیخے چلائے مگر ان کی آواز ڈھول کی دلفریب دھنوں میں دب کر رہ گئی
المختصر! جب سیوا کرنے والے ٹولے نے حضرت کو گھر سے باعزت رخصت کیا تو ان کا اَنگ اَنگ ڈھول بجا رھا تھا اور نیم حکیم، نیم جاں ھو چکے تھے ۔
حسب توقع مراثیوں کی ڈنڈا ڈولی تیر بہدف نسخہ ثابت ھوا اور حضرت کو عشق جیسے موذی مرض سے نجات مل گئی تاھم اس علاج کا سائیڈ افیکٹ یہ سامنے آیا کہ وہ مستقل طور پر ایک نفسیاتی عارضے میں مبتلا ھو گئے نیم حکیم جب بھی کہیں ڈھول کی آواز سنتے تو ان کا ”تراہ‘‘ نکل جاتا اور آپ خوف سے جھرجھری لے کر فرماتے ”اوہ ! آج پھر کوئی مسکین پِٹ رھا ھے‘‘
سبق::- پرھیز علاج سے بہتر ھے۔

دل چاہتا ہے وہ اس بات پر تکرار کرےمانگوں بوسہ اور وہ دینے سے انکار کرےمیں کروں ضد لگاتار بس ہونٹ ہونٹ ہونٹوہ ہر بار دائی...
27/07/2024

دل چاہتا ہے وہ اس بات پر تکرار کرے
مانگوں بوسہ اور وہ دینے سے انکار کرے

میں کروں ضد لگاتار بس ہونٹ ہونٹ ہونٹ
وہ ہر بار دائیاں بائیاں رخسار کرے

اسکے جسم پر کہاں کہاں ہیں تل کے نشان
وہ مجھے رات بھر دیکھائے گنہگار کرے

کبھی لپٹے کبھی سمٹے کبھی ٹوٹے کبھی بکھرے
وہ گلے زور سے لگائے مجھے پیار کرے

چھا جائے بن کے عطر کبھی عود کبھی مشک
بدن کی خوشبو میرے ہوش پر سوار کرے

اب تو صبح صبح ہم سے اٹھا نہیں جاتا
وہ گیلی زلفوں سے مجھکو بیدار کرے

قربان جائیں صدقے جائیں خود کو وار دیں
ارمان کوئی ایسا حکم تو میری سرکار کرے ......
Copy...

Eid Mubarak dosto
09/04/2024

Eid Mubarak dosto

10/03/2024
Old
08/03/2024

Old

Old memories
08/03/2024

Old memories

Address

Karachi
0000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shafaqat Malik official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shafaqat Malik official:

Share