Halat Update

Halat Update Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Halat Update, Media/News Company, Karachi.

30/01/2023

ہم پر اللہ کا عذاب کیوں نہ آئے،، کیوں ہم ذلیل و خوار نہ ہوں 😭😭😭

گزشتہ روز منگھوپیر میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہری عبدالرزاق خاصخیلی کے بیٹے کی دردناک گفتگو

معصوم بچوں کی کفالت کون کرے گا؟ ننھے معصوم پھولوں کو ظالم ڈکیتوں نے یتیم کردیا

28/01/2023

Tariq road Rahmania masjid macdonalds k samne se gari alto ka shesha tor kr bag legye2 bag the brown colour ka r black colour ka document the r aik green wallet mn cards the orginal sare cnic atm driving licence job ka card
Name Muhammad hassan siddiqui
Kindly agr kisi bhai ko road pr mile ya kuch pata chale to contact me
03452158390
03322319960

19/08/2022

سندھ پولیس اہلکار کا بڑا کارنامہ،، جان پر کھیل کر تین بچیوں کی زنگی بچالی

کورنگی ندی میں طغیانی کے سبب ندی میں تین بچیوں پانی میں پھنس گئیں

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار کورنگی ندی پہنچے

بلوچ کالونی اہلکار سکندر نے جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی مدد آپ تینوں بچیوں کو ریسکیو کرلیا

تینوں بچیوں کو باحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔اہلکار سکندر

ایسے حوصلہ مند جوان سندھ پولیس کے واقعی ہیرو ہیں

کراچی میں اب تک کس جگہ کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کردیے سب سے زیادہ بارش گلشن حدیدمیں 101 ملی میٹر ...
17/08/2022

کراچی میں اب تک کس جگہ کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کردیے

سب سے زیادہ بارش گلشن حدیدمیں 101 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی , محکمہ موسمیات

قائد آباد میں 49 ملی میٹر بارش ہوئی, محمہموسمیات

تیسرا نمبر صدر کا رہا جہاں 39 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات

گڈاپ ٹاؤن 37.4,سعدی ٹاؤن 29.9 ,جناح ٹرمینل اور یونیورسٹی روڈ پر 21.2 ملی میٹر بارش برسی

اولڈایئرپورٹ 19.1,پی اے ایف فیصل بیس 13. اور پی اے ایف مسرور بیس 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ, محمہ موسمیات

ناظم آباد 12,نارتھ ناظم آباد 9.3 اورنگی ٹاؤن میں 8.3 ملی یٹر بارش پڑی, محمکمہ موسمیات

سرجانی ٹاؤن 10.2,کیماڑی 8.5 ,گلشن معمار 11.6 اور کورنگی میں 17.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات

کراچی میں سرجانی ٹاون سیکٹر فور ڈی میں 4 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی ٰعمارت کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے،، افراد کو ریس...
15/08/2022

کراچی میں سرجانی ٹاون سیکٹر فور ڈی میں 4 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی

ٰعمارت کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے،، افراد کو ریسکیو کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں جاری

کراچی: ڈیڑھ گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی انتظامیہ اور ہیوی مشینری تاحال نہیں پہنچی

کراچی: علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت ہاتھوں سے ملبا ہٹانے میں مصروف

کراچی: پولیس رینجرز اور فائر بریگیڈ کا عملہ مکینوں کی مدد کررہا ہے

ناقص میٹریل و غیر قانونی طریقے سے زیر تعمیر بلڈنگ تیار ہونے سے پہلے ہی گر گئی

واضح رہے کہ سرجانی ٹاون میں گرنے والی بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کراچی رجسٹری میں بلڈر کے خلاف کیس چل رہا تھا

شہری محمد صابر کی جانب سے سے درج پٹیشن نمبری D-3811/2022میں ڈائریکٹر ایس بی سی اے سمیت متعلقہ اتھارٹیز کو پارٹی بنایا گیا ہے

زیر تعمیر بلڈنگ میں بلڈرز نے لیبر اور ٹھیکیداروں کی رہائش کا بندو بست کیا ہوا تھا۔

14/08/2022

یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پاک فضائیہ کا شاہینوں کو خراج تحسین

یومِ آزادی پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔

نغمہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ پیش آنے والے فضائی معرکوں میں بہادری کی داستانیں رقم کیں اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔

پاک فضائیہ کا آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے، جدت اور خودانحصاری کا سفر بھی نغمے کا خاصا ہے۔

اس نغمے میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ افواج پاکستان عوام کی مکمل قوت کے ساتھ دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجاآوری کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں

08/08/2022

مہنگائی میں ہوشربااضافے نے غریبوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا

مہنگائی کی ستائی ہوئی خاتون اپنے حالات بتاتے ہوئے رو پڑی

حکومت وقت سے شکوے اللہ حکمرانوں کو ہدایت دے آمین۔۔

بچوں کے لاپتہ اور گمشدہ ہونے کے واقعات صارم برنی ٹرسٹ کو ون فائیو مددگار سے لنک کرنے کا بڑا فیصلہڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹ...
07/08/2022

بچوں کے لاپتہ اور گمشدہ ہونے کے واقعات

صارم برنی ٹرسٹ کو ون فائیو مددگار سے لنک کرنے کا بڑا فیصلہ

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمدکا صارم برنی ٹرسٹ کا دورہ

فلاحی خدمات میں سیکورٹی ڈویژن کے مکمل تعاون کی یقین دہانی

مددگار ون فائیو صارم برنی ٹرسٹ کے ساتھ مل کر عوامی خدمات کادائرہ کاروسیع کرے گی، ڈاکٹر مقصود احمد

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے لاپتہ اور گمشدہ بچوں کا سراغ لگائے گی، ڈی آئی جی سیکیورٹی

صارم برنی ٹرسٹ عنقریب ایک موبائل ایپلیکیشن کا بھی افتتاح کر رہا ہے

ایپ کو مددگار ون فائیو کے ساتھ لنک کیا جائے گا، ڈاکٹر مقصود احمد

ڈی آئی جی سیکیورٹی نے شیلٹر ہوم کا دورہ بھی کیا

ڈاکٹر مقصود احمد بزرگوں اور بچوں سے ملے اوران کی داد رسی کی

جب ہم غم زدہ لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں، ڈاکٹر مقصود

اس سے روحانی سکون اور اطمینان محسوس کرتے ہیں، ڈاکٹر مقصود احمد

سندھ پولیس خاص طور پر سیکیورٹی ڈویژن نے اپنی خدمات میں مصروف ہے

اس کے ساتھ معاشرے میں ہونے والی سماجی ناانصافیوں پرتوجہ مرکوز کی ہوئی ہے، ڈاکٹر مقصود احمد

ٹرسٹ لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانے کے لیے ہے، صارم برنی

ان کے حالات زندگی کو بہتر بنانے، انہیں انصاف دلوانے کے لئے کھڑا ہے، صارم برنی

06/08/2022

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا ملائیشیا کا دورہ

ملائیشیا کے نیول بیس آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ کے افسران نے رائل ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

میزبان بحریہ کے افسران اور مختلف سفارتی شخصیات نے بھی پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

پی این ایس تیمور نے میزبان بحریہ کے ہمراہ دوطرفہ بحری مشق MALPAK IV میں حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ

پی این ایس تیمور کے اس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ ترجمان پاک بحریہ

کراچی مین ڈبل سواری پر پابندی عائد 5 سے 10 اگست تک کراچی میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹفیکشن ...
05/08/2022

کراچی مین ڈبل سواری پر پابندی عائد

5 سے 10 اگست تک کراچی میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹفیکشن جاری کر دیا

ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست آئ جی سندھ نے کئ تھی

خواتین۔ بچے صحافی اور بزرگ شہری ڈبل سواری مشتسنی ہوں گے۔

باکسنگ کے میدان میں پاکستان کو بڑی کامیابی پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر کو ہرا دیابنکاک تھائی لینڈ میں سن...
03/08/2022

باکسنگ کے میدان میں پاکستان کو بڑی کامیابی

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر کو ہرا دیا

بنکاک تھائی لینڈ میں سندھ پولیس کے باکسرشہیر آفریدی نے مڈل ویٹ کٹیگری میں ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا

باکسر شہیر آفریدی کو بھارتی باکسر اسرار عثمانی نے چیلنج کیا تھا

شہیر آفریدی کا تعلق سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس سے ہے

شہیر آفریدی نے تین ماہ قبل مڈی ویٹ ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل نام کیا تھا

02/08/2022

تباہ کن بارشوں کے بعد پاک آرمی کا بلوچستان کے علاقوں میں خطرناک ریسکیو آپریشن جاری

اس فوٹیج سے اندازہ لگائیں کہ ریسکیو آپریشن کس قدر مشکل ہے جسے پاک فوج کررہی ہے

بلوچستان میں ریکارڈ توڑ بارشوں کے سبب ہزاروں افراد متاثر ہوئے جبکہ سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں

02/08/2022

کراچی میں ایک اور حادثہ رونما ہوگیا

بلدیہ A/25 فیلڈ مارشل اسکول کاکڑ ہوٹل کے قریب گھر کی چھت گرگئی

چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی، ریسکیو ادارے اور علاقہ مکین ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف

ایک ماہ کے دوران چوتھی عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حالت بھنگ میں

کراچی ڈفینس میں دو دریا پر قائم معروف ریسٹورنٹ کو سیل کردیئے گئے گزشتہ روز قہواتی نامی ریسٹورنٹ موسلا دھار بارش کے باعث ...
01/08/2022

کراچی ڈفینس میں دو دریا پر قائم معروف ریسٹورنٹ کو سیل کردیئے گئے

گزشتہ روز قہواتی نامی ریسٹورنٹ موسلا دھار بارش کے باعث منہدم ہو گیا تھا. جس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

اس واقعے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دو دریا پر قائم ریسٹورنٹ کو سیل کردیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانے نقصان سے محفوظ رہا جا سکے

ڈسٹرکٹ ساوتھ انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے کولاچی ، کباب جیز ،الحبیب ، السجاد ، چارکول ریسٹورنٹس کو سیل کردیا ہے

تمام ریسٹورنٹس کو ڈی ایچ اے انجنیرنگ ڈپارٹمنٹ سے اسٹریکچر ویری فکیشن این او سی اور اسٹریکچر کے جانچ پڑتال کی بعد ڈی سیل کردیا جائے گا

30/07/2022

سندھ کے سرکاری و نجی اسکولز کالجز یکم اگست بروز پیر کو معمول مطابق کھل جائیں گے،

‏موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کی خبریں بے بنیاد ہیں
‏،سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی کو ختم ہونگی

‏چھٹیوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ

29/07/2022

شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے لیکن پانی نالوں اورسڑکوں کی نذر ہورہا ہے

سٹنارتھ کراچی سلیم سیٹر پر پانی کی لائن پھٹ گئی

لائن پھٹنے کے سبب بہت پانی ضائع ہورہا ہے

شہریوں کا اعلیٰ حکام نوٹس لینے اور فوری لائن کی مرمت کروانے کا مطالبہ

28/07/2022

بارشوں کے بعد شہر میں ٹریفک جام کی صورتحال

شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام

صدر، ڈیفینس، قیوم آباد، گولیمار، گارڈن، نیپا سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباو

ٹریفک جام کے سبب شہری رل گئے

27/07/2022

کراچی میں عمارتوں کے گرنے اور جھکنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا

کراچی میں ایک اور عمارت جھک گئی

لیاری میں چھ منزلہ رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی

عمارت میں بارہ فیلٹس ہیں سو سے ایک سو بیس گز کا پلاٹ ہے حکام

ایس بی سی اے کی ٹیم ،، رینجرز اور پولیس بھی پہنچ گئی

ٹیم نے سروے شروع کردیا جبکہ اس قبل دو ہفتوں کے دوران کریم آباد اور شیرشاہ میں بھی عمارت گرنے کے واقعات ہوچکے ہیں

Address

Karachi
74700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Halat Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share