Malir News and Updates

Malir News and Updates Malir Media News and Updates

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Nyaz Ahmad Solngi, Zia Ul Haq, Ahmad Sheikh, Danish Ali D...
17/05/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Nyaz Ahmad Solngi, Zia Ul Haq, Ahmad Sheikh, Danish Ali Danish Ali, Bachal Rind, Muhammad Usman Mani, Mir Hassan, Adnan Shah, Abbas A Razzaque, Ronaq Ali, Atta Muhammad, Abdul Razaq, Shokat Ali, Ghullam Mustafa, Ali Jan, Danish Kumar, Maaz Khan, Abdul Ghafoor, Azhar Shaheen, Muhammad Numan Khan, Yaqoob Yaqoob, Ahad King, Mudasar Ali, Noor Ahmed, Shehmeer Mllah, Rahman Khan, Sufyan Jutt, Dairy Khan, Khadim Mallaha, Kong Malay, Abid Ullah, Ponmo Kolai, Mahtab Ali Badri, Sajid Ali, ثنا اللہ کھچی, Mirali Gaycho, Ghamshad Ali Baloch, Sajjad Sajjadali, Nadan Khan, Dileep Kumar Megwar Hur, Wasayo Jakhro, Xnjgkgg Gulzar Ka Song, Nadeemkhan Khan, M Qasim Thebo, Fareed Fareed, Zahid Ali Bhanbhro, Khalid Jan, Mukhtiar Khoso, Juman Parhiyar, Naseeb Jan

ایس آئی یو / سی آئی اے کی ایک اور زبردست کاروائی۔خان کوچ دفتر، سرجانی ٹاؤن میں دوران ڈکیتی اور قتل کی واردات میں ملوث ای...
16/05/2024

ایس آئی یو / سی آئی اے کی ایک اور زبردست کاروائی۔

خان کوچ دفتر، سرجانی ٹاؤن میں دوران ڈکیتی اور قتل کی واردات میں ملوث ایک ڈکیت آلہ قتل سمیت گرفتار.

ایس آئی یو نے مخبرانہ اطلاع اور ٹیکنیکل مدد سے اندرون ندی کازوے، کورنگی سے قتل و ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ڈکیت / قاتل کا نام:
شیر زمان محسود ولد مہر جان.

مورخہ 2024-04-30 کو دو ملزمان نے خان کوچ سروس واقع سیکٹر 10، نزد شاہ بیگ گوٹھ، سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ ملزمان نے خان کوچ دفتر سے بزور اسلحہ کیش ایک لاکھ پچہتر ہزار روپے (RS. 1,75000)، اڈے کے مالک کا ایک 9 ایم ایم پسٹل نمبری TAR01475 اور ایک عدد بیٹری بمع چارجر لوٹے تھے۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر کوچ اڈے کے چوکیدار محمد اشفاق کو اڈے کے مالک کے پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پسٹل ساتھ لے گئے۔

گرفتار ملزم شیر زمان نے اپنے دوسرے واردات کے ساتھی کا نام نادر ولد رفیق ظاہر کیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

گرفتار ملزم سے اڈے کے مالک سے چھینا ہوا 9mm پسٹل جوکہ آلہ قتل بھی برآمد۔

برآمد شدہ اسلحہ فارنزک معائنہ کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

اسلحہ کی برآمدگی پر ملزم کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ الزام نمبر 98/2024 بجرم دفعہ (i)23A سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم سے دیگر وارداتوں کے متعلق تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

Training Directorate 30/24
16/05/2024

Training Directorate 30/24

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد
01/03/2024

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد

ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی کی ہدایت پر ضلع ملیر کی پولیس بارش کے دوران عوام کی خدمت میں مصروف.SSP Malir Office Sin...
01/03/2024

ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی کی ہدایت پر ضلع ملیر کی پولیس بارش کے دوران عوام کی خدمت میں مصروف.

SSP Malir Office Sindh Police

01/03/2024

Appreciated to Mayer Karachi Murtaza Wahab for good work during

Team Barrister Murtaza Wahab PS_111
Barrister Murtaza Wahab

01/03/2024

آئی جی سندھ/رین ایمرجنسی۔۔۔

آئی جی سندھ رفعت مختارراجا کی زیر صدارت رین ایمر جینسی اورامن وامان کے حوالے سے اجلاس۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈورکس، ڈی آئی جیز, سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ، ویلفیئر،اسٹبلشمنٹ، ٹی اینڈٹی، آرآرایف، آئی ٹی،ساؤتھ،اے آئی جیزشریک ہوئے۔

جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور زونل ڈی آئی جیز کراچی اور رینجز نے زریعہ وڈیولنک شرکت کی۔

صوبے بالخصوص کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔ آئی جی سندھ

تمام افسران اپنی اپنی ٹیمز کے ساتھ حکومت سندھ اور ضلعی حکومتوں کے ساتھ رین ایمر جینسی کے حوالے سے میں ملکر کام کریں۔ آئی جی سندھ کی ہدایت

پولیس اور ٹریفک افسران واہلکار بارش کی صورتحال میں سڑکوں پر نظر آئیں۔ آئی جی سندھ

اپنے اپنے تھانوں اور دفاتر کے عملہ کو الرٹ رکھیں۔ آئی جی سندھ

نو منتخب وزیراعلی سندھ رین ایمر جینسی کےانتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ آئی جی سندھ

حکومتی مشینری کے ساتھ مل کر ریلیف کا کام کریں۔آئی جی سندھ

عوام کوایمرجینسی کی صورتحال میں بھرپور مدد اور معاونت فراہم کریں۔رفعت مختار راجہ

نومنٹخب وزیراعلی سندھ نے صوبے کے تمام تھانوں کی مرمت اورنئے تھانوں کی تعمیر کے احکامات دیئے ہیں۔ آئئ جی سندھ

تمام ضلعی افسران مرمت اور نئے تھانوں کی تعمیر کا تخمینہ ایک ہفتے کے اندر جمع کروائیں۔ آئی جی سندھ

وزیراعلی سندھ اسٹریٹ کرائم اور کچہ کے علاقوں میں جرائم کے خلاف کاروائی میں انتہائی سنجیدہ ہیں۔ آئی جی سندھ

ہمیں اسٹریٹ کرائم، منشیات اور کچہ کے علاقوں میں جرائم کے خلاف بھرپور اور منظم کاروائی کرنی ہے۔ آئی جی سندھ

پولیس کو سندھ حکومت کی جانب سے جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور مدد ومعاونت فراہم کی جائے گی۔ آئی جی سندھ

وزیراعلی سندھ نے صوبے کے داخلی اورخارجی راستوں پر کیمروں کی تنصیب کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ آئی جی سندھ

کراچی کے داخلی راستوں بشمول ٹول پلازہ پرکیمروں کی تنصیب ایک ہفتے جبکہ دیگر راستوں پرجلد مکمل کرلی جائے گی۔ ڈی آئی جی آئی ٹی

ای شیٹ پربہترین کام کرنے والوں کو شاباشی دی جائے گی۔ آئی جی سندھ

ای شیٹ میں اب تک 99 فیصد پولیس اہلکاروں کا اندراج کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ

01/03/2024

ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے ماڈل پولیس اسٹیشن نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، ڈسٹرکٹ سینٹرل کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی اور متعلقہ ایس ڈی پی او/ایس ایچ او
بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانے کو جدید بنانے پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم کو سراہا اور ہدایات جاری کی کہ ڈسڑکٹ سینٹرل کے باقی تمام تھانہ جات کو بھی اسی طرز پر جلد از جلد جدید بنایا جائے-

ایس ایس پی صا حبہ انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے تھانہ ملیر کینٹ کے قتل کیس مقدمہ الزام نمبر 81/24 بجرم دفعہ 302/324/147/148/14...
01/03/2024

ایس ایس پی صا حبہ انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے تھانہ ملیر کینٹ کے قتل کیس مقدمہ الزام نمبر 81/24 بجرم دفعہ 302/324/147/148/149/34 ت پ میں مقتول کے گھر تعزیت کیلئے گئ۔
اس موقع پر ڈی ایس پی صاحب انویسٹیگیشن ، ایس آ ئی او و تفتیشی افسر بھی مو جود تھے۔
ایس ایس پی صاحبہ انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے مقتول کے لواحقین سے تعزیت اور دعا کی۔
کیس سے جڑے ہوئے تمام حقائق پر مدعی مقدمہ اور مقتول کے لواحقین سے بات کی ۔
ایس ایس پی صاحبہ انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے کہا کہ تمام تر اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے جلد پولیس کیس کے ملزمان کو گرفتار کر لے گی۔
تفتیشی ٹیم کو ہر پہلو سے تفتیش کرنے کے حوالے سے ہدایات دی گئ
ایس یس پی صاحبہ نے تفتیشی ٹیم کو میرٹ پر تفتیش کرنے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر نے کے حوالے سے ہدایات جاری کی۔

سنڌ سرڪار رٽائرمينٽ لاء حد 25 مان گھٽائي 20 سال ڪري ڇڏي باقي 43سالن جي عمر ۾ نوڪري ملندڙ کي ڪجھ به ڪون ملندوFor more Mal...
01/03/2024

سنڌ سرڪار رٽائرمينٽ لاء حد 25 مان گھٽائي 20 سال ڪري ڇڏي
باقي 43سالن جي عمر ۾ نوڪري ملندڙ کي ڪجھ به ڪون ملندو

For more Malir News and Updates

ایس ایس پی آفس AVCC/CIA کراچی میں نئے پروموٹ ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو رینک لگانے کی تقریب.ایس ایس پی آفس AVCC/CIA ...
01/03/2024

ایس ایس پی آفس AVCC/CIA کراچی میں نئے پروموٹ ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو رینک لگانے کی تقریب.

ایس ایس پی آفس AVCC/CIA میں ہیڈ کانسٹیبل (HC) سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسر کو رینک لگانے کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایس ایس پی AVCC/CIA کراچی جناب ظفر صدیق چھانگا صاحب اور ڈی ایس پی نے ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پر ترقی پانے والے افسر کو رینک لگایا اور دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید محنت و لگن، دیانتداری اور بردباری سے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات کی اور اپنے ملنے والے نئے منصب کو مظلوموں کی دادرسی کرنے کی تلقین کی۔

15/06/2023

Crime scene Unit actively working in Karachi

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malir News and Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share