21/11/2025
`سورۃ الانعام — نیکی، رحمت اور یقین کا وعدہ`
اللہ تعالی فرماتے ہیں:
“جو کوئی نیکی لے کر آئے گا، اُسے اُس کے بدلے دس گنا اجر ملے گا، اور جو برائی لے کر آئے گا، اُسے اُسی کے برابر بدلہ دیا جائے گا، اور اُن پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا۔” (سورۃ الانعام 6:160)
*یہ آیت* ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اللہ کے نزدیک کوئی بھی نیکی چھوٹی نہیں ہوتی۔ وہ نہیں فرماتا جو نیکی کرے بلکہ جو نیکی لے کر آئے یعنی قیامت کے دن ہم اپنے اعمال کے ساتھ حاضر ہوں گے، اپنی نیتوں، اپنے اعمال، اور اپنے اخلاص کے ساتھ اللہ کے حضور حاضر ہونگے
اور ہمارا رب اتنا مہربان ہے کہ ایک نیکی کو دس گنا بڑھا دیتا ہے، اور برائی کو صرف ایک کے برابر گنتا ہے۔ یہی اُس کی رحمت ہے وہ بخشنے کے لیے بہانے ڈھونڈتا ہے، اور نیکیوں کو بڑھانے کے لیے راستے بناتا ہے۔
اس لیے کبھی اپنی نیکیوں کو معمولی نہ سمجھیں۔ ایک مسکراہٹ، ایک دعا، یا صبر کا ایک لمحہ اللہ کے نزدیک وہ قیمتی ہو سکتا ہے۔
*جیسے جیسے رمضان قریب آ *رہا ہے،آئیں ہر دن اللہ کے لیے کوئی ایک چھوٹی نیکی ضرور کریں۔ کیونکہ اللہ دیکھتا ہے، جانتا ہے، اور اپنی رحمت سے بڑھا دیتا ہے*۔
🌷 *آج کا عزم:*
میں آج کوئی ایک نیکی صرف اللہ کے لیے کروں گی چاہے وہ ایک دعا ہو، ایک اچھائی یا ایک مسکراہٹ,یاکسیکیچھوٹی مدد میں یقین رکھوں گی کہ اللہ ہر نیکی کو دیکھتا ہے اور اُس کا اجر کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔