Pakistan Trend Urdu

Pakistan Trend Urdu Pakistan Trend got you the latest news of the world.Pakistan Trend covers Business, Tech, Economy etc

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان کی آمد سے دو ہفتے قبل ہی سپر مارکیٹس نے ضروری اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت دینےکا اعل...
11/03/2023

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان کی آمد سے دو ہفتے قبل ہی سپر مارکیٹس نے ضروری اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت دینےکا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں مختلف قسم کی ڈیلز اور بڑے پیمانے پر رعایتیں پیش کی گئی ہیں۔

کھانے پینےکی اشیاء سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر مصنوعات پر بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جاسکےگا۔

خلیجی اخبار کے مطابق خریدار رمضان کے دوران 10 ہزار سے زائد اشیاء پر 75 فیصد تک کی چھوٹ سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

دوسری جانب مختلف کمپنیوں نے رمضان کے مہینے میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنےکے لیے اسٹاک کی دستیابی کو 15 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

کراچی کی غریب آباد فرنیچر مارکیٹ  میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل گئیں۔ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد فائر ...
11/03/2023

کراچی کی غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل گئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کچھ دیر کے بعد فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ 45 دکانیں اور دو گاڑیاں جل گئیں جبکہ سامان نکالنے کے دوران دو افراد بھی زخمی ہو گئے ،متاثرین نے فائر بریگیڈ پر تاخیر سے پہنچنے کا الزام بھی لگا دیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہناہے کہ گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث فرنیچر مارکیٹ کے اطراف کے اپارٹمنٹس کے رہائشی باہر نکل آئے ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ)  8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پے درپے شکست پر ٹیم مینجم...
27/02/2023

سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پے درپے شکست پر ٹیم مینجمنٹ کی حکمت عملی کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔

نجی ٹی وی شو میں میزبان نے شاہد آفریدی سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سمیت کپتان سرفراز احمد کی پرفارمنس سے متعلق سوال کیا جس پر شاہد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی مثال دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حکمت عملی پر تنقید کی اور کہا کہ ہر ٹیم میں بینچ پر ایسا کھلاڑی موجود ہونا چاہیے جو کسی کھلاڑی کے باہر ہونے پر اس کی کمی کو پورا کرسکے لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں یہ حکمت عملی کہیں نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم میں تبدیلیاں بہت زیادہ کی گئیں، سرفراز چونکہ کپتان ہیں اور کپتان کی پرفارمنس اہم ہے، اگر کراچی کنگز کی مثال لیں کراچی کنگز کی ٹیم پرفارم نہیں کررہی لیکن کپتان عماد وسیم کی پرفارمنس نظر آرہی ہے وہ ٹیم کو لیڈ کررہا ہے کیوں کہ ٹیم کیلئے کپتان کی پرفارمنس سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

اسٹار آل راؤنڈر نے سرفراز سے متعلق مزید کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان کیلئے بہت کرکٹ کھیلی ہے پرفارم بھی کیا ہے، لیگ شروع ہونے سے پہلے میری ندیم عمر سے بات ہوئی تھی، انہوں نے مجھ سے مشورہ لیا تھا تب بھی میں نے یہی بات کی تھی کہ سرفراز کو بطور کھلاڑی کھلائیں تاکہ وہ اور اچھا پرفارم کرسکے، اس پر ٹیم کے بجائے اپنی پرفارمنس کا پریشر ہو اور وہ اپنی گیم انجوائے کرسکے۔

واضح رہے کہ اس سیزن میں سرفراز نے بطور کپتان 5 میچز کھیلے ہیں جس میں ان کا مجموعی اسکور 25.75 کی اوسط سے 103 رہا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےکہا ہےکہ 27 فروری 2019 کو ہماری  حکومت نے بالاکوٹ پر بھارتی فضائی ح...
27/02/2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےکہا ہےکہ 27 فروری 2019 کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملےکا جواب دیا۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے احکامات دیے، پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مارگرایا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود میں آنے والا بھارتی ہوا باز گرفتار ہوا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک محدود جوابی حملے کے ذریعے بھارت کو دو ٹوک پیغام بھجوانے میں کامیاب رہے۔

بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار اور سیاستدان  نندا موری تراکا رتنا سیاسی ریلی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث کئی دنوں ...
20/02/2023

بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار اور سیاستدان نندا موری تراکا رتنا سیاسی ریلی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث کئی دنوں میں اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور بھارتی فلم RRR کے سپر اسٹار ننداموری تراکا رما راؤ جونیئر کے کزن اداکار ننداموری تراکا رتنا کو 27 جنوری کو ضلع چھتور میں ایک سیاسی ریلی میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ بنگلورو کے اسپتال میں داخل تھے۔

تاہم ہفتے کو اداکار اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

تیلگو سنیما کی کئی مشہور شخصیات اور سیاست دانوں نے اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

39 سالہ اداکار ننداموری تراکا رتنا نے 2002 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور کئی تیلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کراچی میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے تک جا پہنچی۔کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانیوں کے بعد مرغی کا گوشت فروخت ...
20/02/2023

کراچی میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے تک جا پہنچی۔

کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانیوں کے بعد مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے بھی قیمتوں میں من مانا اضافہ کررکھا ہے۔

شہرکے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز مرغی کا گوشت 700 سے 750 روپے کلو فروخت کیا جارہا تھا مگر آج کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے کلو تک جا پہنچی ہے جب کہ شہر میں زندہ مرغی کا بھاؤ 510 روپے کلو ہے۔

کراچی کی انتظامیہ دودھ فروشوں سمیت ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے سامنے بے بس ہے۔

عمرکوٹ کے قریب زائرین کی کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے، بچی سمیت تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ...
20/02/2023

عمرکوٹ کے قریب زائرین کی کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے، بچی سمیت تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ دھورونارو کے علاقے میں کلانکر جھیل میں اس وقت پیش آیا جب زائرین درگاہ سیھڑ فقیر کی زیارت کرکے واپس لوٹ رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے، بچی سمیت تین افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والے تمام افراد کا تعلق گاؤں کنھار اور ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو لانے والے خصوصی ط...
14/02/2023

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔

وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو لانے والے خصوصی طیارے نے فیصل بیس پر لینڈ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں پاکستان نیوی کے زیر اہتمام 8 ویں امن مشق کا جائزہ لیں گے جہاں وہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے اسلام آباد میں آج وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔

ملتان: لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے ملتان سلطانز کے خلاف آخری اوور میں 15 رنز کا کامیابی سے دفاع کرنے پر...
14/02/2023

ملتان: لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے ملتان سلطانز کے خلاف آخری اوور میں 15 رنز کا کامیابی سے دفاع کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان کہتے ہیں کہ ’مجھے معلوم تھا کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی مجھے آخری اوور دیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ کپتان نے آخری اوور کے لیے گیند دی تو کہا جو دماغ میں آتا ہے کرو، بس پریشر نہیں لینا، سوچ رہا تھا صرف اچھے یارکرز کروں گا۔

زمان خان نے مزید کہا کہ بہت خوشی ہے کہ لاہور قلندرز کو افتتاحی میچ میں کامیابی دلانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کا آغاز گزشتہ روز ہوگیا ہے جب کہ افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

گزشتہ روز میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کرلاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور مرزا بیگ نے اننگ کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے 61 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

مرزا بیگ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان نے ایونٹ کی پہلی نصف سنچری اسکور کی اور وہ 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 100 رنز جوڑے۔

شان مسعود 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کو آخری دو گیندوں پر 10 رنز درکار تھے جب کہ خوشدل شاہ دو چوکے لگا سکے اور یوںلاہور قلندرز نے یہ سنسنی خیز میچ صرف ایک رن سے اپنے نام کرکے ایونٹ میں پہلی فتح درج کرا دی ہے۔

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امپورٹڈ سرکار کے ہاتھ...
14/02/2023

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں قوم کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کو جو نقصان کورونا وبا نہ پہنچا سکی موجودہ حکومت نے پہنچا دیا۔

کوروناء وباء کے باوجود پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کرنے والی برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان میں اپنے تمام آپریشنز بند کر دیے۔

ورجن اٹلانٹک نے دسمبر 2020 میں پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کیا تھا، برطانوی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز اس وقت کیا جب اس نے امریکہ جیسے منافع بخش ملک کیلئے بھی پروازیں روک رکھی تھیں۔

ورجن اٹلانٹک کو پاکستان لانے میں سابق وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

زلفی بخاری کا شدید ردعمل کا اظہار

ورجن اٹلانٹک کی پروازوں کی بندش پر زلفی بخاری کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہارکیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ ورجن اٹلانٹک کا پاکستان سے چلا جانا اس حکومت کے ہاتھوں ہماری تباہی اور ناکامی کی ایک اور افسوسناک اطلاع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں کے ذریعے دنیا سے جوڑنے کیلئے ہم نے نہایت توجہ سے محنت کی۔

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ کورونا جیسی عالمی وبا کے دوران بھی ہم نے ورجن اٹلانٹک جیسی کمپنیوں کو فعال رکھا اور موجودہ حکومت کورونا وبا سے بھی بڑھ کر تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ایک مرتبہ انکشاف کیا تھا کہ ان کے مقابل آئی ہیروئن سوناکشی سنہا انہیں 'انکل' کہہ کر مخاط...
12/02/2023

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ایک مرتبہ انکشاف کیا تھا کہ ان کے مقابل آئی ہیروئن سوناکشی سنہا انہیں 'انکل' کہہ کر مخاطب کیا کرتی تھیں۔

اس بات کا انکشاف سلمان نے کئی سال قبل بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

سلمان خان نے انٹرویو میں تصدیق کی کہ ماضی میں سوناکشی انہیں انکل کہا کرتی تھیں ، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اب اداکارہ مجھے کچھ بھی کہہ کر مخاطب نہیں کرتیں، یعنی سوناکشی اب بنا نام لیے ہی بات کر لیتی ہے۔

دبنگ خان نے کہا کہ سوناکشی کا انکل کہنا عمر کے فرق کی وجہ سے تھا ۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ہی اس چیز پر غور کرتا ہوں کہ میرے ساتھ آنے والی ہیروئن اور میری عمر میں زیادہ فرق نہ ہو، یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے طویل عرصے تک کرینہ کپور کے ساتھ کام نہیں کیا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں نے جب پہلی بار سوناکشی کو دیکھا تو اس کی عمر 16 یا 17 برس تھی، اسی طرح میں نے کرینہ کو اس وقت دیکھا جب وہ 9 سال کی تھی، میں اس کی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کافی کام کرچکا ہوں۔

جب اداکار سے سوال کیا گیا کہ وہ ہم عُمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کیوں نہیں کرتے تو انہوں نے جواب دیا 'فلم انڈسٹری کے لیے یہ اچھا ہے کہ نئے چہرے متعارف کرائے جائیں، اسی لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ نئی اداکاراؤں کو موقع دوں'۔

خیال رہے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی فلم دبنگ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جس کا سیکوئل دبنگ 2 ، 2012 میں ریلیز کیا گیا۔

چین میں منشیات کی نشاندہی کیلئے گلہریوں نے کتوں کی جگہ لے لی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں پولیس کی جانب سے منشیات ...
12/02/2023

چین میں منشیات کی نشاندہی کیلئے گلہریوں نے کتوں کی جگہ لے لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں پولیس کی جانب سے منشیات کی نشاندہی کیلئے اب کتوں کی جگہ گلہریوں کو تبدیل کیا جارہا ہے اور اسی حوالے سے سونگھنے والی 6 گلہریوں کو ٹرین کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات سونگھنے کے عمل میں حصہ لینے کیلئے مہنگی نسل کے کتوں کا انتخاب کیا جاتا ہے اسی وجہ سے سستا حل تلاش کرتے ہوئے گلہریوں کی مدد لی جا رہی ہے۔

پولیس کتوں کی تربیت کرنے والے ٹرینٹرکا کہنا ہےکہ گلہریوں میں سونگھنے کی شدید حس ہوتی ہے مگر اس سے قبل ہمارے پاس ایسی گلہریاں موجود نہیں تھیں کیونکہ ہمیں انہیں ٹرین کرنے کے طریقے معلوم نہیں تھے۔

ٹرینر کے مطابق اب ان گلہریوں پر کتوں کو دینے والی تربیت کے طریقے اپنائے جا رہے تھے جن کے اچھے اثرات مرتب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گلہریاں کتوں سے زیادہ کارآمد ہیں کیونکہ جسامت میں چھوٹی ہوتی ہیں اور ماحول کی سختی جھیلنے کے ساتھ ساتھ تنگ اور اونچی جگہ پر بھی باآسانی پہنچ جاتی ہیں۔

جب گلہری منشیات کو پہچان جاتی ہے تو وہ اپنے ٹرینر کو اس چیز پر پنجے مار کر اطلاع کرتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کتے کی جگہ کسی اور جانور کو ٹرین کیا جارہا ہو، اس سے قبل 2013 میں نیدرلینڈز میں بھی کتے کی جگہ چوہوں کو منشیات کی پہچان کیلئے ٹرین کیا گیا تھا اور اس میں کامیابی کا تناسب 95 فیصد رہا۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Trend Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share